Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹           Ya Sin-36 سورت یٰس ›Ayah No-56 ایت نمبر
| هُمْ وَ اَزْوَاجُهُمْ فِیْ ظِلٰلٍ عَلَى الْاَرَآئِكِ مُتَّكِئُوْنَ |
| آسان اُردو | وہ اور اُن کی بیویاں، ایک خوشگوار سائے میں، تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوئے ہوں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور وہ ان کی بیویاں گھنے سایوں میں آرام دہ نشستوں پر ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ اور ان کی بیویاں گھنے سایوں میں ہیں مسندوں پر تکیے لگائے ہوئے |
| احمد رضا خان | وہ اور ان کی بیبیاں سایوں میں ہیں، تختوں پر تکیہ لگائے، |
| احمد علی | وہ اوران کی بیویاں سایوں میں تختوں پر تکیہ لگائے ہوئے بیٹھے ہوں گے |
| فتح جالندھری | وہ بھی اور ان کی بیویاں بھی سایوں میں تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے |
| طاہر القادری | وہ اور ان کی بیویاں گھنے سایوں میں تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے، |
| علامہ جوادی | وہ اور ان کی بیویاں سب جنّت کی چھاؤں میں تخت پر تکیئے لگائے آرام کررہے ہوں گے |
| ایم جوناگڑھی | وه اور ان کی بیویاں سایوں میں مسہریوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے |
| حسین نجفی | وہ اور ان کی بیویاں (گھنے) سایوں میں مسندوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے۔ |
| M.Daryabadi: | They and their spouses, in shade on couches shall be reclining. |
| M.M.Pickthall: | They and their wives, in pleasant shade, on thrones reclining; |
| Saheeh International: | They and their spouses - in shade, reclining on adorned couches. |
| Shakir: | They and their wives shall be in shades, reclining on raised couches. |
| Yusuf Ali: | They and their associates will be in groves of (cool) shade, reclining on Thrones (of dignity); |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے