Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Light-24 سورت النور  ›Ayah No-18 ایت نمبر
| وَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰیٰتِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ |
| آسان اُردو | اور اللہ تمہارے لئے آیات (احکامات) کو واضح کرتا ہے. اور اللہ جاننے والا عقلمند ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اللہ تمہارے سامنے ہدایت کی باتیں صاف صاف بیان کررہا ہے۔ اور اللہ علم کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اللہ تمہیں صاف صاف ہدایات دیتا ہے اور وہ علیم و حکیم ہے |
| احمد رضا خان | اور اللہ تمہارے لیے آیتیں صاف بیان فرماتا ہے، اور اللہ علم و حکمت والا ہے، |
| احمد علی | اور الله تمہارے لیے آیتیں بیان کرتا ہے اور الله جاننے والا حکمت والا ہے |
| فتح جالندھری | اور خدا تمہارے (سمجھانے کے لئے) اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے۔ اور خدا جاننے والا حکمت والا ہے |
| طاہر القادری | اور اللہ تمہارے لئے آیتوں کو واضح طور پر بیان فرماتا ہے، اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے، |
| علامہ جوادی | اور اللہ تمہارے لئے اپنی نشانیوں کو واضح کرکے بیان کرتا ہے اور وہ صاحبِ علم بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی ہے |
| ایم جوناگڑھی | اللہ تعالیٰ تمہارے سامنے اپنی آیتیں بیان فرما رہا ہے، اور اللہ تعالیٰ علم و حکمت واﻻ ہے |
| حسین نجفی | اور اللہ تمہارے لئے (اپنی) آیتیں کھول کر بیان کرتا ہے۔ اور اللہ بڑا جاننے والا، بڑا حکمت والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And Allah expoundeth unto you the revelations and Allah is Knowing, wise. |
| M.M.Pickthall: | And He expoundeth unto you His revelations. Allah is knower, Wise. |
| Saheeh International: | And Allah makes clear to you the verses, and Allah is Knowing and Wise. |
| Shakir: | And Allah makes clear to you the communications; and Allah is Knowing, Wise. |
| Yusuf Ali: | And Allah makes the Signs plain to you: for Allah is full of knowledge and wisdom. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
ایت نمبر 11سے لیکر اس ایت تک تسلسل ہے