Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹           Ya Sin-36 سورت یٰس ›Ayah No-54 ایت نمبر
| فَالْیَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَیْئًا وَّ لَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ |
| آسان اُردو | پس اس دن کسی نفس (جاندار)سے کسی چیز کی ناانصافی (زیادتی) نہیں ہو گی؛ اور نہیں تمہیں بدلہ دیا جائے گا ماسوائے اس کے کہ جو تم کیا کرتے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | چنانچہ اس دن کسی شخص پر کوئی ظلم نہیں ہوگا، اور تمہیں کسی اور چیز کا نہیں، بلکہ انہیں کاموں کا بدلہ ملے گا جو تم کیا کرتے تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | آج کسی پر ذرہ برابر ظلم نہ کیا جائے گا اور تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسے عمل تم کرتے رہے تھے |
| احمد رضا خان | تو آج کسی جان پر کچھ ظلم نہ ہوگا اور تمہیں بدلا نہ ملے گا اپنے کیے کا، |
| احمد علی | پھر اس دن کسی پرکچھ بھی ظلم نہ کیا جائے گا اورتم اسی کا بدلہ پاؤ گے جو کیا کرتے تھے |
| فتح جالندھری | اس روز کسی شخص پر کچھ ظلم نہیں کیا جائے گا اور تم کو بدلہ ویسا ہی ملے گا جیسے تم کام کرتے تھے |
| طاہر القادری | پھر آج کے دن کسی جان پر کچھ ظلم نہ کیا جائے گا اور نہ تمہیں کوئی بدلہ دیا جائے گا سوائے اُن کاموں کے جو تم کیا کرتے تھے، |
| علامہ جوادی | پھر آج کے دن کسی نفس پر کسی طرح کا ظلم نہیں کیا جائے گا اور تم کو صرف ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسے اعمال تم کررہے تھے |
| ایم جوناگڑھی | پس آج کسی شخص پر کچھ بھی ﻇلم نہ کیا جائے گا اور تمہیں نہیں بدلہ دیا جائے گا، مگر صرف ان ہی کاموں کا جو تم کیا کرتے تھے |
| حسین نجفی | پس آج کے دن کسی پر کچھ بھی ظلم نہیں کیا جائے گا اور تمہیں بدلہ نہیں دیا جائے گا مگر انہی اعمال کا جو تم کیا کرتے تھے۔ |
| M.Daryabadi: | To-day no soul will be wronged at all; nor shall ye be requited but for that which ye have been working. |
| M.M.Pickthall: | This day no soul is wronged in aught; nor are ye requited aught save what ye used to do. |
| Saheeh International: | So today no soul will be wronged at all, and you will not be recompensed except for what you used to do. |
| Shakir: | So this day no soul shall be dealt with unjustly in the least; and you shall not be rewarded aught but that which you did. |
| Yusuf Ali: | Then, on that Day, not a soul will be wronged in the least, and ye shall but be repaid the meeds of your past Deeds. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے