Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           Saba-34 سورت سبا ›Ayah No-27 ایت نمبر
| قُلْ اَرُوْنِیَ الَّذِیْنَ اَلْحَقْتُمْ بِهٖ شُرَكَآءَ كَلَّا١ؕ بَلْ هُوَ اللّٰهُ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ |
| آسان اُردو | (آپﷺ) کہیں: مجھے وہ لوگ دکھاؤ جن کو تم نے شریک بنا کر اس (اللہ) کے ساتھ ملا رکھا ہے. نہیں.: وہ اللہ ہے زبردست طاقتور عقلمند ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کہو کہ : ذرا مجھے دکھاؤ وہ کون ہیں جنہیں تم نے شریک بنا کر اللہ سے جوڑ رکھا ہے۔ ہرگز نہیں ! (اس کا کوئی شریک نہیں ہے) بلکہ وہ اللہ ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے، جس کی حکمت بھی کامل |
| ابو الاعلی مودودی | اِن سے کہو، "ذرا مجھے دکھاؤ تو سہی وہ کون ہستیاں ہیں جنہیں تم نے اس کے ساتھ شریک لگا رکھا ہے" ہرگز نہیں، زبردست اور دانا تو بس وہ اللہ ہی ہے |
| احمد رضا خان | تم فرماؤ مجھے دکھاؤ تو وہ شریک جو تم نے اس سے ملائے ہیں ہشت، بلکہ وہی ہے اللہ عزت والا حکمت والا، |
| احمد علی | کہہ دو جنہیں تم نے اس سے شریک بنا کر ملا رکھا ہے مجھے بھی تو دکھاؤ بلکہ وہی الله غالب حکمت والا ہے |
| فتح جالندھری | کہو کہ مجھے وہ لوگ تو دکھاؤ جن کو تم نے شریک (خدا) بنا کر اس کے ساتھ ملا رکھا ہے۔ کوئی نہیں بلکہ وہی (اکیلا) خدا غالب (اور) حکمت والا ہے |
| طاہر القادری | فرما دیجئے: مجھے وہ شریک دکھاؤ جنہیں تم نے اللہ کے ساتھ ملا رکھا ہے، ہرگز (کوئی شریک) نہیں ہے! بلکہ وہی اللہ بڑی عزت والا، بڑی حکمت والا ہے، |
| علامہ جوادی | ان سے کہئے کہ ذرا ان شرکائ کو دکھلاؤ جن کو خدا سے ملادیا ہے - یہ ہرگز نہیں دکھا سکیں گے بلکہ خدا صرف خدائے عزیز و حکیم ہے |
| ایم جوناگڑھی | کہہ دیجیئے! کہ اچھا مجھے بھی تو انہیں دکھا دو جنہیں تم اللہ کا شریک ٹھہرا کر اس کے ساتھ ملا رہے ہو، ایسا ہرگز نہیں، بلکہ وہی اللہ ہے غالب باحکمت |
| حسین نجفی | آپ کہیے! (ذرا) مجھے تو دکھاؤ وہ جنہیں تم نے شریک بنا کر اس (اللہ) کے ساتھ ملا رکھا ہے؟ ہرگز نہیں! بلکہ وہ اللہ ہی ہے جو بڑا غالب (اور) بڑا حکمت والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Say thou: show me those whom ye have joined with Him as associates. By no means! Aye! He is Allah, the Mighty, the Wise. |
| M.M.Pickthall: | Say: Show me those whom ye have joined unto Him as partners. Nay (ye dare not)! For He is Allah, the Mighty, the Wise. |
| Saheeh International: | Say, "Show me those whom you have attached to Him as partners. No! Rather, He [alone] is Allah, the Exalted in Might, the Wise." |
| Shakir: | Say: Show me those whom you have joined with Him as associates; by no means (can you do it). Nay! He is Allah, the Mighty, the Wise. |
| Yusuf Ali: | Say: "Show me those whom ye have joined with Him as partners: by no means (can ye). Nay, He is Allah, the Exalted in Power, the Wise." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
لفظ بے ھی میں ھی کا اشارہ اللہ کی طرف ہے