اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:
اِذْ قَالَ اِذْ قُلْنَا اِذْ جَعَلْنَا اِذْ یَرْفَعُ اِذْ حَضَرَ






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اِنِّیْ جَاعِلٌ فِی الْاَرْضِ خَلِیْفَةً١ؕ اور جب آپ ﷺ کے رب نے فرشتوں سے کہا : بے شک! میں زمین میں ایک خلیفہ (نائب) بنانے والا ہوں ، زمین میں خلیفہ بنانا 2:26
وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا: آدمؑ کوسجدہ کرو، آدم کو سجدہ۔ اللہ کا فرشتوں سے مکالمہ 2:34
وَ اِذْ نَجَّیْنٰكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ یَسُوْمُوْنَكُمْ سُوْٓءَ الْعَذَابِؕ اور جب ہم نے تمہیں فرعون کے لوگوں سے نجات دی وہ تمہیں تکلیف والا عذاب دیتے تھے: بنی اسرائیل کو یاد کروانا 2:49
وَ اِذْ فَرَقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ فَاَنْجَیْنٰكُمْ وَ اَغْرَقْنَاۤ اٰلَ فِرْعَوْنَ وَ اَنْتُمْ تَنْظُرُوْنَ اور جب ہم نے تمہارے ساتھ سمندر کو پھاڑ دیاپھر ہم نے تمہیں بچا لیا... بنی اسرائیل کو یاد کروانا 2:50
وَ اِذْ وٰعَدْنَا مُوْسٰۤى اَرْبَعِیْنَ لَیْلَةً ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِنْۢ بَعْدِهٖ وَ اَنْتُمْ ظٰلِمُوْنَ اور جب ہم نے(حضرت) موسیؑ سے چالیس راتوں کا وعدہ کیا پھر تم نے اُس کے بعد بنی اسرائیل کو یاد کروانا 2:51
وَ اِذْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ الْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ اور جب ہم نے موسی (علیہ سلام) کو کتاب اور الفرقان دیا بنی اسرائیل کو یاد دہانی 2:53
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ۔۔۔۔ اور جب موسی (علیہ سلام)نے اپنی قوم سے کہا : اے میری قوم! ۔۔۔۔ بنی اسرائیل کو یاد دہانی 2:54
وَ اِذْ قُلْتُمْ یٰمُوْسٰى لَنْ نُّؤْمِنَ لَكَ اور جب تم نے کہا : اے موسی (علیہ سلام) ہم تمہیں ہرگز نہیں مانیں گے بنی اسرائیل 2:55
وَ اِذْ قُلْنَا ادْخُلُوْا هٰذِهِ الْقَرْیَةَ اور جب ہم (اللہ) نے کہا: اس بستی میں داخل ہو جاﺅ قوم موسی کو حکم 2:58
وَ اِذْ قُلْتُمْ یٰمُوْسٰى لَنْ نَّصْبِرَ عَلٰى طَعَامٍ وَّاحِدٍ اور جب تم نے کہا : اے موسی (علیہ سلام) ہم ہر گز ایک کھانے پر صبر نہیں کر سکتے؛ قوم موسیؑ کا مکالمہ 2:61
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَكُمْ وَ رَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّوْرَ١ؕ اور جب ہم نے تم سے ایک عہد (اقرار) لیا اور ہم نے تمہارے اوپر طور(کا پہاڑ) بلند کیا، بنی اسرائیل کو یاد کروانا 2:63
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖۤ اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُكُمْ اَنْ تَذْبَحُوْا بَقَرَةً١ؕ اور جب موسی(علیہ سلام) نے اپنی قوم سے کہا : بے شک !اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے کہ تم ایک گائے ذبح کرو بنی اسرائیل کو یاد دہانی 2:67
وَ اِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادّٰرَءْتُمْ فِیْهَا١ؕ وَ اللّٰهُ مُخْرِجٌ مَّا كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَۚ اور جب تم (بنی اسرائیل )نے ایک شخص کو قتل کر دیا پھر اس (بارے) میں تم نے( آپس میں) جھگڑا کیا اوراللہ نے ظاہر کر دیا جو تم چھپا رہے تھے بنی اسرائیل کو یاد دہانی 2:72
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ لَا تَعْبُدُوْنَ اِلَّا اللّٰهَ١۫ اور جب ہم (ﷲ)نے بنی اسرائیل سے ایک معاہدہ کیا ، تم عبادت نہیں کرو گے ماسوائے اللہ کی میثاق بنی اسرائیل 2:83
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَكُمْ لَا تَسْفِكُوْنَ دِمَآءَكُمْ اور جب ہم (ﷲ)نے تم سے ایک میثاق( معاہدہ )کیا : (کہ) تم اپنوں کا خون نہیں بہاﺅ گے میثاق بنی اسرائیل 2:84
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَكُمْ وَ رَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّوْرَ١ؕ... اور جب ہم(اللہ) نے تم(بنی اسرائیل) سے ایک معاہدہ کیا اور ہم نے تمہارے اوپر پہاڑ کو (یہ کہتے ہوئے) بلند کیا بنی اسرائیل کے بارے 2:93
وَ اِذِ ابْتَلٰۤى اِبْرٰهٖمَ رَبُّهٗ بِكَلِمٰتٍ فَاَتَمَّهُنَّ١ؕ... اور جب ابراہیم ؑکو اُس کے رب نے (اپنے) الفاظ (احکامات) سے آزمایا پھر اس(ا براہیم ؑ) نے اُن (احکامات) کو پورا کیا،.... ابراہیم ؑ کے بارے میں 2:124
وَ اِذْ جَعَلْنَا الْبَیْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَ اَمْنًا١ؕ.... اور جب ہم (اللہ) نے گھر کو لوگوں کے لیے مثابتَ(بار بار آنے کی جگہ ) اور امن والا بنایا، .... ابراہیم ؑ کے بارے میں 2:125
:
وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا وَّ ارْزُقْ اَهْلَهٗ مِنَ الثَّمَرٰتِ مَنْ اٰمَنَ مِنْهُمْ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ اور جب ابراہیم ؑ نے کہا : میرے رب ! اِس شہر (علاقے) کو امن والا (شہر) بنا اور اس کے رہنے والوں میں سے جو اللہ اور یومِ آخرپر ایمان لائیں،(انکو) پھلوں سے( رزق )دے ابراہیم ؑ کے بارے میں 2:126
وَ اِذْ یَرْفَعُ اِبْرٰهٖمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَیْتِ وَ اِسْمٰعِیْلُ١ؕ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ اور جب ابراہیم ؑ اور اسماعیل ؑ (اللہ کے) گھر کی بنیادیں بلند کر رہے تھے، (حضرت ابراہیم ؑنے دُعا کی) : ہمارے رب ! تُوہم سے (محنت)قبول فرما بے شک ! تُو ، صرف تُوہی سننے جاننے والا ہے ابراہیم ؑ کے بارے میں 2:127
اِذْ قَالَ لَهٗ رَبُّهٗۤ اَسْلِمْ١ۙ قَالَ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ جب اُس کے رب نے اُس کو کہا: فرمانبردار (مسلم) بنو!اُس( ابراہیم ؑ)نے کہا: میں تمام جہانوں کے رب کا فرمانبردار ہوں ابراہیم ؑ کے بارے میں 2:131
اَمْ كُنْتُمْ شُهَدَآءَ اِذْ حَضَرَ یَعْقُوْبَ الْمَوْتُ١ۙ۔۔۔۔ یا تم(بنی اسرائیل اُس وقت )گواہ تھے جب یعقوب ؑ کو موت آنے لگی۔۔۔۔۔ یعقوب ؑ کی وصیت 2:133
اِذْ قَالَ لِبَنِیْهِ مَا تَعْبُدُوْنَ مِنْۢ بَعْدِیْ١ؕ۔۔۔۔ جب اُس نے اپنے بیٹوں سے کہا: میرے بعد تم کس کی عبادت کرو گئے ؟۔۔۔۔۔۔۔۔ یعقوب ؑ کی وصیت 2:133
وَ لَوْ یَرَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اِذْ یَرَوْنَ الْعَذَابَ١ۙ اَنَّ الْقُوَّةَ لِلّٰهِ جَمِیْعًا١ۙ اورکاش وہ لوگ جو(یہ ) ظلم (نافرمانی) کرتے ہیں دیکھتے(سمجھتے) کہ جب وہ عذاب دیکھیں گے بے شک ساری قوت(طاقت) تو اللہ ہی کی ہے منفرد ایت 2:165
اِذْ تَبَرَّاَ الَّذِیْنَ اتُّبِعُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْا جب بری الذمہ کر یں گے (اپنے آپ کو) وہ (لوگ) جن کی پیروی کی گئی اُن لوگوں سے جو( اِن ہمسروں کی دنیا میں) پیروی کرتے تھے اللہ کے ہمسر بنانے والے 2:166
اِذْ قَالُوْا لِنَبِیٍّ لَّهُمُ ابْعَثْ لَنَا مَلِكًا نُّقَاتِلْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ جب اُنہوں نے اپنے ایک نبی کو کہا : کہ ہمارے لیے ایک بادشاہ مقرر کروکہ ہم اللہ کی راہ میں لڑیں بنی اسرائیل کے بارے میں 2:246
وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ رَبِّ اَرِنِیْ كَیْفَ تُحْیِ الْمَوْتٰى١ؕ اور جب ابراہیم ؑ نے کہا: میرے رب! مجھ کو دکھا دے کہ تُو کسطرح مرے ہوئے کو زندہ کرتا ہے، ابراہیم ؑ اور اللہ کامکالمہ 2:260
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ هَدَیْتَنَا وَ هَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً١ۚ ہمارے رب! ہمارے دلوں کو گمراہ نہ کرنااس کے بعد دعا 3:8
اِذْ قَالَتِ امْرَاَتُ عِمْرٰنَ رَبِّ اِنِّیْ نَذَرْتُ لَكَ مَا فِیْ بَطْنِیْ مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلْ مِنِّیْ١ۚ جب عمران کی بیوی نے کہا: میرے رب! بے شک میں تیری نذر کرتی ہوں جو میرے پیٹ میں ہے ایک خالص(تیری عبادت کے لیے) پس تُو اُسے میری طرف سے قبول فرما منفرد آیت 3:35
وَ اِذْ قَالَتِ الْمَلٰٓئِكَةُ یٰمَرْیَمُ اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰكِ وَ طَهَّرَكِ وَ اصْطَفٰكِ عَلٰى نِسَآءِ الْعٰلَمِیْنَ اور جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! بے شک اللہ نے تمہیں چن لیا ہے اور تجھے پاک کیا ہے، اور تمام جہانوں کی عورتوں پر تمہیں ترجیح دی ہے فرشتوں کا مریم سے مکالمہ 3:42
وَ مَا كُنْتَ لَدَیْهِمْ اِذْ یُلْقُوْنَ اَقْلَامَهُمْ اَیُّهُمْ یَكْفُلُ مَرْیَمَ١۪ اور آپؐ اُن کے پاس نہیں تھے جب اُنہوں نے اپنے قلموں کو (بطورِ قرعہ) ڈالا کہ اُن میں سے کون مریم کا سرپرست (کفیل) ہو گا، زکریا اور مریم کے بارے 3:44
وَ مَا كُنْتَ لَدَیْهِمْ اِذْ یَخْتَصِمُوْنَ اورنہ ہی آپؐ اُن کے پاس تھے جب وہ(اس سرپرستی کے لیے آپس میں) جھگڑے زکریا اور مریم کے بارے 3:44
اِذْ قَالَتِ الْمَلٰٓئِكَةُ یٰمَرْیَمُ اِنَّ اللّٰهَ یُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِّنْهُ١اسْمُهُ الْمَسِیْحُ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ اور جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! بے شک! اللہ تمہیں اپنی طرف سے ایک کلمہ (لفظ) کی خوشخبری دیتا ہے ، اُس کا نام مسیح، عیسٰی ابنِ مریم ہے عیسی ابن مریم کی پیدائش 3:45
اِذْ قَالَ اللّٰهُ یٰعِیْسٰۤى اِنِّیْ مُتَوَفِّیْكَ وَ رَافِعُكَ اِلَیَّ اور جب اللہ نے کہا: اے عیسٰی ؑ ! بے شک! میں تمہیں وفات دینے لگا ہوں، عیسی کے بارے میں 3:55
اَیَاْمُرُكُمْ بِالْكُفْرِ بَعْدَ اِذْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ۠ کیا وہ(نبی) تمہیں کفر کا حکم دے گا اس کے بعد کہ جب تم مسلمان (فرمانبردار) ہوچکے ہو ؟ بشر جس کو کتاب ، حکم اور نبوت 3:80
وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ النَّبِیّٖنَ لَمَاۤ اٰتَیْتُكُمْ مِّنْ كِتٰبٍ وَّ حِكْمَةٍ اور جب اللہ نے میثاق انبیاء بنایا یقیناََ جو میں تمہیں کتاب اور حکمت میں سے دوں منفرد ایت 3:81
اِذْ كُنْتُمْ اَعْدَآءً فَاَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِكُمْ جب تم (ایک دوسرے کے) دشمن تھے پھر اُس نے تمہارے دلوں کے درمیان دوستی ڈالی ایمان والوں کو حکم 3:103
