Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-87 ایت نمبر
| وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَهُمْ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ فَاَنّٰى یُؤْفَكُوْنَۙ |
| آسان اُردو | اور اگر آپﷺ اُن سے پوچھیں: کہ اُن کو کس نے پیدا کیا ہے، تو وہ واقعی ہی کہیں گے: اللہ نے. پھر وہ کہاں سے دھوکہ کھاتے ہیں؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اگر تم ان لوگوں سے پوچھو کہ ان کو کس نے پیدا کیا ہے تو وہ ضرور یہی کہیں گے کہ اللہ نے۔ اس کے باوجود کوئی انہیں کہاں سے اوندھا چلا دیتا ہے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | اور اگر تم اِن سے پوچھو کہ اِنہیں کس نے پیدا کیا ہے تو یہ خود کہیں گے کہ اللہ نے پھر کہاں سے یہ دھوکا کھا رہے ہیں |
| احمد رضا خان | اور اگر تم ان سے پوچھو انہیں کس نے پیدا کیا تو ضرور کہیں گے اللہ نے تو کہاں اوندھے جاتے ہیں |
| احمد علی | اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ انہیں کس نے پیدا کیا ہے تو ضرور کہیں گے الله نے پھر کہا ں بہکے جا رہے ہیں |
| فتح جالندھری | اور اگر تم ان سے پوچھو کہ ان کو کس نے پیدا کیا ہے تو کہہ دیں گے کہ خدا نے۔ تو پھر یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں؟ |
| طاہر القادری | اور اگر آپ اِن سے دریافت فرمائیں کہ انہیں کس نے پیدا کیا ہے تو ضرور کہیں گے: اللہ نے، پھر وہ کہاں بھٹکتے پھرتے ہیں، |
| علامہ جوادی | اور اگر آپ ان سے سوال کریں گے کہ خود ان کا خالق کون ہے تو کہیں گے کہ اللہ .... تو پھر یہ کدھر بہکے جارہے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ انہیں کس نے پیدا کیا ہے؟ تو یقیناً یہ جواب دیں گے کہ اللہ نے، پھر یہ کہاں الٹے جاتے ہیں؟ |
| حسین نجفی | اور اگر آپ(ص) ان سے پوچھیں کہ انہیں کس نے پیدا کیا؟ تو وہ کہیں گے کہ اللہ نے تو وہ کہاں بھٹکتے پھرتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And wert thou to ask them who created them, they will surely say: God. Witherward then are they deviating! |
| M.M.Pickthall: | And if thou ask them who created them, they will surely say: Allah. How then are they turned away? |
| Saheeh International: | And if you asked them who created them, they would surely say, "Allah." So how are they deluded? |
| Shakir: | And if you should ask them who created them, they would certainly say: Allah. Whence are they then turned back? |
| Yusuf Ali: | If thou ask them, who created them, they will certainly say, Allah: How then are they deluded away (from the Truth)? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
شان باری تعالی