اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-89 ایت نمبر

سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ فَاَنّٰى تُسْحَرُوْنَ
آسان اُردو وہ کہیں گے: اللہ کے لئے ہی ہے (پھر آپﷺ) کہیں: پھر تم کسطرح جادو کا شکار ہو؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی وہ ضرور یہی کہیں گے کہ : سارا اختیار اللہ کا ہے۔ کہو کہ : پھر کہاں سے تم پر کوئی جادو چل جاتا ہے ؟
ابو الاعلی مودودی یہ ضرور کہیں گے کہ یہ بات تو اللہ ہی کے لیے ہے کہو، پھر کہاں سے تم کو دھوکا لگتا ہے؟
احمد رضا خان اب کہیں گے یہ اللہ ہی کی شان ہے، تم فرماؤ پھر کس جادو کے فریب میں پڑے ہو
احمد علی وہ فوراً کہیں گے الله ہی کے ہاتھ میں ہے کہہ دو پھرتم کیسے دیوانے ہو رہے ہو
فتح جالندھری فوراً کہہ دیں گے کہ (ایسی بادشاہی تو) خدا ہی کی ہے، تو کہو پھر تم پر جادو کہاں سے پڑ جاتا ہے؟
طاہر القادری وہ فوراً کہیں گے: یہ (سب شانیں) اللہ ہی کے لئے ہیں، (تو) آپ فرمائیں: پھر تمہیں کہاں سے (جادو کی طرح) فریب دیا جا رہا ہے،
علامہ جوادی تو یہ فورا جواب دیں گے کہ یہ سب اللہ کے لئے ہے تو کہئے کہ آخر پھر تم پر کون سا جادو کیا جارہا ہے
ایم جوناگڑھی یہی جواب دیں گے کہ اللہ ہی ہے، کہہ دیجیئے پھر تم کدھر سے جادو کر دیئے جاتے ہو؟
حسین نجفی وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ کے! تو کہئے! کہ پھر تم پر کہاں سے جادو کیا جا رہا ہے؟
=========================================
M.Daryabadi: They will surely say: God's. Say thou: how then are ye turned away?
M.M.Pickthall: They will say: Unto Allah (all that belongeth). Say: How then are ye bewitched?
Saheeh International: They will say, "[All belongs] to Allah." Say, "Then how are you deluded?"
Shakir: They will say: (This is) Allah's. Say: From whence are you then deceived?
Yusuf Ali: They will say, "(It belongs) to Allah." Say: "Then how are ye deluded?"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
یعنی وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ایت نمبر 74
پچھلی ایت میں کیے گے سوال کا جواب دیتے ہیں