Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                    The Pen-68 سورت القلم ›Ayah No-28 ایت نمبر
| قَالَ اَوْسَطُهُمْ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ لَوْ لَا تُسَبِّحُوْنَ |
| آسان اُردو | کہا اُس نے جو اُن میں سے قدرے بہتر تھا: کیا میں نے تمہیں نہیں کہا تھا: کیوں تم (اللہ کی) تسبیح نہیں کرتے ہو؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ان میں جو شخص سب سے اچھا تھا، وہ کہنے لگا : کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | اُن میں جو سب سے بہتر آدمی تھا اُس نے کہا "میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟" |
| احمد رضا خان | ان میں جو سب سے غنیمت تھا بولا کیا میں تم سے نہیں کہتا تھا کہ تسبیح کیوں نہیں کرتے |
| احمد علی | پھر ان میں سے اچھے آدمی نے کہا کیامیں نے تمہیں نہیں کہا تھا کہ تم کس لیے تسبیح نہیں کرتے |
| فتح جالندھری | ایک جو اُن میں فرزانہ تھا بولا کہ کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟ |
| طاہر القادری | ان کے ایک عدل پسند زِیرک شخص نے کہا: کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم (اللہ کا) ذِکر و تسبیح کیوں نہیں کرتے، |
| علامہ جوادی | تو ان کے منصف مزاج نے کہا کہ میں نے نہ کہا تھا کہ تم لوگ تسبیح پروردگار کیوں نہیں کرتے |
| ایم جوناگڑھی | ان سب میں جو بہتر تھا اس نے کہا کہ میں تم سے نہ کہتا تھا کہ تم اللہ کی پاکیزگی کیوں نہیں بیان کرتے؟ |
| حسین نجفی | جو ان میں سے بہتر آدمی تھا اس نے کہا کہ کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ (خدا کی) تسبیح کیوں نہیں کرتے؟ |
| M.Daryabadi: | The most moderate of them said: said I not Unto you, wherefore hallow him ye not! |
| M.M.Pickthall: | The best among them said: Said I not unto you: Why glorify ye not (Allah)? |
| Saheeh International: | The most moderate of them said, "Did I not say to you, 'Why do you not exalt [Allah]?' " |
| Shakir: | The best of them said: Did I not say to you, Why do you not glorify (Allah)? |
| Yusuf Ali: | Said one of them, more just (than the rest): "Did I not say to you, 'Why not glorify (Allah)?'" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
باغات کے مالکان کے بارے میں