اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Those who set the Ranks-37 سورت الصفات Ayah No-31 ایت نمبر

فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَاۤ١ۖۗ اِنَّا لَذَآئِقُوْنَ
آسان اُردو پس، ہمارے رب کالفظ ہم پر ثابت ہو چکا ہے. بے شک! ہم واقعی(عذاب کو) چکھنے ہی والے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اب تو ہمارے پروردگار کی یہ بات ہم پر ثابت ہوگئی ہے کہ ہم سب کو یہ مزہ چکھنا ہے۔
ابو الاعلی مودودی آخرکار ہم اپنے رب کے اِس فرمان کے مستحق ہو گئے کہ ہم عذاب کا مزا چکھنے والے ہیں
احمد رضا خان تو ثابت ہوگئی ہم پر ہمارے رب کی بات ہمیں ضرور چکھنا ہے
احمد علی پھر ہم سب پر ہمارے رب کا قول پورا ہو گیا کہ ہم سب عذاب چکھنے والے ہیں
فتح جالندھری سو ہمارے بارے میں ہمارے پروردگار کی بات پوری ہوگئی اب ہم مزے چکھیں گے
طاہر القادری پس ہم پر ہمارے رب کا فرمان ثابت ہوگیا۔ (اب) ہم ذائقۂ (عذاب) چکھنے والے ہیں،
علامہ جوادی اب ہم سب پر خدا کا عذاب ثابت ہوگیا ہے اور سب کو اس کا مزہ چکھنا ہوگا
ایم جوناگڑھی اب تو ہم (سب) پر ہمارے رب کی یہ بات ﺛابت ہو چکی کہ ہم (عذاب) چکھنے والے ہیں
حسین نجفی سو ہم پر ہمارے پروردگار کی بات پوری ہوگئی ہے اب ہم (سب عذابِ خداوندی کا مزہ) چکھنے والے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: So on us hath been justified the sentence of our Lord: verily we are to taste.
M.M.Pickthall: Now the Word of our Lord hath been fulfilled concerning us. Lo! we are about to taste (the doom).
Saheeh International: So the word of our Lord has come into effect upon us; indeed, we will taste [punishment].
Shakir: So the sentence of our Lord has come to pass against us: (now) we shall surely taste;
Yusuf Ali: "So now has been proved true, against us, the word of our Lord that we shall indeed (have to) taste (the punishment of our sins).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے جو ایت نمبر 39 تک ہے
اُن لوگوں کے بارے میں جو یوم الدین کو جھٹلاتے ہیں، ظلم یعنی نافرمانی کرتے ہیں، اور اللہ کے سوا کسی اورکی عبادت کرتے ہیں