Home-ویب پیج

Chapter No 1-پارہ نمبر                   The Cow-2 سورت البقرۃ Ayah No-31 ایت نمبر

وَ عَلَّمَ اٰدَمَ الْاَسْمَآءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلٰٓئِكَةِ١ۙ فَقَالَ اَنْۢبِئُوْنِیْ بِاَسْمَآءِ هٰۤؤُلَآءِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
آسان اُردو اور اُس (رب) نے آدمؑ کو اُس(زمین) کی تمام (چیزوں کے) نام سکھائے ،پھر ان (چیزوں) کو فرشتوں کے سامنے(پیش) کیا، پھر کہا: اگر تم (یعنی فرشتے) سچے ہو(تو) مجھے ان (چیزوں) کے نام بتاﺅ
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور آدم کو (اللہ نے) سارے نام سکھادیئے پھر ان کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور (ان سے) کہا اگر تم سچے ہو تو مجھے ان چیزوں کے نام بتلاؤ۔
ابو الاعلی مودودی اس کے بعد اللہ نے آدمؑ کو ساری چیزوں کے نام سکھائے، پھر انہیں فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور فرمایا "اگر تمہارا خیال صحیح ہے (کہ کسی خلیفہ کے تقرر سے انتظام بگڑ جائے گا) تو ذرا ان چیزوں کے نام بتاؤ"
احمد رضا خان اور اللہ تعالیٰ نے آدم کو تمام (اشیاء کے) نام سکھائے پھر سب (اشیاء) کو ملائکہ پر پیش کرکے فرمایا سچے ہو تو ان کے نام تو بتاؤ
احمد علی اور الله نے آدم کو سب چیزوں کے نام سکھائے پھر ان سب چیزوں کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا پھر فرمایا مجھے ان کے نام بتاؤ اگر تم سچے ہو
فتح جالندھری اور اس نے آدم کو سب (چیزوں کے) نام سکھائے پھر ان کو فرشتوں کے سامنے کیا اور فرمایا کہ اگر تم سچے ہو تو مجھے ان کے نام بتاؤ
طاہر القادری اور اللہ نے آدم (علیہ السلام) کو تمام (اشیاء کے) نام سکھا دیئے پھر انہیں فرشتوں کے سامنے پیش کیا، اور فرمایا: مجھے ان اشیاء کے نام بتا دو اگر تم (اپنے خیال میں) سچے ہو
علامہ جوادی اور خدا نے آدم علیھ السّلام کو تمام اسمائ کی تعلیم دی اور پھر ان سب کو ملائکہ کے سامنے پیش کرکے فرمایا کہ ذرا تم ان سب کے نام تو بتاؤ اگر تم اپنے خیالِ استحقاق میں سچّے ہو
ایم جوناگڑھی اور اللہ تعالیٰ نے آدم کو تمام نام سکھا کر ان چیزوں کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور فرمایا، اگر تم سچے ہو تو ان چیزوں کے نام بتاؤ
حسین نجفی اور اس (اللہ) نے آدم (ع) کو (تمام چیزوں کے) نام سکھائے۔ پھر ان کو (جن کے نام سکھائے تھے) فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور فرمایا اگر تم سچے ہو (کہ تم خلافت کے زیادہ حقدار ہو) تو مجھے ان اشخاص کے نام بتاؤ۔
=========================================
M.M.Pickthall: 31. And He taught Adam all the names, then showed them to the angels, saying: Inform me of the names of these, if ye are truthful.
M.Daryabadi: And He taught Adam the names, all of them; thereafter He set them before the angles, and said declare unto Me the names of those if ye say sooth.
Yusuf Ali: And He taught Adam the names of all things; then He placed them before the angels, and said: "Tell me the names of these if ye are right."
Shakir: And He taught Adam all the names, then presented them to the angels; then He said: Tell me the names of those if you are right.
Saheeh International: And He taught Adam the names - all of them. Then He showed them to the angels and said, "Inform Me of the names of these, if you are truthful."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے یعنی آدمؑ کی تخلیق
متاشبہ آیت ایک ایسی آیت جو کہ قران کی کسی دوسری آیت یا آیات سے کم و بیش ملتی جلتی ہے۔ متاشبہ ایت کے معانی انسان کی سمجھ میں نہیں آ سکتے۔
کیوں کہ اللہ نے سورت آلِ عمران کی ایت ںمبر 7 میں واضح بتا دیا ہے کہ متاشبہ آیت کی تاویل ماسواے اللہ کے کوئی نہیں جانتا
ایت متاشبہات ، اس وجہ سے کہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کن چیزوں کے نام تھے۔ تاہم ایات کے تسلسل میں دیکھا جاے تو لفظ كُلَّهَا میں ھا کا اشارہ زمین کی طرف جاتا ہے
علمی ایت: اگرچہ قران الہدی کی تمام کی تمام آیات ایک طرح سے علمی ہی ہیں لیکن یہ درجہ بندی ایک ایسی ایت کے لیے ہے جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
آدم کی تخلیق کے بارے میں اللہ اور فرشتوں کے درمیان مکالمے