اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              Al-Hijr-15 سورت الحجر         Ayah No-73 ایت نمبر

فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُشْرِقِیْنَۙ
آسان اُردو پھر (خوفناک) چیخ نے سورج نکلتے اُن کو پکڑلیا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی چنانچہ سورج نکلتے ہی ان کو چنگھاڑ نے آپکڑا۔
ابو الاعلی مودودی آخرکار پو پھٹتے ہی اُن کو ایک زبردست دھماکے نے آ لیا
احمد رضا خان تو دن نکلتے انہیں چنگھاڑ نے آلیا
احمد علی پھر دن نکلتے ہی انہیں ہولناک آواز نے آ لیا
فتح جالندھری سو ان کو سورج نکلتے نکلتے چنگھاڑ نے آپکڑا
طاہر القادری پس انہیں طلوعِ آفتاب کے ساتھ ہی سخت آتشیں کڑک نے آلیا،
علامہ جوادی نتیجہ یہ ہوا کہ صبح ہوتے ہی انہیں ایک چیخ نے اپنی گرفت میں لے لیا
ایم جوناگڑھی پس سورج نکلتے نکلتے انہیں ایک بڑے زور کی آواز نے پکڑ لیا
حسین نجفی آخرکار سورج نکلتے نکلتے انہیں ایک ہولناک آواز (چیخ) نے آلیا۔
=========================================
M.Daryabadi: Then the shout took hold of them at the sunrise.
M.M.Pickthall: Then the (Awful) Cry overtook them at the sunrise.
Saheeh International: So the shriek seized them at sunrise.
Shakir: So the rumbling overtook them (while) entering upon the time of sunrise;
Yusuf Ali: But the (mighty) Blast overtook them before morning,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
جن کو بھیجا گیا تھا وہ ابرہیم ؑ کے بعد لوط ؑ کے گھر والوں کے پاس آے
ایت نمبر 77 تک یہ موضوع ہے