وَ اِذْ غَدَوْتَ مِنْ اَهْلِكَ تُبَوِّئُ الْمُؤْمِنِیْنَ مَقَاعِدَ لِلْقِتَالِ١ؕ اور جب آپؐ صبح اپنے گھر والوں سے روانہ ہوئے کہ لڑائی کے لیے مومنین کی جگہیں(مقام) مقرر کریں منفرد ایت 3:121
اِذْ هَمَّتْ طَّآئِفَتٰنِ مِنْكُمْ اَنْ تَفْشَلَا١ۙ وَ اللّٰهُ وَلِیُّهُمَا١ؕ جب تم میں سے دو گروہوں نے چاہا کہ جی چھوڑ دیں، اور (حالانکہ) اللہ اُن کا بچانے والا دوست(ولی) تھا جنگ اُحد 3:122
اِذْ تَقُوْلُ لِلْمُؤْمِنِیْنَ اَلَنْ یَّكْفِیَكُمْ اَنْ یُّمِدَّكُمْ رَبُّكُمْ جب آپؐ نے مومنین سے کہا تھا: کیا یہ تمہارے لئے کافی نہیں کہ تمہارا رب تمہاری مدد کرے جنگ اُحد 3:123
وَ لَقَدْ صَدَقَكُمُ اللّٰهُ وَعْدَهٗۤ اِذْ تَحُسُّوْنَهُمْ بِاِذْنِهٖ١ۚ اوربے شک! اللہ نے اپنا وعدہ تمہیں سچا کر دیا جب تم ( مسلمانوں )نے اُن (کافرین) کو اُس(اللہ) کے حکم سے اکھاڑ دیا جنگ احد 3:152
اِذْ تُصْعِدُوْنَ وَ لَا تَلْوٗنَ عَلٰۤى اَحَدٍ جب تم (فرار کی حالت میں پہاڑی پر) چڑھ رہے تھے اور کسی پر توجہ نہ دے رہے تھے جنگ احد 3:153
لَقَدْ مَنَّ اللّٰهُ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ بَعَثَ فِیْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْ اَنْفُسِهِمْ اللہ نے واقعی مومنین پر احسان کیا جب اُس(اللہ) نے اُن (مومنین)میں اُنہی میں سے ہی ایک رسول بنایا منفرد آیت 3:164
وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ لَتُبَیِّنُنَّهٗ لِلنَّاسِ اور جب اللہ نے ایک معاہدہ کیا اُن لوگوں سے جن کو کتاب دی گئی تھی کہ تم(دوسرے) لوگوں کے لیے اس (کتاب) کو واضح کرو گے منفرد ایت 3:187
وَ لَوْ اَنَّهُمْ اِذْ ظَّلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ جَآءُوْكَ اور اگر واقعی وہ(منافقین)، جب وہ اپنی جانوں سے ظلم کر ہی بیٹھے تھے وہ (منافقین)آپؐ کے پاس آتے منافقین کے بارے 4:64
قَالَ قَدْ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیَّ اِذْ لَمْ اَكُنْ مَّعَهُمْ شَهِیْدًا تو وہ کہتا ہے: اللہ نے واقعی مجھ پر انعام کیا ہے جب کہ میں اُن کے ساتھ موجود نہ تھا! دوغلاپن لوگوں کا 4:72
وَ هُوَ مَعَهُمْ اِذْ یُبَیِّتُوْنَ مَا لَا یَرْضٰى مِنَ الْقَوْلِ١ؕ وہ تو اُن کے ساتھ ہوتا ہے جب وہ راتوں کو اُس (اللہ) کو ناخوش کرنے والے مشورے (بات چیت) کرتے ہیں دھوکے بازوں 4:108
اِذْ قُلْتُمْ سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا وَ اتَّقُوا اللّٰہ جب تم نے کہا: ہم سنتے ہیں اورہم اطاعت کرتے ہیں اور ﷲ کا تقوی کیاکرو ایمان والوں کو 5:7
اِذْ هَمَّ قَوْمٌ اَنْ یَّبْسُطُوْۤا اِلَیْكُمْ اَیْدِیَهُمْ ، جب ایک قوم (لوگوں) نے ہمت کی کہ وہ تمہای طرف اپنے ہاتھ بڑھائیں اللہ کی نعمت 5:11
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖ اورجب موسی ؑ نے اپنی قوم سے کہا: منفرد آیت 5:19
اِذْ جَعَلَ فِیْكُمْ اَنْۢبِیَآءَ وَ جَعَلَكُمْ مُّلُوْكًا١ۖۗ جب اُس (اللہ) نے تم میں انبیاءبنائے، اور تمہیں بادشاہ بنایا، نعمت الہی قوم موسی پر 5:19
اِذْ قَرَّبَا قُرْبَانًا جب دونوں نے ایک ایک قربانی کی، قوم موسی 5:27
اِذْ قَالَ اللّٰهُ یٰعِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ جب اللہ(اس دن) کہے گا: اے عیسٰی ؑ ابن مریم! ا منفرد آیت 5:110
