Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Mount-52 سورت الطور ›Ayah No-16 ایت نمبر
| اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا١ۚ سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ |
| آسان اُردو | اس کی تپش میں جلو، پس صبر کرو یا صبر نہ کرو، تم پر برابر ہے. تمہیں صرف وہی جزا (سزا) دی جا رہی ہے جو کچھ کہ تم کیا کرتے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | داخل ہوجاؤ اس میں، پھر تم صبر کرو، یا نہ کرو، تمہارے لیے برابر ہے۔ تمہیں انہی کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے |
| ابو الاعلی مودودی | جاؤ اب جھلسو اِس کے اندر، تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو، تمہارے لیے یکساں ہے، تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جا رہا ہے جیسے تم عمل کر رہے تھے |
| احمد رضا خان | اس میں جاؤ اب چاہے صبر کرو یا نہ کرو، سب تم پر ایک سا ہے تمہیں اسی کا بدلہ جو تم کرتے تھے |
| احمد علی | اس میں داخل ہو جاؤ پس تم صبر کرو یا نہ کرو تم پر برابر ہے تمہیں تو ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسا تم کرتے تھے |
| فتح جالندھری | اس میں داخل ہوجاؤ اور صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے یکساں ہے۔ جو کام تم کیا کرتے تھے (یہ) انہی کا تم کو بدلہ مل رہا ہے |
| طاہر القادری | اس میں داخل ہو جاؤ، پھر تم صبر کرو یا صبر نہ کرو، تم پر برابر ہے، تمہیں صرف انہی کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے رہے تھے، |
| علامہ جوادی | اب اس میں چلے جاؤ پھر چاہے صبر کرو یا نہ کرو سب برابر ہے یہ تمہارے ان اعمال کی سزادی جارہی ہے جو تم انجام دیا کرتے تھے |
| ایم جوناگڑھی | جاؤ دوزخ میں اب تمہارا صبر کرنا اور نہ کرنا تمہارے لیے یکساں ہے تمہیں فقط تمہارے کیے کا بدلہ دیا جائے گا |
| حسین نجفی | پس اس میں داخل ہو جاؤ! اب تم صبر کرویا نہ کرو دونوں تمہارے حق میں برابر ہیں تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسا تم کیا کرتے تھے۔ |
| M.Daryabadi: | Roast therein; endure it or endure it not, thereof it is equal Unto you. Ye are only being requited for that which ye have been working. |
| M.M.Pickthall: | Endure the heat thereof, and whether ye are patient of it or impatient of it is all one for you. Ye are only being paid for what ye used to do. |
| Saheeh International: | [Enter to] burn therein; then be patient or impatient - it is all the same for you. You are only being recompensed [for] what you used to do." |
| Shakir: | Enter into it, then bear (it) patiently, or do not bear (it) patiently, it is the same to you; you shall be requited only (for) what you did. |
| Yusuf Ali: | "Burn ye therein: the same is it to you whether ye bear it with patience, or not: Ye but receive the recompense of your (own) deeds." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
عذاب کو جھٹلانے والوں کے بارے میں