Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                The Sovereignty-67 سورت الملک ›Ayah No-26 ایت نمبر
| قُلْ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ١۪ وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ |
| آسان اُردو | (آپﷺ) کہیں: اس کا علم تو صرف اللہ کے پاس ہے، اورمیں تو صرف واضح طور پر ایک ڈرانے والا (نذیر) ہوں؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کہہ دو کہ : اس کا علم تو صرف اللہ کے پاس ہے، اور میں تو بس صاف صاف طریقے پر خبردار کرنے والا ہوں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کہو، "اِس کا علم تو اللہ کے پاس ہے، میں تو بس صاف صاف خبردار کر دینے والا ہوں" |
| احمد رضا خان | تم فرماؤ یہ علم تو اللہ کے پاس ہے، اور میں تو یہی صاف ڈر سنانے والا ہوں |
| احمد علی | کہہ دو اس کی خبر تو الله ہی کو ہے اور میں تو صاف صاف ڈرانے والا ہوں |
| فتح جالندھری | کہہ دو اس کا علم خدا ہی کو ہے۔ اور میں تو کھول کھول کر ڈر سنانے دینے والا ہوں |
| طاہر القادری | فرما دیجئے کہ (اُس کے وقت کا) علم تو اللہ ہی کے پاس ہے، اور میں تو صرف واضح ڈر سنانے والا ہوں (اگر وقت بتا دیا جائے تو ڈر ختم ہو جائے گا)، |
| علامہ جوادی | آپ کہہ دیجئے کہ علم اللہ کے پاس ہے اور میں تو صرف واضح طور پر ڈرانے والا ہوں |
| ایم جوناگڑھی | آپ کہہ دیجئے کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے، میں تو صرف کھلے طور پر آگاه کر دینے واﻻ ہوں |
| حسین نجفی | آپ(ص) کہہ دیجئے کہ (اس کا) علم تو بس اللہ کے پاس ہے اور میں تو صرف ایک کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں۔ |
| M.Daryabadi: | Say thou: the knowledge is only with Allah, and but a warner manifest. |
| M.M.Pickthall: | Say: The knowledge is with Allah only, and I am but a plain warner; |
| Saheeh International: | Say, "The knowledge is only with Allah, and I am only a clear warner." |
| Shakir: | Say: The knowledge (thereof is only with Allah and I am only a plain warner. |
| Yusuf Ali: | Say: "As to the knowledge of the time, it is with Allah alone: I am (sent) only to warn plainly in public." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت