اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 17-پارہ نمبر                The Pilgrimage-22 سورت الحج  Ayah No-69 ایت نمبر

اَللّٰهُ یَحْكُمُ بَیْنَكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَ
آسان اُردو اللہ قیامت کے دن تمہارے درمیان فیصلہ کر ے گا اُس(معاملے) میں جس میں تم اختلاف کرتے ہو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اللہ قیامت کے دن تمہارے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں تم اختلاف کیا کرتے تھے۔
ابو الاعلی مودودی اللہ قیامت کے روز تمہارے درمیان ان سب باتوں کا فیصلہ کر دے گا جن میں تم اختلاف کرتے رہے ہو"
احمد رضا خان اللہ تم پر فیصلہ کردے گا قیامت کے دن جس بات میں اختلاف کرتے ہو
احمد علی الله قیامت کے دن تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا جس چیز میں تم اختلاف کرتے تھے
فتح جالندھری جن باتوں میں تم اختلاف کرتے ہو خدا تم میں قیامت کے روز ان کا فیصلہ کردے گا
طاہر القادری اﷲ تمہارے درمیان قیامت کے دن ان تمام باتوں کا فیصلہ فرما دے گا جن میں تم اختلاف کرتے رہے تھے،
علامہ جوادی اللہ ہی تمہارے درمیان روزِ قیامت ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن باتوں میں تم اختلاف کررہے ہو
ایم جوناگڑھی بیشک تمہارے سب کے اختلاف کا فیصلہ قیامت والے دن اللہ تعالیٰ آپ کرے گا
حسین نجفی قیامت کے دن اللہ تمہارے درمیان ان باتوں کے بارے میں فیصلہ کر دے گا جن میں تم باہم اختلاف کرتے ہو۔
=========================================
M.Daryabadi: Allah will judge between you on the Day of Judgment concerning that wherein ye have been differing.
M.M.Pickthall: Allah will judge between you on the Day of Resurrection concerning that wherein ye used to differ.
Saheeh International: Allah will judge between you on the Day of Resurrection concerning that over which you used to differ."
Shakir: Allah will judge between you on the day of resurrection respecting that in which you differ.
Yusuf Ali: "Allah will judge between you on the Day of Judgment concerning the matters in which ye differ."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
٭اپنے مذہبی طریقے پر قائم رہو اور دوسرے کے مذہب کا احترام کرو. کوئی اختلافی بحث کرتا ہے تو رجوع اللہ کی طرف کرو