اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-216 ایت نمبر

فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَۚ
آسان اُردو پھر اگروہ (رشتہ دار) آپﷺ کی نافرمانی کریں، توپھر کہیں: بے شک!میں تو بری الذمہ ہوں اُس سے جو تم کرتے ہو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اگر وہ تمہاری نافرمانی کریں تو کہہ دو کہ : جو کچھ تم کر رہے ہو، اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔
ابو الاعلی مودودی لیکن اگر وہ تمہاری نافرمانی کریں تو ان سے کہو کہ جو کچھ تم کرتے ہو اس سے میں بری الذ مہ ہوں
احمد رضا خان تو اگر وہ تمہارا حکم نہ مانیں تو فرمادو میں تمہارے کاموں سے بے علاقہ ہوں،
احمد علی پھر اگر تیری نافرمانی کریں تو کہہ دے میں تمہارے کام سے بیزار ہوں
فتح جالندھری پھر اگر لوگ تمہاری نافرمانی کریں تو کہہ دو کہ میں تمہارے اعمال سے بےتعلق ہوں
طاہر القادری پھر اگر وہ آپ کی نافرمانی کریں تو آپ فرما دیجئے کہ میں ان اعمالِ (بد) سے بیزار ہوں جو تم انجام دے رہے ہو،
علامہ جوادی پھر یہ لوگ آپ کی نافرمانی کریں تو کہہ دیجئے کہ میں تم لوگوں کے اعمال سے بیزار ہوں
ایم جوناگڑھی اگر یہ لوگ تیری نافرمانی کریں تو تو اعلان کردے کہ میں ان کاموں سے بیزار ہوں جو تم کر رہے ہو
حسین نجفی اور اگر وہ تمہاری نافرمانی کریں تو کہہ دو کہ میں اس سے بیزار ہوں جو کچھ تم کرتے ہو۔
=========================================
M.Daryabadi: And if they disobey thee, say thou: verily I am quit of that which ye work.
M.M.Pickthall: And if they (thy kinsfolk) disobey thee, say: Lo! I am innocent of what they do.
Saheeh International: And if they disobey you, then say, "Indeed, I am disassociated from what you are doing."
Shakir: But if they disobey you, then say: Surely I am clear of what you do.
Yusuf Ali: Then if they disobey thee, say: "I am free (of responsibility) for what ye do!"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
نبی اکرمﷺ کے بارے میں
تاریخی ایت ہے