اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Story-28 سورت القصص Ayah No-62 ایت نمبر

وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ فَیَقُوْلُ اَیْنَ شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ
آسان اُردو اور(اُس) دن وہ (اللہ) اُن(لوگوں) کو پکارے گا پھر کہے گا: جن کا تم گمان(زعم) کیا کرتے تھے (اب) وہ میرے شریک کہاں ہیں؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور وہ دن (کبھی نہ بھولو) جب اللہ ان لوگوں کو پکارے گا اور کہے گا : کہاں ہیں (خدائی میں) میرے وہ شریک جن کا تم دعوی کیا کرتے تھے ؟
ابو الاعلی مودودی اور (بھول نہ جائیں یہ لوگ) اُس دن کو جب کہ وہ اِن کو پکارے گا اور پوچھے گا "کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کا تم گمان رکھتے تھے؟"
احمد رضا خان اور جس دن انہیں ندا کرے گا تو فرمائے گا کہاں ہیں میرے وہ شریک جنہیں تم گمان کرتے تھے،
احمد علی اور جس دن انہیں پکارے گا پھرکہے گا میرے شریک کہاں ہیں جن کا تم دعوی کرتے تھے
فتح جالندھری اور جس روز خدا اُن کو پکارے گا اور کہے گا کہ میرے وہ شریک کہاں ہیں جن کا تمہیں دعویٰ تھا
طاہر القادری اور جس دن (اللہ) انہیں پکارے گا تو فرمائے گا کہ میرے وہ شریک کہاں ہیں جنہیں تم (معبود) خیال کیا کرتے تھے،
علامہ جوادی جس دن خدا ان لوگوں کو آواز دے گا کہ میرے وہ شرکائ کہاں ہیں جن کی شرکت کا تمہیں خیال تھا
ایم جوناگڑھی اور جس دن اللہ تعالیٰ انہیں پکار کر فرمائے گا کہ تم جنہیں اپنے گمان میں میرا شریک ٹھہرا رہے تھے کہاں ہیں
حسین نجفی اور (وہ دن یاد رکھو) جس دن اللہ انہیں پکارے گا اور فرمائے گا (آج) کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کو تم (میرا شریک) گمان کرتے تھے۔
=========================================
M.Daryabadi: And on the Day whereon He shall call unto them and say: where are My associates whom ye were wont to assert?
M.M.Pickthall: On the day when He will call unto them and say: Where are My partners whom ye imagined?
Saheeh International: And [warn of] the Day He will call them and say, "Where are My 'partners' which you used to claim?"
Shakir: And on the day when He will call them and say: Where are those whom you deemed to be My associates?
Yusuf Ali: That Day (Allah) will call to them, and say "Where are my 'partners'?- whom ye imagined (to be such)?"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
قیامت کے دن شرک کرنے والوں کے بارے میں