Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Pilgrimage-22 سورت الحج  ›Ayah No-68 ایت نمبر
| وَ اِنْ جٰدَلُوْكَ فَقُلِ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ |
| آسان اُردو | اور اگر وہ (لوگ)آپﷺ سے جھگڑا کریں پھر آپﷺ کہیں: اللہ جانتا ہے اُس بارے میں جو تم کرتے ہو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اگر وہ تم سے جھگڑیں تو کہہ دو کہ : جو کچھ تم کر رہے ہو، اللہ اسے خوب جانتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور اگر وہ تم سے جھگڑیں تو کہہ دو کہ "جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ کو خوب معلوم ہے |
| احمد رضا خان | اور اگر وہ تم سے جھگڑیں تو فرمادو کہ اللہ خوب جانتا ہے تمہارے کوتک (تمہاری کرتوت) |
| احمد علی | اور اگر تجھ سے جھگڑا کریں تو کہہ دے الله بہتر جانتا ہے جو تم کرتے ہو |
| فتح جالندھری | اور اگر یہ تم سے جھگڑا کریں تو کہہ دو کہ جو عمل تم کرتے ہو خدا ان سے خوب واقف ہے |
| طاہر القادری | اگر وہ آپ سے جھگڑا کریں تو آپ فرما دیجئے: اﷲ بہتر جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو، |
| علامہ جوادی | اور اگر یہ آپ سے جھگڑا کریں تو کہہ دیجئے کہ اللہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے |
| ایم جوناگڑھی | پھر بھی اگر یہ لوگ آپ سے الجھنے لگیں تو آپ کہہ دیں کہ تمہارے اعمال سے اللہ بخوبی واقف ہے |
| حسین نجفی | اور اگر وہ لوگ (خواہ مخواہ) آپ سے بحث کریں تو آپ کہہ دیجئے! کہ اللہ بہتر جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو۔ |
| M.Daryabadi: | And if they dispute with thee, say thou: Allah knoweth best that which ye Work. |
| M.M.Pickthall: | And if thy wrangle with thee, say: Allah is best aware of what ye do. |
| Saheeh International: | And if they dispute with you, then say, "Allah is most knowing of what you do. |
| Shakir: | And if they contend with you, say: Allah best knows what you do. |
| Yusuf Ali: | If they do wrangle with thee, say, "Allah knows best what it is ye are doing." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
معاملہ اللہ پر چھوڑ دیں