اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر             Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف Ayah No-5 ایت نمبر

اَفَنَضْرِبُ عَنْكُمُ الذِّكْرَ صَفْحًا اَنْ كُنْتُمْ قَوْمًا مُّسْرِفِیْنَ
آسان اُردو کیا پھرہم تم سے نصیحت،(قرآن) کو بالکل پرے کر دیں کہ تم حدوں سے بڑھنے والے لوگ ہو؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی بھلا کیا ہم منہ موڑ کر اس نصیحت نامے کو تم سے اس بنا پر ہٹالیں کہ تم حد سے گزرے ہوئے لوگ ہو ؟
ابو الاعلی مودودی اب کیا ہم تم سے بیزار ہو کر یہ درس نصیحت تمہارے ہاں بھیجنا چھوڑ دیں صرف اِس لیے کہ تم حد سے گزرے ہوئے لوگ ہو؟
احمد رضا خان تو کیا ہم تم سے ذکر کا پہلو پھیردیں اس پر کہ تم لوگ حد سے بڑھنے والے ہو
احمد علی کیا تمہارے سمجھانے سے ہم اس لیے منہ پھیر لیں گے کہ تم بیہودہ لوگ ہو
فتح جالندھری بھلا اس لئے کہ تم حد سے نکلے ہوئے لوگ ہو ہم تم کو نصیحت کرنے سے باز رہیں گے
طاہر القادری اور کیا ہم اس نصیحت کو تم سے اِس بنا پر روک دیں کہ تم حد سے گزر جانے والی قوم ہو،
علامہ جوادی اورکیا ہم تم لوگوں کو نصیحت کرنے سے صرف اس لئے کنارہ کشی اختیار کرلیں کہ تم زیادتی کرنے والے ہو
ایم جوناگڑھی کیا ہم اس نصیحت کو تم سے اس بنا پر ہٹالیں کہ تم حد سے گزر جانے والے لوگ ہو
حسین نجفی کیا ہم محض اس لئے نصیحت سے منہ پھیرلیں کہ تم حد سے تجاوز کرنے والے لوگ ہو۔
=========================================
M.Daryabadi: Shall We then take away from you the Admonition because ye are a people extravagant?
M.M.Pickthall: Shall We utterly ignore you because ye are a wanton folk?
Saheeh International: Then should We turn the message away, disregarding you, because you are a transgressing people?
Shakir: What! shall We then turn away the reminder from you altogether because you are an extravagant people?
Yusuf Ali: Shall We then take away the Message from you and repel (you), for that ye are a people transgressing beyond bounds?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت