اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Ya Sin-36 سورت یٰس Ayah No-55 ایت نمبر

اِنَّ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ الْیَوْمَ فِیْ شُغُلٍ فٰكِهُوْنَۚ
آسان اُردو بے شک! جنت کے ساتھی اس دن خوشیوں کے مشغلے میں ہوں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جنت والے لوگ اس دن یقینا اپنے مشغلے میں مگن ہوں گے۔
ابو الاعلی مودودی آج جنتی لوگ مزے کرنے میں مشغول ہیں
احمد رضا خان بیشک جنت والے آج دل کے بہلاووں میں چین کرتے ہیں
احمد علی بے شک بہشتی اس دن مزہ سے دل بہلا رہے ہوں گے
فتح جالندھری اہل جنت اس روز عیش ونشاط کے مشغلے میں ہوں گے
طاہر القادری بے شک اہلِ جنت آج (اپنے) دل پسند مشاغل (مثلاً زیارتوں، ضیافتوں، سماع اور دیگر نعمتوں) میں لطف اندوز ہو رہے ہوں گے،
علامہ جوادی بیشک اہل جنّت آج کے دن طرح طرح کے مشاغل میں مزے کررہے ہوں گے
ایم جوناگڑھی جنتی لوگ آج کے دن اپنے (دلچسﭗ) مشغلوں میں ہشاش بشاش ہیں
حسین نجفی بے شک آج بہشتی لوگ اپنے مشغلہ میں خوش ہوں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily the fellows of the Garden to-day shall be happily employed.
M.M.Pickthall: Lo! those who merit paradise this day are happily employed,
Saheeh International: Indeed the companions of Paradise, that Day, will be amused in [joyful] occupation -
Shakir: Surely the dwellers of the garden shall on that day be in an occupation quite happy.
Yusuf Ali: Verily the Companions of the Garden shall that Day have joy in all that they do;
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے