Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹              Crouching-45 سورت الجاثیہ ›Ayah No-29 ایت نمبر
| هٰذَا كِتٰبُنَا یَنْطِقُ عَلَیْكُمْ بِالْحَقِّ١ؕ اِنَّا كُنَّا نَسْتَنْسِخُ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ |
| آسان اُردو | یہ ہماری کتاب ہے جو تم پر حق سے بولتی ہے. بے شک ہم! ہم تو لکھواتے تھے جو تم کیا کرتے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ ہمارا (لکھوایا ہوا) دفتر ہے جو تمہارے بارے میں ٹھیک ٹھیک بول رہا ہے۔ تم جو کچھ کرتے تھے، ہم اس سب کو لکھوا لیا کرتے تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ ہمارا تیار کرایا ہوا اعمال نامہ ہے جو تمہارے اوپر ٹھیک ٹھیک شہادت دے رہا ہے، جو کچھ بھی تم کرتے تھے اُسے ہم لکھواتے جا رہے تھے" |
| احمد رضا خان | ہمارا یہ نوشتہ تم پر حق بولتا ہے، ہم لکھتے رہے تھے جو تم نے کیا، |
| احمد علی | یہ ہمارا دفتر تم پر سچ سچ بول رہا ہے کیونکہ جو کچھ تم کیا کرتے تھے اسے ہم لکھ لیا کرتے تھے |
| فتح جالندھری | یہ ہماری کتاب تمہارے بارے میں سچ سچ بیان کردے گی۔ جو کچھ تم کیا کرتے تھے ہم لکھواتے جاتے ہیں |
| طاہر القادری | یہ ہمارا نوشتہ ہے جو تمہارے بارے میں سچ سچ بیان کرے گا، بیشک ہم وہ سب کچھ لکھوا (کر محفوظ کر) لیا کرتے تھے جو تم کرتے تھے، |
| علامہ جوادی | یہ ہماری کتاب (نامئہ اعمال) ہے جو حق کے ساتھ بولتی ہے اور ہم اس میں تمہارے اعمال کو برابر لکھوا رہے تھے |
| ایم جوناگڑھی | یہ ہے ہماری کتاب جو تمہارے بارے میں سچ سچ بول رہی ہے، ہم تمہارے اعمال لکھواتے جاتے تھے |
| حسین نجفی | یہ ہماری کتاب (دفترِ عمل) ہے جو تمہارے بارے میں حق و سچ کے ساتھ بولتی ہے ہم لکھتے (لکھواتے) رہتے تھے جو کچھ تم کرتے تھے۔ |
| M.Daryabadi: | This Book of Ours speaketh against you with truth; verily We have been setting down whatsoever ye have been working. |
| M.M.Pickthall: | This Our Book pronounceth against you with truth. Lo! We have caused (all) that ye did to be recorded. |
| Saheeh International: | This, Our record, speaks about you in truth. Indeed, We were having transcribed whatever you used to do." |
| Shakir: | This is Our book that speaks against you with justice; surely We wrote what you did, |
| Yusuf Ali: | "This Our Record speaks about you with truth: For We were wont to put on Record all that ye did." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تقوم الساعتہ کے سلسلے میں