وَ اِذْ عَلَّمْتُكَ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ التَّوْرٰةَ وَ الْاِنْجِیْلَ١ۚ ور جب میں نے تمہیں کتا ب اوردانائی اورتورات اور انجیل سکھائی؛ عیسی ابن مریم کو 5:110
١ۚ وَ اِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّیْنِ كَهَیْئَةِ الطَّیْرِ بِاِذْنِیْ اور جب تم میرے حکم سے مٹی سے بنایا کرتے تھے جیسے کہ ایک پرندے کی شکل (مورت) عیسی ابن مریم کو 5:110
وَ اِذْ كَفَفْتُ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ عَنْكَ اِذْ جِئْتَهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ اور جب میں نے بنی اسرائیل کو تم سے روک لیا تھا جب تم اُن کے پاس واضح ثبوت سے آئے تھے عیسی ابن مریم کو 5:110
وَ اِذْ اَوْحَیْتُ اِلَى الْحَوَارِیّٖنَ اور جب میں(اللہ) نے حواریوں کی طرف وحی کی عیسی ابن مریم کو 5:111
اِذْ قَالَ الْحَوَارِیُّوْنَ یٰعِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ جب حواریوں نے کہا تھا: اے عیسی ؑ ابن مریم! ک عیسی ابن مریم کو 5:111
وَ اِذْ قَالَ اللّٰهُ یٰعِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ اور جب (اُس دن )اللہ کہے گا: اے عیسٰی ؑ ابن مریم ؑ! ک اللہ باری تعالی کا سوال 5:116
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ وُقِفُوْا عَلَى النَّارِ اور کاش تم دیکھ سکوکہ جب وہ(قرآن کے منکر)آگ(کے کنارے) پر کھڑے کر دیے جائیں گے قرآن سے فرار کرنے والے 6:27
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ وُقِفُوْا عَلٰى رَبِّهِمْ١ؕ اورکاش تم دیکھ سکو کہ جب وہ (مشرکین)اپنے رب کے سامنے کھڑے کئے جائیں گے! قرآن کے انکاری مشرکین کے لیے 6:30
وَ نُرَدُّ عَلٰۤى اَعْقَابِنَا بَعْدَ اِذْ هَدٰنَا اللّٰهُ اور ہم اپنی ایڑھیوں پر(گمراہی کی طرف) مڑ جائیں اس کے بعد جب اللہ نے ہمیں ہدایت دے دی ہو اللہ کے سوا کسی کو پکارنا 6:71
وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ لِاَبِیْهِ اٰزَرَ اَتَتَّخِذُ اَصْنَامًا اٰلِهَةً١ۚ اور جب ابراہیم ؑ نے اپنے باپ آزرکو کہا: کیاتم بتوں کو معبودبناتے ہو؟ تاریخی آیت 6:74
اِذْ قَالُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ عَلٰى بَشَرٍ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ جب وہ کہتے ہیں کہ اللہ نے ایک بشر (عام انسان) پر کوئی چیز نازل نہیں کی ہے اہل کتاب کے بارے 6:91
١ؕ اَمْ كُنْتُمْ شُهَدَآءَ اِذْ وَصّٰكُمُ اللّٰهُ بِهٰذَا١ۚ یا کیا تم گواہ ( کے طور پرموجود) تھے جب اللہ نے تمہیں اس کا حکم دیا تھا ؟ حلال و حرام 6:144
فَمَا كَانَ دَعْوٰهُمْ اِذْ جَآءَهُمْ بَاْسُنَاۤ اِلَّاۤ پھر نہیں تھی اُن کی دُعا(پکار)جب اُن کو ہمارا عذاب آتا ماسوائے بستییوں کی تباہی 7:5
قَالَ مَا مَنَعَكَ اَلَّا تَسْجُدَ اِذْ اَمَرْتُكَ١ؕ اُس (اللہ) نے کہا: کس نے تمہیں منع کیا کہ تُو سجدہ نہ کرے جب میں نے تجھے حکم دیا؟ علمی آیت 7:12
وَ اذْكُرُوْۤا اِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَآءَ اورتم یاد کرو جب اُس (اللہ) نے تمہیں قوم نوحؑ کے بعد نائب بنایا ھود ؑ کے بارے 7:67
وَ اذْكُرُوْۤا اِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَآءَ مِنْۢ بَعْدِ عَادٍ اور یاد کرو جب اُس (اللہ) نے تمہیں عاد کے بعد نائب بنایا صالح کے بارے 7:74
وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ اور لوط ؑجب اُس نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم (وہ)فحاشی(بے حیائی) کرو گے لوط کے بارے میں 7:80
وَ اذْكُرُوْۤا اِذْ كُنْتُمْ قَلِیْلًا فَكَثَّرَكُمْ١۪ اور یاد کرو( وہ وقت)، جب تم تھوڑے سے تھے ، پھر اُس (اللہ) نے تمہیں کثرت دی شعیب کے بارے میں 7:86
اِنْ عُدْنَا فِیْ مِلَّتِكُمْ بَعْدَ اِذْ نَجّٰنَا اللّٰهُ مِنْهَا١ؕ اگر ہم تمہارے مذہب (طریقے)میں دوبارہ لوٹ آئے شعیب کے بارے میں 7:89
وَ اِذْ اَنْجَیْنٰكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ اور جب ہم نے تمہیں فرعون کے لوگوں سے نجات دی قوم موسی 7:141
وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اِذِ اسْتَسْقٰهُ قَوْمُهٗۤ اور ہم نے موسی ؑ کی طرف وحی کی جب اس کی قوم نے اُس سے پانی مانگا قوم موسی 7:160
وَ اِذْ قِیْلَ لَهُمُ اسْكُنُوْا هٰذِهِ الْقَرْیَةَ اور جب اُن کو کہا گیا: اس بستی میں رہائش رکھو ا قوم موسی 7:161
١ۘ اِذْ یَعْدُوْنَ فِی السَّبْتِ ، جب وہ سبت میں حد کو توڑتے؛ قوم موسی 7:163
اِذْ تَاْتِیْهِمْ حِیْتَانُهُمْ یَوْمَ سَبْتِهِمْ شُرَّعًا ؛ جب ان کے سبت کے دن ان کے پاس ان کی مچھلیاں واضح طور پر آتیں تھیں ، قوم موسی 7:163
وَ اِذْ قَالَتْ اُمَّةٌ مِّنْهُمْ لِمَ تَعِظُوْنَ قَوْمَا١ۙ اور جب اُن میں سے ایک جماعت نے کہا: تم ایک قوم کو تلقین کیوں کرتے ہو قوم موسی 7:164
وَ اِذْ تَاَذَّنَ رَبُّكَ اور جب آپؐ کے رب نے حکم دیا ک قوم موسی 7:167
وَ اِذْ نَتَقْنَا الْجَبَلَ فَوْقَهُمْ كَاَنَّهٗ ظُلَّةٌ اور جب ہم نے اُن(یعنی قوم موسی ؑ) کے اوپرپہاڑ کو معلق کیا (لٹکایا) جیسے کہ وہ ایک سائبان (سایہ) ہو قوم موسی 7:171
وَ اِذْ اَخَذَ رَبُّكَ مِنْۢ بَنِیْۤ اٰدَمَ مِنْ ظُهُوْرِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ اور جب آپؐ کے رب نے بنی آدمؑ سے ان کی پشتوں(نسلوں) سے ان کی اولاد بنائی قوم موسی 7:172
وَ اِذْ یَعِدُكُمُ اللّٰهُ اور جب اللہ نے (تم سے وعدہ کیا کہ جنگ کے لیے 8:7
اِذْ تَسْتَغِیْثُوْنَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ جب تم (مسلمانوں) نے اپنے رب کی مدد مانگی پھر اُس (ﷲ)نے تمہیں جواب دیا: جنگ کے لیے 8:9
اِذْ یُغَشِّیْكُمُ النُّعَاسَ اَمَنَةً مِّنْهُ جب اُس (اللہ) نے نیند (اونگھ) سے تمہیں ڈھانپ دیا(جو)اُس کی طرف سے سکون تھا ، جنگ بدر 8:10
اِذْ یُوْحِیْ رَبُّكَ اِلَى الْمَلٰٓئِكَةِ اور جب (آپؐ) کے رب نے فرشتوں کی طرف وحی کی جنگ بدر 8:12
١۪ وَ مَا رَمَیْتَ اِذْ رَمَیْتَ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ رَمٰى١ۚ اور آپؐ نے جب (مٹی) پھینکی تو آپؐ نے نہیں پھینکی تھی، لیکن اللہ نے پھینکی تھی جنگ بدر 8:17
وَ اذْكُرُوْۤا اِذْ اَنْتُمْ قَلِیْلٌ اور یاد کرو جب تم (ایمان والے) قلیل ، زمین میں کمزور تھے، مومنین کو 8:26
وَ اِذْ یَمْكُرُ بِكَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا اور جب آپؐ کے خلاف منصوبہ بنایا اُن لوگوں نے جو کفر کرتے ہیں تاریخی آیت 8:30
وَ اِذْ قَالُوا اللّٰهُمَّ اِنْ كَانَ هٰذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ اور جب اُن نے کہا: اے اللہ! اگر یہ ( قرآن) تیری طرف سے حق (سچا) ہے (کافرین) 8:32
اِذْ اَنْتُمْ بِالْعُدْوَةِ الدُّنْیَا وَ هُمْ بِالْعُدْوَةِ الْقُصْوٰى جب تم(مسلمان ، وادی کے) نزدیکی کنارے پر تھے اور وہ(کافرین) دور کنارے پر تھے جنگ بدر 8:42
اِذْ یُرِیْكَهُمُ اللّٰهُ فِیْ مَنَامِكَ قَلِیْلًا١ؕ جب اللہ نے آپؐ کو آپؐ کے خواب میں اُن (کفار) کو کم( تعداد میں) دکھایا جنگ بدر 8:43
وَ اِذْ یُرِیْكُمُوْهُمْ اِذِ الْتَقَیْتُمْ فِیْۤ اَعْیُنِكُمْ قَلِیْلًا اور جب تم (مسلمان) اُن (کفار) کے آمنے سامنے ہوئے تو اُس (اللہ) نے تم (مسلمانوں) کو تمہاری آنکھوں میں اُن (کفار) کو کم (تعداد میں) دکھایا جنگ بدر 8:44
وَ اِذْ زَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ اور جب شیطان نے اُن (کافرین) کے اعمال اُن کے لیے اچھے بنا دیے جنگ بدر 8:48
اِذْ یَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ جب منافقین نے اور اُن لوگوں نے جن کے دل میں مرض تھا کہا جنگ بدر 8:49
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ یَتَوَفَّى الَّذِیْنَ كَفَرُوا١ۙ اور اگر تم دیکھ سکتے جب وہ لوگ جو کفر کرتے تھے (جنگ میں)مرے ، جنگ بدر 8:50
وَّ یَوْمَ حُنَیْنٍ١ۙ اِذْ اَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ اور حنین (کی جنگ) کے دن بھی، جب تم نے اپنی کثرت پر ناز کیا تاریخی آیت 9:25
اِذْ اَخْرَجَهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا ثَانِیَ اثْنَیْنِ ی جب اُس (نبی اکرمؐ) کو نکال دیا تھا اُن لوگوں نے جو کفر کرتے ہیں، وہ (نبی اکرمؐ) دونوں میں سے دوسرے تھے علمی آیت 9:40
اِذْ هُمَا فِی الْغَارِ جب وہ دونوں غار میں تھے، ج علمی آیت 9:40
اِذْ یَقُوْلُ لِصَاحِبِهٖ لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَا ، جب اُس (نبی اکرمؐ) نے اپنے ساتھی سے کہا:تم غم نہ کرو! بے شک! اللہ ہمارے ساتھ ہے علمی آیت 9:40
وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُضِلَّ قَوْمًۢا بَعْدَ اِذْ هَدٰهُمْ یہ اﷲ کے لیے نہیں ہے کہ وہ لوگوں کو گمراہ کر دے اس کے بعد کہ جب اُس نے اُن کوہدایت دے دی ہو ایک اصول 9:115
اِذۡ تُفِيۡضُوۡنَ فِيۡهِ‌ؕ جب تم ان (کاموں) میں مشغول ہوتے ہو اللہ سب جانتا ہے 10:61
اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهٖ يٰقَوۡمِ ، جب اُس نے اپنے لوگوں سے کہا: اے نوحؑ کی کہانی 10:71
اِذْ قَالَ یُوْسُفُ لِاَبِیْهِ جب یوسف ؑ نے اپنے والد سے کہا: یوسفؑ کے بارے 12:4
اِذْ قَالُوْا لَیُوْسُفُ وَ اَخُوْهُ اَحَبُّ اِلٰۤى اَبِیْنَا مِنَّا جب اُنہوں نے کہا: واقعی یوسفؑ اور اُس کا بھائی ہمارے باپ کو ہم سے زیادہ پیارے ہیں، یوسف ؑ کی کہانی 12:8
قَالَ مَا خَطْبُكُنَّ اِذْ رَاوَدْتُّنَّ یُوْسُفَ عَنْ نَّفْسِهٖ١ؕ اُس (بادشاہ) نے (اُن عورتوں کو بھی بلانے کا حکم دیااور) کہا: تمہارا کیا مقصد تھاجب تم نے یوسف کو اُسکے نفس سے( بُرا) چاہا؟ یوسفؑ کی کہانی 12:51
مَّا فَعَلْتُمْ بِیُوْسُفَ وَ اَخِیْهِ اِذْ اَنْتُمْ جٰهِلُوْنَ جو تم نے یوسف اور اُس کے بھائی سے(سلوک) کیا جب تم جاہلت (نادانی) کر رہے تھے؟ یوسفؑ کی کہانی 12:88
وَ قَدْ اَحْسَنَ بِیْۤ اِذْ اَخْرَجَنِیْ مِنَ السِّجْنِ اور اُس نے مجھ پر مہربانی کی جب اُس نے مجھے جیل سے نکلوایا، یوسفؑ کی کہانی 12:100
اِذْ اَجْمَعُوْۤا اَمْرَهُمْ وَ هُمْ یَمْكُرُوْنَ جب وہ اپنے معاملات(منصوبے) جمع کر رہے تھے اور وہ مکر(تدبیر) کر رہے تھے یوسفؑ کی کہانی 12:101
