Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-103 ایت نمبر
| لَا یَحْزُنُهُمُ الْفَزَعُ الْاَكْبَرُ وَ تَتَلَقّٰهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُؕ هٰذَا یَوْمُكُمُ الَّذِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ |
| آسان اُردو | (جہنم کی) عظیم دہشت اُن کو غم زدہ نہیں کرے گی اور فرشتے اُن کا (یہ کہتے ہوئے) استقبال کریں گے،: یہ تمہارا دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔۔۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ان کو وہ (قیامت کی) سب سے بڑی پریشانی غمگین نہیں کرے گی، اور فرشتے ان کا (یہ کہہ کر) استقبال کریں گے (کہ) یہ تمہارا وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ انتہائی گھبراہٹ کا وقت اُن کو ذرا پریشان نہ کرے گا، اور ملائکہ بڑھ کر اُن کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے کہ "یہ تمہارا وہی دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا" |
| احمد رضا خان | انہیں غم میں نہ ڈالے گی وہ سب سے بڑی گھبراہٹ اور فرشتے ان کی پیشوائی کو آئیں گے کہ یہ ہے تمہارا وہ دن جس کا تم سے وعدہ تھا، |
| احمد علی | اور انہیں بڑا بھاری خوف بھی پریشان نہیں کرے گا اور ان سے فرشتے آ ملیں گے یہی وہ تمہارا دن ہے جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا تھا |
| فتح جالندھری | ان کو (اس دن کا) بڑا بھاری خوف غمگین نہیں کرے گا۔ اور فرشتے ان کو لینے آئیں گے (اور کہیں گے کہ) یہی وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے |
| طاہر القادری | (روزِ قیامت کی) سب سے بڑی ہولناکی (بھی) انہیں رنجیدہ نہیں کرے گی اور فرشتے ان کا استقبال کریں گے (اور کہیں گے:) یہ تمہارا (ہی) دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا رہا، |
| علامہ جوادی | انہیں قیامت کا بڑے سے بڑا ہولناک منظر بھی رنجیدہ نہ کرسکے گا اور ان سے ملائکہ اس طرح ملاقات کریں گے کہ یہی وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا |
| ایم جوناگڑھی | وه بڑی گھبراہٹ (بھی) انہیں غمگین نہ کر سکے گی اور فرشتے انہیں ہاتھوں ہاتھ لیں گے، کہ یہی تمہارا وه دن ہے جس کا تم وعده دیئے جاتے رہے |
| حسین نجفی | ان کو بڑی گھبراہٹ بھی غمزدہ نہیں کر سکے گی اور فرشتے ان کا استقبال کریں گے (اور بتائیں گے کہ) یہ ہے آپ کا وہ دن جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔ |
| M.Daryabadi: | The Great Terror shall grieve them not, and the angels will meet them: this is Your Day which ye were ever promised- |
| M.M.Pickthall: | The Supreme Horror will not grieve them, and the angels will welcome them, (saying): This is your Day which ye were promised-- |
| Saheeh International: | They will not be grieved by the greatest terror, and the angels will meet them, [saying], "This is your Day which you have been promised" - |
| Shakir: | The great fearful event shall not grieve them, and the angels shall meet them: This is your day which you were promised. |
| Yusuf Ali: | The Great Terror will bring them no grief: but the angels will meet them (with mutual greetings): "This is your Day,- (the Day) that ye were promised." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے