|
وَ اِنْ كُنْتُمْ فِیْ رَیْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلٰى عَبْدِنَا
|
اور اگر تم (سب انسان اس کے متعلق) شک میں ہو جو ہم نے اپنے بندے (رسول) پر نازل (قرآن) کیا ہے
|
تمام انسانوں کو سوال
|
2:23
|
|
١۪ وَ ادْعُوْا شُهَدَآءَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
اور اگر تم سچے ہو تو (پھر) اللہ کے سوااپنے گواہوں کو بھی بلاﺅ
|
|
2:23
|
|
كَیْفَ تَكْفُرُوْنَ بِاللّٰهِ وَ كُنْتُمْ اَمْوَاتًا فَاَحْیَاكُمْ١ۚ
|
تم اللہ سے کسطرح کفرکر سکتے ہو اورتم تومردہ تھے پھراُسنے تمہیں زندگی دی
|
لوگوں سے سوال
|
2:28
|
|
فَقَالَ اَنْۢبِئُوْنِیْ بِاَسْمَآءِ هٰۤؤُلَآءِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
پھر کہا: اگر تم (یعنی فرشتے) سچے ہو(تو) مجھے ان (چیزوں) کے نام بتاﺅ
|
اللہ کا فرشتوں سے مکالمہ
|
2:31
|
|
وَ اَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَ مَا كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَ
|
اور میں جانتا ہوں جو تم ظاہر کرتے ہواور جو تم چھپاتے ہو
|
اللہ کا فرشتوں سے مکالمہ
|
2:32
|
|
فَلَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ لَكُنْتُمْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ
|
پھر اگر تم پر اللہ کا فضل اور اُس کی رحمت نہ ہوتی تو تم واقعی خسارے والوں میں سے ہوتے
|
بنی اسرائیل کو یاد کروانا
|
2:64
|
|
وَ اِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادّٰرَءْتُمْ فِیْهَا١ؕ وَ اللّٰهُ مُخْرِجٌ مَّا كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَۚ
|
اور جب تم (بنی اسرائیل )نے ایک شخص کو قتل کر دیا پھر اس (بارے) میں تم نے( آپس میں) جھگڑا کیا اوراللہ نے ظاہر کر دیا جو تم چھپا رہے تھے
|
|
2:72
|
|
قُلْ فَلِمَ تَقْتُلُوْنَ اَنْۢبِیَآءَ اللّٰهِ مِنْ قَبْلُ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْن
|
( آپﷺ)کہیں (پوچھیں): پھر تم نے کیوں اس سے پہلے اللہ کے نبیوں کو قتل کیا اگر تم ( واقعی اُس کو جو تمہارے پاس پہلے سے کتاب تھی) ماننے والے (مومنین) تھے
|
بنی اسرائیل کے بارے
|
2:91
|
|
قُلْ بِئْسَمَا یَاْمُرُكُمْ بِهٖۤ اِیْمَانُكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْن
|
( آپؐ اُن سے) کہیں: کہ اگر واقعی ہی تم مومنین ہو توبُرائی ہی ہے جس کے بارے تمہارا ایمان تمہیں( کرنے کا )حکم دیتا ہے
|
بنی اسرائیل کے بارے
|
2:93
|
|
خَالِصَةً مِّنْ دُوْنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
آخرت کا گھر صرف تمہارے ہی لیے مخصوص ہے ، پھرتم موت کی تمنا کرو اگر تم (اس خیال میں )سچے ہو
|
بنی اسرائیل کے بارے
|
2:94
|
|
تِلْكَ اَمَانِیُّهُمْ١ؕ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْن
|
یہ اُن کی( اپنی )خواہشات ہیں( آپؐ اُن سے) کہیں : کہ اگر تم سچے ہو تو اپنا ثبوت لاﺅ
|
ایمان والوں کو بتایا جانا
|
2:111
|
|
اَمْ كُنْتُمْ شُهَدَآءَ اِذْ حَضَرَ یَعْقُوْبَ الْمَوْتُ١ۙ۔۔۔۔
|
یا تم(بنی اسرائیل اُس وقت )گواہ تھے جب یعقوب ؑ کو موت آنے لگی۔۔۔۔۔
|
یعقوب ؑ کی وصیت
|
2:133
|
|
١ؕ وَ حَیْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ شَطْرَهٗ١ؕ
|
اور تم (ا ے مسلمانو) جہاں بھی ہوا کرو،پھراپنے چہروں کو (جب نماز پڑھوتو) اِس(خانہ کعبہ) کی طرف پھیر لیا کرو
|
قبلہ کی تبدیلی
|
2:144
|
|
وَ حَیْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ شَطْرَهٗ
|
اور جہاں بھی تم (مسلمان) ہوا کرو، پس اپنے چہروں کو اس (مسجد الحرام )کی طرف کرو
|
قبلہ کی تبدیلی
|
2:150
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَ اشْكُرُوْا لِلّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ
|
اے ایمان والو! کھاﺅپاکیزہ (چیزوں میں)سے جو ہم نے تمہیں دی ہیں، اور اللہ کا ہی شکر کرو اگر تم (واقعی) اُسی کی عبادت کرتے ہو
|
محکم ایت
|
2:172
|
|
وَ اَنْ تَصُوْمُوْا خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
|
اور اگر تم(فدیہ دینے کی بجائے) روزے ہی رکھو تو تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم(یہ حقیقت) جان سکتے ہو۔۔۔
|
محکم ایت روزے کے بارے میں
|
2:184
|
|
عَلِمَ اللّٰهُ اَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَخْتَانُوْنَ اَنْفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَیْكُمْ وَ عَفَا عَنْكُمْ١ۚ
|
اللہ جانتا ہے کہ تم اپنے آپ سے( اس بارے میں) خیانت(دھوکہ) کر رہے تھے پھر اُس نے تم پر رحم کیا اور تم سے درگذر کیا
|
روزوں کے بارے میں ہدایت
|
2:187
|
|
وَ اذْكُرُوْهُ كَمَا هَدٰكُمْۚ وَ اِنْ كُنْتُمْ مِّنْ قَبْلِهٖ لَمِنَ الضَّآلِّیْن
|
اُس (اللہ) کو یاد کرو جیسا کہ اُس نے تمہیں ہدایت دی، اگرچہ اس(ہدایت) سے پہلے تم واقعی گمراہوں (بھٹکے ہوئے لوگوں) میں سے تھے
|
حج اور عمرہ
|
2:198
|
|
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ۠
|
بے شک! اگر تم واقعی مومنین ہو تو اُس (تابوت کے آنے) میں تمہارے ( بنی اسرائیل کے) لیےضرور ایک نشانی ہے
|
بنی اسرائیل کو حکم
|
2:248
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰۤوا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
|
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اگر تم واقعی ہی مومن ہوتو چھوڑ دو جو سود سے باقی رہتا ہے
|
سود کے بارے
|
2:278
|
|
وَ اِنْ كَانَ ذُوْ عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ اِلٰى مَیْسَرَةٍ١ؕ وَ اَنْ تَصَدَّقُوْا خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
|
اور اگر (تمہارا) قرض دار مالی تنگی والا ہے ، پھر آ سودگی( کے وقت) تک مہلت دو؛ اور اگر تم صدقہ کر دو تو تمہارے لیے بہت بہتر ہے اگر تم اس جان سکتے ہو
|
سود کے بارے
|
2:280
|
|
وَ اِنْ كُنْتُمْ عَلٰى سَفَرٍ وَّ لَمْ تَجِدُوْا كَاتِبًا فَرِهٰنٌ مَّقْبُوْضَةٌ١ؕ
|
اور اگر تم سفر پر ہو اور تم ایک لکھنے والا نہیں پاتے ہو، تو ایک ضمانت (کے طور پر کچھ ) گروی رکھ لو
|
سودے و کاروبار
|
2:283
|
|
١ۚ ثُمَّ اِلَیَّ مَرْجِعُكُمْ فَاَحْكُمُ بَیْنَكُمْ فِیْمَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَ
|
پھر میں تمہارے درمیان اُس (چیز) میں جس میں تم اختلاف کیا کرتے تھے فیصلہ کروں گا
|
عیسی کے بارے میں
|
3:55
|
|
١ؕ قُلْ فَاْتُوْا بِالتَّوْرٰةِ فَاتْلُوْهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
( آپؐ )کہیں: تورات لاﺅ پھر اُس کو پڑھو اگر تم (بنی اسرائیل ) سچے ہو
|
بنی اسرائیل اور حلال حرام
|
3:93
|
|
اِذْ كُنْتُمْ اَعْدَآءً فَاَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِكُمْ
|
جب تم (ایک دوسرے کے) دشمن تھے پھر اُس نے تمہارے دلوں کے درمیان دوستی ڈالی
|
ایمان والوں کو حکم
|
3:103
|
|
وَ كُنْتُمْ عَلٰى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَاَنْقَذَكُمْ مِّنْهَا١ؕ
|
اور تم آگ کی ایک گہری کھائی کے کنارے پر تھے پھر اُس نے تمہیں اس (آگ)سے بچا لیا
|
ایمان والوں کو حکم
|
3:103
|
|
فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ
|
پھر اب چکھو عذاب اُس وجہ سے جو تم کفر کیا کرتے تھے
|
تفرقہ اور اختلاف کرنے والوں کے لیے
|
3:106
|
|
كُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
|
تم (ایمان والے ) ایک اچھی اُمت(جماعت) ہو جو لوگوں کے لئے بنائی گئی ہے
|
منفرد ایت
|
3:110
|
|
وَ لَا تَهِنُوْا وَ لَا تَحْزَنُوْا وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
|
اورتم(یعنی مومنین) نہ ہی کمزور پڑواور تم نہ ہی غم کرو، اور اگر تم (واقعی) مومنین ہوئے تو تم ہی غالب ہوگے
|
ایمان والوں کو بتانا
|
3:139
|
|
وَ لَقَدْ كُنْتُمْ تَمَنَّوْنَ الْمَوْتَ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَلْقَوْهُ١۪
|
اور بے شک تم (مسلمان) موت کی تمنا کرتے تھے اس سے قبل کہ تم اُس(موت) کو ملتے
|
ایمان والوں کو بتانا
|
3:143
|
|
قُلْ لَّوْ كُنْتُمْ فِیْ بُیُوْتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِیْنَ كُتِبَ عَلَیْهِمُ الْقَتْلُ اِلٰى مَضَاجِعِهِمْ١ۚ
|
( آپؐ )کہیں: اگر تم اپنے گھروں میں بھی ہوتے، تو اپنی قتل گاہوں کی طرف واقعی چل کر آتے وہ لوگ جن پر قتل ہونا لکھ دیا گیا تھا
|
جنگ احد
|
3:154
|
|
قُلْ فَادْرَءُوْا عَنْ اَنْفُسِكُمُ الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْن
|
( آپؐ )کہیں: پھر تم اپنے آپ سے موت کو پرے کرواگر تم سچے ہو
|
جنگ اُحد
|
3:168
|
|
١۪ فَلَا تَخَافُوْهُمْ وَ خَافُوْنِ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْن
|
فی سبیل اللہ لڑائی کرنے والے
|
3:175
|
|
فَلِمَ قَتَلْتُمُوْهُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
منفرد ایت
|
3:183
|
|
وَ اِنْ كُنْتُمْ مَّرْضٰۤى اَوْ عَلٰى سَفَرٍ
|
اور اگر تم بیمار ہوئے، یا سفر پرہوئے
|
نماز کے احکامات
|
4:43
|
|
اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ
|
اگر تم واقعی اللہ اور یومِ آخر پر ایمان رکھتے ہو
|
منفرد و محکم ایت
|
4:59
|
|
كَذٰلِكَ كُنْتُمْ مِّنْ قَبْلُ
|
اس سے پہلے تم بھی تو اسطرح ہی کے تھے
|
جنگ کے اصول
|
4:94
|
|
قَالُوْا فِیْمَ كُنْتُمْ١ؕ
|
تو(فرشتے ) کہتے ہیں: تم (لوگ )کس میں (مشغول) تھے؟
|
اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے
|
4:97
|
|
فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ
|
چنانچہ عذاب کو چکھو اس وجہ سے جو تم کفر کرتے ہو
|
(کافرین) کی نماز
|
8:35
|
|
اِنْ كُنْتُمْ اٰمَنْتُمْ بِاللّٰهِ
|
اگر تم ( مسلمان)اللہ پر ایمان رکھتے ہو
|
تقسیم مال غنیمت
|
8:41
|
|
فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۚ
|
پھر وہ (اللہ) تمہیں واضح طور پر بتائے گا اُس بارے میں جو تم (دنیاوی زندگی میں کام) کیا کرتے تھے
|
اعمال صالح کو برائی سے ملانے والے
|
9:105
|
|
وَ قَالَ مُوْسٰى یٰقَوْمِ اِنْ كُنْتُمْ اٰمَنْتُمْ بِاللّٰهِ
|
اور موسی نے کہا: اے میرے لوگو! اگر تم اللہ پر ایمان لائے ہو
|
موسی ہارون
|
10:84
|
|
فَعَلَیْهِ تَوَكَّلُوْۤا اِنْ كُنْتُمْ مُّسْلِمِیْنَ
|
تو پھر اُس پر بھروسہ بھی کرو، اگر تم واقعی(اُس کے) فرمانبردار ہو
|
موسی ہارون
|
10:84
|
|
اِنْ كُنْتُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْ دِیْنِیْ
|
اگر تمہیں میرے مذہب (دین) میں شک ہے،
|
آپﷺ نے کہا
|
10:104
|
|
اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
اگر تم سچے ہو تو
|
کافرین کو جواب قرآن کے متعلق
|
11:13
|
|
بَقِیَّتُ اللّٰهِ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ١ۚ۬
|
اور اگر تم مو من ہو تو اللہ کاچھوڑا ہوا(حصہ ہی) تمہارے لیے بہتر ہے
|
شعیبؑ کے بارے میں
|
11:86
|
|
یَلْتَقِطْهُ بَعْضُ السَّیَّارَةِ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْنَ
|
؛ کوئی قافلہ اُس کو ڈھونڈلے گا : اگر تم نے (ایسا) کرنا ہی ہے
|
یوسف ؑ کی کہانی
|
12:10
|
|
اِنْ كُنْتُمْ لِلرُّءْیَا تَعْبُرُوْنَ
|
اگر تم خوابوں کی تعبیر (تشریح) کر سکتے ہو
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:43
|
|
قَالُوْا فَمَا جَزَآؤُهٗۤ اِنْ كُنْتُمْ كٰذِبِیْنَ
|
اُنہوں نے کہا: اگر تم(قافلے والے) جھوٹے ہوئے تو پھر اس کی کیا سزا ہو گی؟
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:74
|
|
قَالَ هٰۤؤُلَآءِ بَنٰتِیْۤ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْنَؕ
|
اُس (لوطؐ) نے کہا: اگر تم نے کرنا ہی ہے تویہ میری بیٹیاں ہیں
|
لوطؑ کے بارے
|
15:71
|
|
الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تُشَآقُّوْنَ فِیْهِمْ
|
جن کے بارے میں تم (میر ی ہدایت کی) مخالفت کرتے تھے؟
|
(تکبر کرنے والوں مشرکوں)
|
16:27
|
|
بَلٰۤى اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
|
نہیں! بے شک اللہ تو جانتا ہے اُس بارے میں جوتم کیا کرتے تھے
|
(یہ کافر)
|
16:28
|
|
ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
|
! جنت میں داخل ہو جاؤ اُس وجہ سے جو تم (اعمال) کیا کرتے تھے
|
فرشتوں کا متقین کو وقت وفات کہنا
|
16:32
|
|
فَسْئَلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ
|
۔ اگر تم (لوگ)نہیں جانتے ہو تواہلِ ذکر(اہلِ کتاب)سے پُوچھ لو
|
روسولوں کو وحی
|
16:43
|
|
تَاللّٰهِ لَتُسْئَلُنَّ عَمَّا كُنْتُمْ تَفْتَرُوْنَ
|
قسم ہے اللہ کی! تم سے(مشرکو) واقعی پوچھ ہو گی اُس کی جو تم افتراء (یعنی خو د اپنی طرف سے بنا لیا) کرتے تھے
|
مشرکوں کے بارے
|
16:56
|
|
مَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَ
|
جس (معاملے) میں تم اختلاف کیا کرتے تھے
|
محکم آیت۔ قسموں کے بارے
|
16:92
|
|
وَ لَتُسْئَلُنَّ عَمَّا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
|
اور واقعی تم سے پوچھا جائے گا اُس بارے میں جو تم کیا کرتے تھے
|
منشا الہی
|
16:93
|
|
اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
|
اگر تم جانتے ہو
|
محکم آیت
|
16:95
|
|
وَّ اشْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ
|
اور اللہ کی نعمتوں کا شکر کرو اگر تم واقعی اُسی کی عبادت کرتے ہو
|
محکم آیت
|
16:114
|
|
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
اور وہ کہتے ہیں: کب یہ وعدہ (پورا ہو گا) اگر تم سچے ہو؟
|
(کافرین)
|
21:38
|
|
قَالَ لَقَدْ كُنْتُمْ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمْ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ
|
اُس (ابراہیم ؐ) نے کہا: واقعی تم ہو، تم ا ور تمہارے باپ دادا بھی ایک واضح گمراہی میں تھے
|
ابراہیمؑ کے بارے میں
|
21:54
|
|
قَالُوْا حَرِّقُوْهُ وَ انْصُرُوْۤا اٰلِهَتَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْنَ
|
اُنہوں نے کہا اُس (ابراہیمؐ) کو (زندہ) جلا دو اور اپنے معبودوں کی مدد کرو اگر تم کرنا چاہتے ہو تو
|
ابراہیمؑ کے بارے میں
|
21:68
|
|
هٰذَا یَوْمُكُمُ الَّذِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ
|
: یہ تمہارا دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا
|
جہنم کے بارے
|
21:103
|
|
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنْ كُنْتُمْ فِیْ رَیْبٍ مِّنَ الْبَعْثِ
|
اے لوگو! اگر تم دوبارہ زندہ ہونے سے شک میں ہو،
|
بعثت
|
22:5
|
|
اَللّٰهُ یَحْكُمُ بَیْنَكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَ
|
اللہ قیامت کے دن تمہارے درمیان فیصلہ کر ے گا اُس(معاملے) میں جس میں تم اختلاف کرتے ہو
|
ایک اصول
|
22:69
|
|
اَیَعِدُكُمْ اَنَّكُمْ اِذَا مِتُّمْ وَ كُنْتُمْ تُرَابًا وَّ عِظَامًا اَنَّكُمْ مُّخْرَجُوْنَ۪ۙ
|
کیا وہ تم سے وعدہ کرتا ہے،کہ جب تم مر گے اورتم مٹی اور ہڈیاں ہو گے کہ تمہیں (دوبارہ زندہ) نکالا جائے گا؟
|
نوحؑ کے بعد آنے والے رسول
|
23:35
|
|
قَدْ كَانَتْ اٰیٰتِیْ تُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَكُنْتُمْ عَلٰۤى اَعْقَابِكُمْ تَنْكِصُوْنَۙ
|
واقعی میری آیات تم پر پڑھی جاتی تھیں پھر تم اپنی ایڑیوں پر پھر جاتے تھے
|
اللہ کے احکامات سے بےخبر
|
23:66
|
|
قُلْ لِّمَنِ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِیْهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
|
(آپﷺ) کہیں: کس کی ہے زمین اور جو اس(زمین) میں ہے اگر تم واقعی جانتے ہو؟
|
اللہ کے احکامات سے بےخبر
|
23:84
|
|
وَّ هُوَ یُجِیْرُ وَ لَا یُجَارُ عَلَیْهِ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
|
اور وہ توبچاتا ہے،اور اُس کے خلاف کوئی (کسی کے لئے) بچاؤ نہیں ہے اگر تم جانتے ہو.؟
|
اللہ کے احکامات سے بےخبر
|
23:88
|
|
اَلَمْ تَكُنْ اٰیٰتِیْ تُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَكُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ
|
کیا میری آیات تم پر پڑھی نہ جاتی تھیں پھر تم تھے(کہ) تم اُن (آیات) سے کذب کیا (یعنی جھٹلا یا)کرتے تھے
|
جن کے وزن ہلکے ہوں گے
|
23:104
|
|
وَ كُنْتُمْ مِّنْهُمْ تَضْحَكُوْنَ
|
، اور تم اُن سے ہنسا کرتے تھے
|
جو اللہ کو پکارتا تھا
|
23:110
|
|
قٰلَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا قَلِیْلًا لَّوْ اَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
|
وہ (اللہ) کہے گا: نہیں رہے تم ماسوائے تھوڑا سا ہی اگر بے شک تم، تم جانتے ہوتے تو
|
سوال قیامت کے دن
|
23:114
|
|
اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ۚ
|
. اور اگر تم اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہو
|
تو اللہ کے قانون کی پاسداری کرو
|
24:1
|
|
یَعِظُكُمُ اللّٰهُ اَنْ تَعُوْدُوْا لِمِثْلِهٖۤ اَبَدًا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَۚ
|
اللہ تمہیں خبر دار کرتا ہے کہ تم کبھی بھی دوبارہ اسی طرح نہ کرنا اگر تم مومنین ہو تو
|
تاریخی واقعہ
|
24:17
|
قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ؕ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ
|
(موسیؑ نے) کہا: اگر تم پکے یقین والے ہو تو، رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ اُن(دونوں) کے درمیان ہے
|
موسی ؑ کے بارے
|
26:24
|
قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ؕ اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ
|
اُس (موسی ؑ) نے کہا: اگر تم سمجھتے ہو، تو (اے لوگو) رب ہے مشرق اور مغرب کا اور جو کچھ ان(دونوں)کے درمیان ہے
|
موسی ؑ کے بارے
|
26:28
|
|
قَالَ اَفَرَءَیْتُمْ مَّا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ
|
