Chapter No 20-پارہ نمبر    ‹           The Story-28 سورت القصص ›Ayah No-74 ایت نمبر
| وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ فَیَقُوْلُ اَیْنَ شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ |
| آسان اُردو | اور(اُس) دن وہ (اللہ) اُن (لوگوں)کو پکارے گا پھر کہے گا: جن کا تم گمان(زعم) کیا کرتے تھے (اب) وہ میرے شریک کہاں ہیں؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور وہ دن (نہ بھولو) جب وہ ان (مشرکوں) کو پکارے گا، اور کہے گا کہ : کہاں ہیں (خدائی میں) میرے وہ شریک جن کا تم دعوی کیا کرتے تھے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | (یاد رکھیں یہ لوگ) وہ دن جبکہ وہ انہیں پکارے گا پھر پوچھے گا "کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کا تم گمان رکھتے تھے؟" |
| احمد رضا خان | اور جس دن انہیں ندا کرتے گا تو فرمائے گا، کہاں ہیں؟ میرے وہ شریک جو تم بکتے تھے، |
| احمد علی | اور جس دن انہیں پکارے گا پھر کہے گا وہ کہاں ہیں جنہیں تم میرا شریک سمجھتے تھے |
| فتح جالندھری | اور جس دن وہ اُن کو پکارے گا اور کہے گا کہ میرے وہ شریک جن کا تمہیں دعویٰ تھا کہاں گئے؟ |
| طاہر القادری | اور جس دن وہ انہیں پکارے گا تو ارشاد فرمائے گا کہ میرے وہ شریک کہاں ہیں جنہیں تم (معبود) خیال کرتے تھے، |
| علامہ جوادی | اور قیامت کے دن خدا انہیں آواز دے گا کہ میرے وہ شریک کہاں ہیں جن کی شرکت کا تمہیں خیال تھا |
| ایم جوناگڑھی | اور جس دن انہیں پکار کر اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ جنہیں تم میرے شریک خیال کرتے تھے وه کہاں ہیں؟ |
| حسین نجفی | اور (یاد کرو) وہ دن جس میں اللہ ان (مشرکین) کو پکارے گا اور کہے گا کہاں ہیں میرے شریک جن کے متعلق تم گمان فاسد کیا کرتے تھے۔ |
| M.Daryabadi: | And on the Day whereon He shall call unto them and say: where are My associates whom ye were wont to assert? |
| M.M.Pickthall: | And on the Day when He shall call unto them and say: Where are My partners whom ye pretended? |
| Saheeh International: | And [warn of] the Day He will call them and say, "Where are my 'partners' which you used to claim?" |
| Shakir: | And on the day when He shall call them and say: Where are those whom you deemed to be My associates? |
| Yusuf Ali: | The Day that He will call on them, He will say: "Where are my 'partners'? whom ye imagined (to be such)?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت