Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-72 ایت نمبر
| لَعَمْرُكَ اِنَّهُمْ لَفِیْ سَكْرَتِهِمْ یَعْمَهُوْنَ |
| آسان اُردو | آپؐ کی عمر کی قسم بے شک! وہ (لوگ) واقعی اپنے (گناہوں کے) نشے میں اندھے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (اے پیغمبر) تمہاری زندگی کی قسم ! حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ اپنی بدمستی میں اندھے بنے ہوئے تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | تیری جان کی قسم اے نبیؐ، اُس وقت اُن پر ایک نشہ سا چڑھا ہوا تھا جس میں وہ آپے سے باہر ہوئے جاتے تھے |
| احمد رضا خان | اے محبوب تمہاری جان کی قسم بیشک وہ اپنے نشہ میں بھٹک رہے ہیں، |
| احمد علی | تیری جان کی قسم ہے وہ اپنی مستی میں اندھے ہو رہے تھے |
| فتح جالندھری | (اے محمد) تمہاری جان کی قسم وہ اپنی مستی میں مدہوش (ہو رہے) تھے |
| طاہر القادری | (اے حبیبِ مکرّم!) آپ کی عمرِ مبارک کی قَسم، بیشک یہ لوگ (بھی قومِ لوط کی طرح) اپنی بدمستی میں سرگرداں پھر رہے ہیں، |
| علامہ جوادی | آپ کی جان کی قسم یہ لوگ گمراہی کے نشہ میں اندھے ہورہے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | تیری عمر کی قسم! وه تو اپنی بدمستی میں سرگرداں تھے |
| حسین نجفی | آپ کی جان کی قسم! یہ لوگ اپنے نشہ میں بالکل اندھے ہو رہے تھے۔ |
| M.Daryabadi: | By thy life, in their intoxication they were wandering bewildered. |
| M.M.Pickthall: | By thy life (O Muhammad) they moved blindly in the frenzy of approaching death. |
| Saheeh International: | By your life, [O Muhammad], indeed they were, in their intoxication, wandering blindly. |
| Shakir: | By your life! they were blindly wandering on in their intoxication. |
| Yusuf Ali: | Verily, by thy life (O Prophet), in their wild intoxication, they wander in distraction, to and fro. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
جن کو بھیجا گیا تھا وہ ابرہیم ؑ کے بعد لوط ؑ کے گھر والوں کے پاس آے
ایت نمبر 77 تک یہ موضوع ہے