اُس (ابراہیم ؑ) نے کہا: کیا پھر تم دیکھتے ہو (کہ)جن کی تم عبادت کرتے ہو
|
ابراہیم ؑ کے بارے
|
26:75
|
|
وَ قِیْلَ لَهُمْ اَیْنَمَا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ
|
اور اُن کو کہا جائے گا: کہاں ہیں وہ (سب) جن کی تم عبادت کیا کرتے تھے
|
یوم قیامت
|
26:92
|
|
ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
؟کیا اللہ کے ساتھ کوئی معبود ہے؟ (آپﷺ) کہیں: اگر تم (مشرکین) واقعی سچے ہو تو اپنے ثبوت لاؤ
|
سوال کیا گیا ہے
|
27:64
|
|
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
اور وہ (کافرین)کہتے ہیں: کہ اگر تم واقعی سچے ہو تو یہ وعدہ کب (پورا) ہوگا؟
|
جزا و سزا کا وعدہ
|
27:71
|
|
وَ لَمْ تُحِیْطُوْا بِهَا عِلْمًا اَمَّا ذَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
|
اور تم نے اُن(آیات) کا علم سے احاطہ(عبور)توکیا نہ تھا یا کیا وہ (اور) تھاجو تم (دنیاوی زندگی میں) کیا کرتے تھے؟
|
قیامت کے دن
|
27:84
|
|
هَلْ تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
|
. (اور کہا جائے گا) کیا تمہیں بدلہ دیا جا رہا ہے ماسوائے کہ جو تم کیا کرتے تھے؟
|
قیامت کے دن
|
27:90
|
|
قُلْ فَاْتُوْا بِكِتٰبٍ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ هُوَ اَهْدٰى مِنْهُمَاۤ اَتَّبِعْهُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
(آپﷺ ان لوگوں سے)کہیں: اگر تم سچے ہو تو پھر اللہ کی طرف سے ایک ایسی کتاب لاؤ جو ان دونوں (کتابوں) سے زیادہ ہدایت دیتی ہو کہ میں اُس کی پیروی کروں
|
(یعنی قرآن اور موسیؑ کی کتاب)
|
28:49
|
|
وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ فَیَقُوْلُ اَیْنَ شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ
|
اور(اُس) دن وہ (اللہ) اُن(لوگوں) کو پکارے گا پھر کہے گا: جن کا تم گمان(زعم) کیا کرتے تھے (اب) وہ میرے شریک کہاں ہیں؟
|
قیامت کے دن
|
28:62
|
|
وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ فَیَقُوْلُ اَیْنَ شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ
|
اور(اُس) دن وہ (اللہ) اُن (لوگوں)کو پکارے گا پھر کہے گا: جن کا تم گمان(زعم) کیا کرتے تھے (اب) وہ میرے شریک کہاں ہیں؟
|
قیامت کے دن
|
28:74
|
|
١ؕ اِلَیَّ مَرْجِعُكُمْ فَاُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
|
میری طرف ہی تمہاری واپسی ہے پھر میں تمہیں بتاؤں گا اُس بارے میں جو تم (دنیاوی زندگی میں) کیا کرتے تھے
|
والدین کے بارے
|
29:8
|
|
ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
|
اگر تم جانتے ہو تو یہ (یعنی ایسا کرنا) تمہارے لیے بہتر ہے
|
ابراہیم ؑ کے بارے میں
|
29:16
|
|
وَ یَقُوْلُ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
|
اور وہ (اللہ) کہے گا: چکھو(مزہ) جو تم کیا کرتے تھے
|
عذاب کے بارے
|
29:55
|
|
فَهٰذَا یَوْمُ الْبَعْثِ وَ لٰكِنَّكُمْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ
|
.پھر یہی زندہ ہونے کا دن ہے، لیکن تم، تم تو سمجھتے نہیں تھے
|
علم اور ایمان والے کہیں گے
|
30:56
|
|
ثُمَّ اِلَیَّ مَرْجِعُكُمْ فَاُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
|
پھر میری طرف ہی تمہاری واپسی ہے پھر میں تمہیں بتاؤں گا اُس بارے میں جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔۔۔۔
|
والدین کے متعلق
|
31:15
|
|
اِنَّا نَسِیْنٰكُمْ وَ ذُوْقُوْا عَذَابَ الْخُلْدِ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
|
بے شک! ہم بھی تمہیں (آج) بھلا دیتے ہیں. اور ہمیشہ رہنے والا عذاب چکھو اس وجہ سے جو تم (دنیاوی زندگی میں) کیا کرتے تھے
|
اللہ باری تعالی کا اٹل فیصلہ
|
32:13
|
|
وَ قِیْلَ لَهُمْ ذُوْقُوْا عَذَابَ النَّارِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ
|
اور اُن کو کہا جائے گا: کہ آگ کا عذاب چکھو جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے
|
فاسقین
|
32:20
|
|
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْفَتْحُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
اور وہ (لوگ)کہتے ہیں: اگر تم سچے ہو تو پھر یہ (تمہاری) فتح کب ہے؟
|
لوگوں کا سوال
|
32:28
|
|
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
اور وہ کہتے ہیں: کب یہ وعدہ (پورا ہوگا) اگر تم واقعی ہی سچے ہو تو؟
|
(مشرک لوگ)
|
34:29
|
|
