Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-215 ایت نمبر
| وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۚ |
| آسان اُردو | اور اپنے بازو نیچے کریں مومنین میں اُن کے لیے جو آپﷺ کی پیروی کریں (یعنی اُن کے ساتھ آپﷺ شفقت کا برتاؤ کریں) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جو مومن تمہارے پیچھے چلیں، ان کے لیے انکساری کے ساتھ اپنی شفقت کا بازو جھکا دو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور ایمان لانے والوں میں سے جو لوگ تمہاری پیروی اختیار کریں ان کے ساتھ تواضع سے پیش آؤ |
| احمد رضا خان | اور اپنی رحمت کا بازو بچھاؤ اپنے پیرو مسلمانوں کے لیے |
| احمد علی | اور جو ایمان لانے والے تیرے ساتھ ہیں ان کے لیے اپنا بازو جھکا ئے رکھ |
| فتح جالندھری | اور جو مومن تمہارے پیرو ہوگئے ہیں ان سے متواضع پیش آؤ |
| طاہر القادری | اور آپ اپنا بازوئے (رحمت و شفقت) ان مومنوں کے لئے بچھا دیجئے جنہوں نے آپ کی پیروی اختیار کر لی ہے، |
| علامہ جوادی | اور جو صاحبانِ ایمان آپ کا اتباع کرلیں ان کے لئے اپنے شانوں کو جھکا دیجئے |
| ایم جوناگڑھی | اس کے ساتھ فروتنی سے پیش آ، جو بھی ایمان ﻻنے واﻻ ہو کر تیری تابعداری کرے |
| حسین نجفی | اور جو اہلِ ایمان آپ کی پیروی کریں ان کیلئے اپنا بازو جھکاؤ (ان کے ساتھ تواضع و فروتنی سے پیش آؤ)۔ |
| M.Daryabadi: | And lower thou thy Wlng Unto those who follow thee as believers. |
| M.M.Pickthall: | And lower thy wing (in kindness) unto those believers who follow thee. |
| Saheeh International: | And lower your wing to those who follow you of the believers. |
| Shakir: | And be kind to him who follows you of the believers. |
| Yusuf Ali: | And lower thy wing to the Believers who follow thee. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
نبی اکرمﷺ کے بارے میں
تاریخی ایت ہے