Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-71 ایت نمبر
| قَالَ هٰۤؤُلَآءِ بَنٰتِیْۤ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْنَؕ |
| آسان اُردو | اُس (لوطؐ) نے کہا: اگر تم نے کرنا ہی ہے تویہ میری بیٹیاں ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | لوط نے کہا : اگر تم میرے کہنے پر عمل کرو تو یہ میری بیٹیاں (جو تمہارے نکاح میں ہیں، تمہارے پاس) موجود ہی ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | لوطؑ نے عاجز ہو کر کہا "اگر تمہیں کچھ کرنا ہی ہے تو یہ میری بیٹیاں موجود ہیں!" |
| احمد رضا خان | کہا یہ قوم کی عورتیں میری بیٹیاں ہیں اگر تمہیں کرنا ہے، |
| احمد علی | کہا یہ میری بیٹیاں حاضر ہیں اگر تم کرنے والے ہو |
| فتح جالندھری | (انہوں نے) کہا کہ اگر تمہیں کرنا ہی ہے تو یہ میری (قوم کی) لڑکیاں ہیں (ان سے شادی کرلو) |
| طاہر القادری | لوط (علیہ السلام) نے کہا: یہ میری (قوم کی) بیٹیاں ہیں اگر تم کچھ کرنا چاہتے ہو (تو بجائے بدکرداری کے ان سے نکاح کر لو)، |
| علامہ جوادی | لوط نے کہا کہ یہ ہماری قوم کی لڑکیاں حاضر ہیں اگر تم ایسا ہی کرنا چاہتے ہو |
| ایم جوناگڑھی | (لوط علیہ السلام نے) کہا اگر تمہیں کرنا ہی ہے تو یہ میری بچیاں موجود ہیں |
| حسین نجفی | آپ نے کہا اگر تم نے کچھ کرنا ہے تو پھر یہ میری (قوم کی) بیٹیاں موجود ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | He said: these are my daughters, if act ye must. |
| M.M.Pickthall: | He said: Here are my daughters, if ye must be doing (so). |
| Saheeh International: | [Lot] said, "These are my daughters - if you would be doers [of lawful marriage]." |
| Shakir: | He said: These are my daughters, if you will do (aught). |
| Yusuf Ali: | He said: "There are my daughters (to marry), if ye must act (so)." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
جن کو بھیجا گیا تھا وہ ابرہیم ؑ کے بعد لوط ؑ کے گھر والوں کے پاس آے
ایت نمبر 77 تک یہ موضوع ہے