Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹           Those who set the Ranks-37 سورت الصفات ›Ayah No-39 ایت نمبر
| وَ مَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ |
| آسان اُردو | اور نہیں تمہیں بدلہ دیا جا رہا ماسوائے کہ جو تم کیا کرتے تھے۔۔۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور تمہیں کسی اور بات کا نہیں، خود تمہارے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور تمہیں جو بدلہ بھی دیا جا رہا ہے اُنہی اعمال کا دیا جا رہا ہے جو تم کرتے رہے ہو |
| احمد رضا خان | تو تمہیں بدلہ نہ ملے گا مگر اپنے کیے کا |
| احمد علی | اور تمہیں وہی بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے |
| فتح جالندھری | اور تم کو بدلہ ویسا ہی ملے گا جیسے تم کام کرتے تھے |
| طاہر القادری | اور تمہیں (کوئی) بدلہ نہیں دیا جائے گا مگر صرف اسی کا جو تم کیا کرتے تھے، |
| علامہ جوادی | اور تمہیں تمہارے اعمال کے مطابق ہی بدلہ دیا جائے گا |
| ایم جوناگڑھی | تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے |
| حسین نجفی | اور تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔ |
| M.Daryabadi: | And ye shall be required not except for that which ye have been doing; |
| M.M.Pickthall: | Ye are requited naught save what ye did - |
| Saheeh International: | And you will not be recompensed except for what you used to do - |
| Shakir: | And you shall not be rewarded except (for) what you did. |
| Yusuf Ali: | But it will be no more than the retribution of (the Evil) that ye have wrought;- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے جو ایت نمبر 39 تک ہے
اُن لوگوں کے بارے میں جو یوم الدین کو جھٹلاتے ہیں، ظلم یعنی نافرمانی کرتے ہیں، اور اللہ کے سوا کسی اورکی عبادت کرتے ہیں