Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           Saba-34 سورت سبا ›Ayah No-26 ایت نمبر
| قُلْ یَجْمَعُ بَیْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ یَفْتَحُ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ١ؕ وَ هُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِیْمُ |
| آسان اُردو | (آپﷺ) کہیں: ہمارا رب ہم سب کو اکھٹا لے آئے گا،پھر وہ ہمارے درمیان سچائی (انصاف) سے فیصلہ کر دے گا اور وہ جج(منصف) ہے جاننے والا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کہو کہ : ہمارا پروردگار ہم سب کو جمع کرے گا، پھر ہمارے درمیان برحق فیصلہ کرے گا، اور وہی ہے جو خوب فیصلے کرنے والا، مکمل علم کا مالک ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کہو، "ہمارا رب ہم کو جمع کرے گا، پھر ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا وہ ایسا زبردست حاکم ہے جو سب کچھ جانتا ہے" |
| احمد رضا خان | تم فرماؤ ہمارا رب ہم سب کو جمع کرے گا پھر ہم میں سچا فیصلہ فرمادے گا اور وہی ہے بڑا نیاؤ چکانے (درست فیصلہ کرنے) والا سب کچھ جانتا، |
| احمد علی | کہہ دو ہم سب کو ہمارا رب جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان انصاف سے فیصلہ کرے گا اور وہی فیصلہ کرنے والا جاننے ولا ہے |
| فتح جالندھری | کہہ دو کہ ہمارا پروردگار ہم کو جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کردے گا۔ اور وہ خوب فیصلہ کرنے والا اور صاحب علم ہے |
| طاہر القادری | فرما دیجئے: ہم سب کو ہمارا رب (روزِ قیامت) جمع فرمائے گا پھر ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ فرمائے گا، اور وہ خوب فیصلہ فرمانے والا خوب جاننے والا ہے، |
| علامہ جوادی | کہئے کہ ایک دن خدا ہم سب کو جمع کرے گا اور پھر ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کرے گا اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے اور جاننے والاہے |
| ایم جوناگڑھی | انہیں خبر دے دیجیئے کہ ہم سب کو ہمارا رب جمع کرکے پھر ہم میں سچے فیصلے کردے گا۔ وه فیصلے چکانے واﻻ ہے اور دانا |
| حسین نجفی | آپ کہیے (ایک دن) ہمارا پروردگار ہم سب کو جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کرے گا اور وہ بڑا فیصلہ کرنے والا (حاکم اور) بڑا جاننے والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Say thou: our Lord shall assemble us together, then He shall judge between us with truth; and He is the Great Judge, the Knower. |
| M.M.Pickthall: | Say: Our Lord will bring us all together, then He will judge between us with truth. He is the All-knowing Judge. |
| Saheeh International: | Say, "Our Lord will bring us together; then He will judge between us in truth. And He is the Knowing Judge." |
| Shakir: | Say: Our Lord will gather us together, then will He judge between us with the truth; and He is the greatest Judge, the All-knowing. |
| Yusuf Ali: | Say: "Our Lord will gather us together and will in the end decide the matter between us (and you) in truth and justice: and He is the one to decide, the One Who knows all." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت کہ سب لوگوں کے بنائے ہوے عقیدے یا کاموں کا آخر کار فیصلہ اللہ ہی کرے گا