Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-43 ایت نمبر
| وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ فَسْئَلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ |
| آسان اُردو | اور ہم نے نہیں ارسال کیا (کسی کو بھی) آپؐ سے پہلے ماسوائے مردوں کو، ہم ان کی طرف وحی کرتے تھے،۔۔۔ اگر تم (لوگ)نہیں جانتے ہو تواہلِ ذکر(اہلِ کتاب)سے پُوچھ لو۔۔۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور (اے پیغمبر) ہم نے تم سے پہلے بھی کسی اور کو نہیں، انسانوں ہی کو پیغمبر بنا کر بھیجا تھا جن پر ہم وحی نازل کرتے تھے۔ (اے منکرو) اب اگر تمہیں اس بات کا علم نہیں ہے تو جو علم والے ہیں ان سے پوچھ لو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اے محمدؐ، ہم نے تم سے پہلے بھی جب کبھی رسول بھیجے ہیں آدمی ہی بھیجے ہیں جن کی طرف ہم اپنے پیغامات وحی کیا کرتے تھے اہل ذکر سے پوچھ لو اگر تم لوگ خود نہیں جانتے |
| احمد رضا خان | اور ہم نے تم سے پہلے نہ بھیجے مگر مرد جن کی طرف ہم وحی کرتے، تو اے لوگو! علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہیں، ) |
| احمد علی | اور ہم نے تجھ سے پہلے بھی تو انسان ہی بھیجے تھے جن کی طرف ہم وحی بھیجا کرتے تھے سو اگر تمہیں معلوم نہیں تو اہلِ علم سے پوچھ لو |
| فتح جالندھری | اور ہم نے تم سے پہلے مردوں ہی کو پیغمبر بنا کر بھیجا تھا جن کی طرف ہم وحی بھیجا کرتے تھے اگر تم لوگ نہیں جانتے تو اہل کتاب سے پوچھ لو |
| طاہر القادری | اور ہم نے آپ سے پہلے بھی مَردوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے سو تم اہلِ ذکر سے پوچھ لیا کرو اگر تمہیں خود (کچھ) معلوم نہ ہو، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے آپ سے پہلے بھی مذِدوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا ہے اور ان کی طرف بھی وحی کرتے رہے ہیں تو ان سے کہئے کہ اگر تم نہیں جانتے ہو تو جاننے والوں سے دریافت کرو |
| ایم جوناگڑھی | آپ سے پہلے بھی ہم مَردوں کو ہی بھیجتے رہے، جن کی جانب وحی اتارا کرتے تھے پس اگر تم نہیں جانتے تو اہل علم سے دریافت کر لو |
| حسین نجفی | (اے رسول) ہم نے آپ سے پہلے مردوں کو ہی رسول بنا کر بھیجا، کھلی ہوئی دلیلوں اور کتابوں کے ساتھ جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے اگر تم لوگ نہیں جانتے تو اہلِ ذکر سے پوچھ لو۔ |
| M.Daryabadi: | And We sent not before thee any but men unto whom We Revealed; so ask ye the people of the Admonition if ye know not. |
| M.M.Pickthall: | And We sent not (as Our messengers) before thee other than men whom We inspired - Ask the followers of the Remembrance if ye know not! - |
| Saheeh International: | And We sent not before you except men to whom We revealed [Our message]. So ask the people of the message if you do not know. |
| Shakir: | And We did not send before you any but men to whom We sent revelation-- so ask the followers of the Reminder if you do not know-- |
| Yusuf Ali: | And before thee also the messengers We sent were but men, to whom We granted inspiration: if ye realise this not, ask of those who possess the Message. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت۔ ایک الگ عنوان جس کا پچھلی ایت سے تعلق نہیں
اس ایت کا مطلب یہ ہے کہ آپؐ کے وقت اہل ذکر یا اہل کتاب تھے جن کو علم تھا کہ اللہ تعالی نے ہمیشہ مرد کو رسول بنایا اور اُن کی طرف وحی کی گئی تھی
ایت اگلی ایت سے منسلک ہے