اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر             Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف Ayah No-4 ایت نمبر

وَ اِنَّهٗ فِیْۤ اُمِّ الْكِتٰبِ لَدَیْنَا لَعَلِیٌّ حَكِیْمٌؕ
آسان اُردو اور بے شک! وہ (قرآن) کتاب کی ماں(سردار) میں، جو ہمارے پاس ہے، واقعی اعلی عقل(عطا کرنے) والا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور حقیقت یہ ہے کہ وہ ہمارے پاس لوح محفوظ میں بڑے اونچے درجے کی حکمت سے بھری ہوئی کتاب ہے۔
ابو الاعلی مودودی اور در حقیقت یہ ام الکتاب میں ثبت ہے، ہمارے ہاں بڑی بلند مرتبہ اور حکمت سے لبریز کتاب
احمد رضا خان اور بیشک وہ اصل کتاب میں ہمارے پاس ضرور بلندی و حکمت والا ہے،
احمد علی اور یہ کتاب لوح محفوظ میں ہمارے نزدیک بلند مرتبہ حکمت والی ہے
فتح جالندھری اور یہ بڑی کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں ہمارے پاس (لکھی ہوئی اور) بڑی فضیلت اور حکمت والی ہے
طاہر القادری بیشک وہ ہمارے پاس سب کتابوں کی اصل (لوحِ محفوظ) میں ثَبت ہے یقیناً (یہ سب کتابوں پر) بلند مرتبہ بڑی حکمت والا ہے،
علامہ جوادی اور یہ ہمارے پاس لوح محفوظ میں نہایت درجہ بلند اور اَپراز حکمت کتاب ہے
ایم جوناگڑھی یقیناً یہ لوح محفوظ میں ہے اور ہمارے نزدیک بلند مرتبہ حکمت والی ہے
حسین نجفی بےشک وہ (قرآن) اصل کتاب (لوحِ محفوظ) میں جو ہمارے پاس ہے بلند مرتبہ (اور) حکمت والا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And verily it is, in the Original Book before Us, indeed exalted.
M.M.Pickthall: And Lo! in the Source of Decrees, which We possess, it is indeed sublime, decisive.
Saheeh International: And indeed it is, in the Mother of the Book with Us, exalted and full of wisdom.
Shakir: And surely it is in the original of the Book with Us, truly elevated, full of wisdom.
Yusuf Ali: And verily, it is in the Mother of the Book, in Our Presence, high (in dignity), full of wisdom.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اُم کتاب جو اللہ کے پاس ہے، اُس میں سے یہ کتاب القران ایک اعلی اور حکمت والا ہے