اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Those who set the Ranks-37 سورت الصفات Ayah No-30 ایت نمبر

وَ مَا كَانَ لَنَا عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ١ۚ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ
آسان اُردو ہمارے لیے تو تم پر کوئی اختیار نہیں تھا، نہیں تم تو (خود ہی)باغی تھے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور تم پر ہمارا کوئی زور نہیں تھا، اصل بات یہ ہے کہ تم خود سرکش لوگ تھے۔
ابو الاعلی مودودی ہمارا تم پر کوئی زور نہ تھا، تم خود ہی سرکش لوگ تھے
احمد رضا خان اور ہمارا تم پر کچھ قابو نہ تھا بلکہ تم سرکش لوگ تھے،
احمد علی اور ہمیں تم پر کوئی زور نہیں تھا بلکہ تم ہی سرکش لوگ تھے
فتح جالندھری اور ہمارا تم پر کچھ زور نہ تھا۔ بلکہ تم سرکش لوگ تھے
طاہر القادری اور ہمارا تم پر کچھ زور (اور دباؤ) نہ تھا بلکہ تم خود سرکش لوگ تھے،
علامہ جوادی اور ہماری تمہارے اوپر کوئی حکومت نہیں تھی بلکہ تم خود ہی سرکش قوم تھے
ایم جوناگڑھی اور کچھ ہمارا زور تو تم پر تھا (ہی) نہیں۔ بلکہ تم (خود) سرکش لوگ تھے
حسین نجفی اور ہمارا تم پر کوئی زور نہیں تھا بلکہ تم خود ہی سرکش لوگ تھے۔
=========================================
M.Daryabadi: And we had over you no authority, but ye were a people exorbitant.
M.M.Pickthall: We had no power over you, but ye were wayward folk.
Saheeh International: And we had over you no authority, but you were a transgressing people.
Shakir: And we had no authority over you, but you were an inordinate people;
Yusuf Ali: "Nor had we any authority over you. Nay, it was ye who were a people in obstinate rebellion!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے جو ایت نمبر 39 تک ہے
اُن لوگوں کے بارے میں جو یوم الدین کو جھٹلاتے ہیں، ظلم یعنی نافرمانی کرتے ہیں، اور اللہ کے سوا کسی اورکی عبادت کرتے ہیں