اَنَحْنُ صَدَدْنٰكُمْ عَنِ الْهُدٰى بَعْدَ اِذْ جَآءَكُمْ بَلْ كُنْتُمْ مُّجْرِمِیْنَ
|
کیا ہم نے تمہیں ہدایت سے روکا تھا اس کے بعد کہ جب یہ تمہارے پاس آ چکی تھی؟نہیں، تم مجرم تھے
|
قرآن پر ایمان
|
34:32
|
|
١ؕ وَ نَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذُوْقُوْا عَذَابَ النَّارِ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ
|
اور ہم ظالمین (نافرمانبرداروں) سے کہیں گے: (اب) آگ کے عذاب کو چکھو جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے
|
قیامت کے دن
|
34:42
|
|
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
اور وہ کہتے ہیں: اگر تم (ایمان والے) سچے ہو، تو پھر کب ہے یہ (عذاب کا) وعدہ؟
|
(کافرین)
|
36:48
|
|
فَالْیَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَیْئًا وَّ لَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
|
پس اس دن کسی نفس (جاندار)سے کسی چیز کی ناانصافی (زیادتی) نہیں ہو گی؛ اور نہیں تمہیں بدلہ دیا جائے گا ماسوائے اس کے کہ جو تم کیا کرتے تھے
|
قیامت کے دن
|
36:54
|
|
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ
|
یہ جہنم ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا
|
قیامت کے دن مجرمین کو
|
36:63
|
|
اِصْلَوْهَا الْیَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ
|
آج اس (جہنم) میں (ہی) جلو اس وجہ سے جو تم کفر (انکار) کیا کرتے تھے
|
قیامت کے دن مجرمین کو
|
36:64
|
|
هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ
|
یہ الگ لگ ہو جانے والا دن ہے، جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے
|
لوگوں کو جواب
|
37:21
|
|
قَالُوْۤا اِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ
|
وہ (جہنمی)کہتے ہیں: بے شک! تم تو ہمارے پاس دائیں طرف سے آیا کرتے تھے.(یعنی ہمارے ہم راز تھے)
|
اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت کرنے والے
|
37:28
|
|
وَ مَا كَانَ لَنَا عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ١ۚ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ
|
ہمارے لیے تو تم پر کوئی اختیار نہیں تھا، نہیں تم تو (خود ہی)باغی تھے
|
اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت کرنے والے
|
37:30
|
|
وَ مَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ
|
اور نہیں تمہیں بدلہ دیا جا رہا ماسوائے کہ جو تم کیا کرتے تھے۔۔۔
|
اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت کرنے والے
|
37:39
|
|
فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
اگر تم واقعی سچے ہو تو پھر اپنی (ثبوت والی) کتا ب لاؤ!
|
لوگوں سے سوال
|
37:157
|
|
ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ١ؕ
|
.پھر تمہاری واپسی تمہارے رب کی طرف ہے؛ اور پھر وہ تمہیں بتائے گا اُس بارے میں جو تم کیا کرتے تھے
|
سبحان اللہ
|
39:7
|
|
١ؕ وَ قِیْلَ لِلظّٰلِمِیْنَ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ
|
اور ظالمین (نافرمانبرداروں) سے کہا جائے گا: کہ چکھو جو تم کمایا (یعنی کیا)کرتے تھے
|
یوم قیامت
|
39:24
|
|
ثُمَّ قِیْلَ لَهُمْ اَیْنَ مَا كُنْتُمْ تُشْرِكُوْنَۙ
|
پھر اُن کو کہا جائے گا: کہاں ہیں (وہ سب) جن کو تم (اللہ کی بادشاہی میں) شریک بنایا کرتے تھے
|
کتاب سے کذب کرنا
|
40:73
|
|
ذٰلِكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَفْرَحُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَمْرَحُوْنَۚ
|
(اُن کو کہا جائے گا): یہ (عذاب) اس وجہ سے ہے جو تم زمین میں بغیر حق کے اتراتے تھے، اور اس وجہ سے جو تم اکڑا کرتے تھے
|
اللہ کے علاوہ پکارنا
|
40:75
|
|
وَ مَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُوْنَ اَنْ یَّشْهَدَ عَلَیْكُمْ سَمْعُكُمْ وَ لَاۤ اَبْصَارُكُمْ وَ لَا جُلُوْدُكُمْ
|
اور تم تو پردہ نہیں کیا کرتے تھے کہ کہیں تمہارے کان، تم پر گواہی نہ دے دیں اور نہ ہی تمہاری آنکھیں اور نہ ہی تمہاری کھالیں
|
اللہ کے دشمن
|
41:22
|
|
وَ لَا تَحْزَنُوْا وَ اَبْشِرُوْا بِالْجَنَّةِ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ
|
اور نہ ہی غم کرواور جنت کی خوشخبری لے لو جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا
|
استقامت
|
41:30
|
|
الَّذِیْ خَلَقَهُنَّ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ
|
جس نے اُن کو پیدا کیا ہے، اگر تم واقعی ہی اُسی کی عبادت کرنے والے ہو تو
|
سورج اور چاند
|
41:37
|
|
اَفَنَضْرِبُ عَنْكُمُ الذِّكْرَ صَفْحًا اَنْ كُنْتُمْ قَوْمًا مُّسْرِفِیْنَ
|
کیا پھرہم تم سے نصیحت،(قرآن) کو بالکل پرے کر دیں کہ تم حدوں سے بڑھنے والے لوگ ہو؟
|
کتاب الہی
|
43:5
|
|
وَ تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِیْۤ اُوْرِثْتُمُوْهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
|
اور یہی جنت ہے جس کا تمہیں وارث کیا گیا ہے اس وجہ سے جو تم (دنیاوی زندگی میں اعمال) کیا کرتے تھے
|
اللہ کے بندے جنت کے وارث
|
43:72
|
|
رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ۘ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ
|
رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ اُن دونوں کے درمیان ہے اگر تم یقین والے ہو
|
شان الہی
|
44:7
|
|
فَاْتُوْا بِاٰبَآئِنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
اگر تم واقعی سچے ہو توپھر ہمارے باپ دادا کو(واپس) لا ؤ
|
لوگوں کا کہنا
|
44:36
|
|
اِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ
|
بے شک! یہ ہے جس سے تم شک کیا کرتے تھے
|
زیقم کے درخت سے کھانے والا
|
44:50
|
|
اَنْ قَالُوا ائْتُوْا بِاٰبَآئِنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
وہ کہتے ہیں: اگر تم واقعی ہی سچے ہو تو پھر ہمارے باپ دادا کو (واپس) لاؤ
|
، تواُن کی حجت کچھ نہیں ہوتی
|
45:25
|
|
١ؕ اَلْیَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
|
کہ اس دن تمہیں بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے
|
یوم قیامت تمام امتوں کو
|
45:28
|
|
هٰذَا كِتٰبُنَا یَنْطِقُ عَلَیْكُمْ بِالْحَقِّ١ؕ اِنَّا كُنَّا نَسْتَنْسِخُ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
|
یہ ہماری کتاب ہے جو تم پر حق سے بولتی ہے. بے شک ہم! ہم تو لکھواتے تھے جو تم کیا کرتے تھے
|
یوم قیامت
|
45:29
|
|
وَ اَمَّا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١۫ اَفَلَمْ تَكُنْ اٰیٰتِیْ تُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَاسْتَكْبَرْتُمْ وَ كُنْتُمْ قَوْمًا مُّجْرِمِیْنَ
|
اور وہ لوگ جنہوں نے (دنیاوی زندگی میں) کفر کیا ہو گا، (اُن سے کہا جائے گا): کیا پھر تم پر میری آیات پڑھی نہیں جاتی تھیں؟ پس تم تکبر کر تے تھے اور تم مجرم لوگ تھے
|
یوم قیامت
|
45:31
|
|
اِیْتُوْنِیْ بِكِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ هٰذَاۤ اَوْ اَثٰرَةٍ مِّنْ عِلْمٍ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
اگر تم لوگ واقعی سچے ہو، تو اس سے پہلے کی کوئی کتاب یاعلم میں سے کوئی نقش میرے پاس لاؤ.
|
(کہ اللہ کے سوا کسی اور کو بھی پکارا جا سکتا ہے)
|
46:4
|
|
فَالْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَفْسُقُوْنَ
|
.پس آج تمہیں ذلت کا عذاب دیا جاتا ہے اُس وجہ سے جو تم زمین میں بغیر حق تکبر کیا کرتے تھے اور اس وجہ سے جو تم نافرمانی کیا کرتے تھے
|
کافرین سے کہا جاے گا
|
46:20
|
|
قَالُوْا بَلٰى وَ رَبِّنَا١ؕ قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ
|
وہ کہیں گے: ہمارے رب کی قسم! ہاں (حقیقت ہے). وہ (اللہ) کہے گا: پھر چکھو عذاب اس وجہ سے جو تم کفر (انکار) کیا کرتے تھے
|
کافرین سے
|
46:34
|
|
وَّ زُیِّنَ ذٰلِكَ فِیْ قُلُوْبِكُمْ وَ ظَنَنْتُمْ ظَنَّ السَّوْءِ١ۖۚ وَ كُنْتُمْ قَوْمًۢا بُوْرًا
|
اور وہ (سوچ) تمہارے دلوں میں خوبصورت بنا دی گئی تھی، اور تم نے سوچی ایک بری سوچ، اور تم ایک فضول لوگ ہو
|
جنگ میں نہ جانے والے
|
48:12
|
|
١ۚ بَلِ اللّٰهُ یَمُنُّ عَلَیْكُمْ اَنْ هَدٰكُمْ لِلْاِیْمَانِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
؛ نہیں، اللہ نے تم پر احسان کیا ہے، کہ اُس نے تمہیں ایمان کے لیے ہدایت دی، اگر تم واقعی (اپنے ایمان میں) مخلص ہو تو
|
تاریخی آیت
|
49:17
|
|
ذُوْقُوْا فِتْنَتَكُمْ١ؕ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ
|
(اور یہ اُن سے کہا جائے گا) چکھو اپنی آزمائش (کے عذاب)کو. یہ وہ (چیز) ہے جس کی تمہیں جلدی تھی
|
مفروضے اور اندازے لگانے والے
|
51:14
|
|
هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ
|
(اور اُن سے کہا جائے گا): یہ آگ ہے جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے
|
جھٹلانے والے
|
52:14
|
|
اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
|
.تمہیں صرف وہی جزا (سزا) دی جا رہی ہے جو کچھ کہ تم کیا کرتے تھے
|
جھٹلانے والے
|
52:16
|
|
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ
|
(اور یہ اُن سے کہا جائے گا): خوشی سے کھاؤ اور پیواُس وجہ سے جوتم(اعمال) کیا کرتے تھے
|
متقین
|
52:19
|
|
وَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًؕ
|
اور تم (لوگ) تین قسموں کے ہو جاؤ گے
|
قیامت
|
56:7
|
|
فَلَوْ لَاۤ اِنْ كُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَۙ
|
پھرکیوں، اگر تم (ہماری) بغیر غلامی میں ہو
|
قرآن کی سچائی
|
56:86
|
|
تَرْجِعُوْنَهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
تو اُس(مرنے والے) کو واپس نہ کر لیتے اور اگر تم واقعی سچے ہو تو؟
|
قرآن کی سچائی
|
56:87
|
|
١ؕ وَ هُوَ مَعَكُمْ اَیْنَ مَا كُنْتُمْ
|
؛ اور وہ تمہارے ساتھ ہوتا ہے جہاں بھی تم ہوتے ہو
|
شان باری تعالی
|
57:4
|
|
وَ قَدْ اَخَذَ مِیْثَاقَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
|
او ر اگر تم واقعی مومنین ہو تو وہ (اللہ) تم سے پہلے ہی ایک عہد کر چکا ہے؟
|
عام حکم
|
57:8
|
|
اِنْ كُنْتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَادًا فِیْ سَبِیْلِیْ وَ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِیْ١ۖۗ تُسِرُّوْنَ اِلَیْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ
|
اگر تم میرے راستے میں جہاد اورمیری رضا کو چاہتے ہوئے (گھروں سے)باہر نکل آئے ہو(تو پھراُن کی طرف دوستی نہ کرو). کیا تم اُن کی طرف خفیہ دوستی کرنا چاہتے ہو،
|
دوستی کے احکامات
|
60:1
|
|
ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَۙ
|
. یہ(ایسا کرنا) تمہارے لئے بہتر ہے، اگر تم جان سکتے ہو تو
|
عذاب الیم سے بچاو
|
61:11
|
|
فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
ہو پھر موت کی تمنا کرو، اور اگر تم واقعی سچے ہو تو
|
یہودیوں کی خام خیالی
|
62:6
|
|
ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
|
پھرتم غیب اور حاضر کے جاننے والے کی طرف لوٹا دئیے جاؤ گے، پھر وہ تمہیں اُس بارے بتائے گا جو تم (دنیاوی زندگی میں) کیا کرتے تھے
|
یہودیوں کی خام خیالی
|
62:8
|
|
١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
|
. اگر تم واقعی جانتے ہو (یا جان سکتے ہو) تو یہ (ایسا کرنا) تمہارے لئے بہت بہتر ہے
|
صلوۃ جمعہ
|
62:9
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَعْتَذِرُوا الْیَوْمَ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۠
|
(پھر یہ کہا جائے گا): اے لوگوں جو کفر کرتے ہو! آج کوئی بہانے (عذر) نہ بناؤ. صرف تمہیں بدلہ دیا جا رہا ہے جو تم کیا کرتے تھے
|
یوم قیامت
|
66:7
|
|
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
|
اور وہ کہتے ہیں: اگر تم واقعی سچے ہو تو یہ وعدہ کب (پورا ہونے کو) ہے؟
|
سوال
|
67:25
|
|
وَ قِیْلَ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَدَّعُوْنَ
|
اور (اُن سے) کہا جائے گا: یہ وہ (عذاب) ہے جس کو تم پکارا کرتے تھے
|
وعدہ پورا ہونے کا جواب
|
67:27
|
|
اَنِ اغْدُوْا عَلٰى حَرْثِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰرِمِیْنَ
|
(کہتے ہوئے) کہ اگر تم نے(پھل) توڑنا ہے تو سویرے سویرے اپنے کھیت (باغ) پر چلو
|
باغات والوں کی مثال
|
68:22
|
|
١ؕ اِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ اِذَا جَآءَ لَا یُؤَخَّرُ١ۘ لَوْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
|
بے شک! اللہ کی مدت جب آ جاتی ہے تو دیر نہیں ہوتی اگر تم جانتے ہو
|
نوح ؑ
|
71:4
|
|
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَۚ
|
(یہ اُن سے کہا جائے گا): اُس (عذاب) کی طرف جاؤ جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے؛
|
حکم دیا جاے گا
|
77:29
|
|
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
|
(اُن کو یہ کہا جائے گا):کھاؤ پیو اور خوش آمدید، اس وجہ سے جو تم کیا کرتے تھے
|
متقین کے لیے
|
77:43
|
|
ثُمَّ يُقَالُ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَؕ
|
پھر (اُن سے) کہا جائے گا: یہی وہ ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
|
حد سے بڑھنے والا اور (گنہگار)
|
83:17
|