اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Light-24 سورت النور  Ayah No-17 ایت نمبر

یَعِظُكُمُ اللّٰهُ اَنْ تَعُوْدُوْا لِمِثْلِهٖۤ اَبَدًا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَۚ
آسان اُردو اللہ تمہیں خبر دار کرتا ہے کہ تم کبھی بھی دوبارہ اسی طرح نہ کرنا اگر تم مومنین ہو تو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ پھر کبھی ایسا نہ کرنا، اگر واقعی تم مومن ہو۔
ابو الاعلی مودودی اللہ تم کو نصیحت کرتا ہے کہ آئندہ کبھی ایسی حرکت نہ کرنا اگر تم مومن ہو
احمد رضا خان اللہ تمہیں نصیحت فرماتا ہے کہ اب کبھی ایسا نہ کہنا اگر ایمان رکھتے ہو،
احمد علی الله تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ پھر کبھی ایسا نہ کرنا اگر تم ایمان دار ہو
فتح جالندھری خدا تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ اگر مومن ہو تو پھر کبھی ایسا کام نہ کرنا
طاہر القادری اللہ تم کو نصیحت فرماتا ہے کہ پھر کبھی بھی ایسی بات (عمر بھر) نہ کرنا اگر تم اہلِ ایمان ہو،
علامہ جوادی اللرُتم کو نصیحت کرتا ہے کہ اگر تم صاحبِ ایمان ہو تو اب ایسی حرکت دوبارہ ہرگز نہ کرنا
ایم جوناگڑھی اللہ تعالیٰ تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ پھر کبھی بھی ایسا کام نہ کرنا اگر تم سچے مومن ہو
حسین نجفی اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ تم مؤمن ہو تو آئندہ کبھی اس قسم کی بات نہ کرنا۔
=========================================
M.Daryabadi: Allah exhorteth you lest ye may ever revert to the like thereof, if ye are believers indeed.
M.M.Pickthall: Allah admonisheth you that ye repeat not the like thereof ever, if ye are (in truth) believers.
Saheeh International: Allah warns you against returning to the likes of this [conduct], ever, if you should be believers.
Shakir: Allah admonishes you that you should not return to the like of it ever again if you are believers.
Yusuf Ali: Allah doth admonish you, that ye may never repeat such (conduct), if ye are (true) Believers.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اللہ باری تعالی کی سخت وارننگ کہ اگر مومنین ہو تو پھر کسی عورت پر بہتان یا جھوٹا الزام نہ لگانا۔ دوسرے الفاظ میں ایسا کرنے والے پھر مومنین کی صف سے نکل جاتے ہیں
(سنی سنائی بات وہ بھی خاص طور پر کسی پر لگائی تہمت کا چرچا مت کریں)