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهِ اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اور جب موسی ؐ نے اپنی قوم کو کہا: اپنے پر اللہ کی نعمتیں یاد کرو موسیؑ کے بارے میں 14:6
اِذْ اَنْجٰكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ جب اُس نے تمہیں فرعون کے لوگوں سے نجات دی موسیؑ کے بارے میں 14:6
وَ اِذْ تَاَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ اور جب تمہارے رب نے تمہیں کھلم کھلا کہا: اگر تم شکر کرو گے، تو واقعی تمہیں زیادہ(نعمتیں) دوں گا موسیؑ کے بارے میں 14:7
وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنًا اور جب ابراہیم ؐنے کہا: میرے رب! اس شہر کو امن والا بنا شان و تعریف الہی 14:35
وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اور جب آپؐ کے رب نے فرشتوں سے کہا: بشر کی تخلیق 15:28
اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ جب وہ (مہمان)اُس کے سامنے داخل ہوئے پھر اُنہوں نے کہا: سلام. ابراہیم ؑ کے مہمان 15:52
وَ اِذْ قُلْنَا لَكَ اِنَّ رَبَّكَ اَحَاطَ بِالنَّاسِؕ اور (یہ ایک وارننگ تھی) جب ہم نے آپؐ کو کہا: (کہ) بے شک! آپؐ کے رب نے انسانوں کو گھیرا ہواہے منفرد آیت 17:60
وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ اور جب ہم نے فرشتوں کو کہا: آدم ؐ کو سجدہ کرو آدم اور ابلیس 17:61
وَ مَا مَنَعَ النَّاسَ اَنْ یُّؤْمِنُوْۤا اِذْ جَآءَهُمُ الْهُدٰۤى اِلَّاۤ اورنہیں منع کیا(روکا)گیا لوگوں کو کہ وہ ایمان لے آتے جب اُن کے پاس ہدایت آ گئی ماسوائے کہ لوگوں کا قران کا انکار 17:94
فَسْــٴَـلْ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اِذْ جَآءَهُمْ پھر بنی اسرائیل سے پوچھیں کہ جب وہ اُن کے پاس آیا؛ موسیؑ کے بارے 17:101
اِذْ اَوَى الْفِتْیَةُ اِلَى الْكَهْفِ جب نوجوانوں نے غار کی طرف پناہ لی اصحاب کہف 18:10
اِذْ قَامُوْا فَقَالُوْا رَبُّنَا رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ جب وہ (اُٹھ)کھڑے ہوئے پھر کہا: ہمارا رب آسمانوں اور زمین کا رب ہے اصحاب الکہف 18:14
اِذْ یَتَنَازَعُوْنَ بَیْنَهُمْ اَمْرَهُمْ جب وہ (شہر کے لوگ) اپنے درمیان اُن کے معاملے کا جھگڑ ا(بحث) کررہے تھے اصحاب الکہف 18:21
وَ لَوْ لَاۤ اِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَآءَ اللّٰهُۙ اورکیوں نہ(ایسا) ہوا جب تُو اپنے باغ میں داخل ہوتا تو کہتا: جو اللہ چاہتا ہے دو آدمیوں کی مثال 18:39
وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا: (کہ) آدمؑ کو سجدہ کرو فرشتوں کو حکم 18:50
وَ مَا مَنَعَ النَّاسَ اَنْ یُّؤْمِنُوْۤا اِذْ جَآءَهُمُ الْهُدٰى اور(کسی نے) لوگوں کو روکا تو نہیں کہ وہ ایمان لے آئیں جب اُن کے پاس ہدایت آ گئی ہے ماسوائے کہ عذاب کا انتظار کرتے ہیں 18:55
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِفَتٰهُ اور جب موسٰیؐ نے اپنے نوکر سے کہا: تاریخی آیت 18:60
قَالَ اَرَءَیْتَ اِذْ اَوَیْنَاۤ اِلَى الصَّخْرَةِ اُس (نوکر) نے کہا: کیا آپ نے دیکھا جب ہم نے چٹان کی طرف پناہ لی تھی موسیؑ کا سفر 18:63
اِذْ نَادٰى رَبَّهٗ نِدَآءً خَفِیًّا جب اُس نے اپنے رب کو ایک خفیہ آواز میں پکارا زکریاؑ کے بارے 19:3
وَ اَنْذِرْهُمْ یَوْمَ الْحَسْرَةِ اِذْ قُضِیَ الْاَمْرُۘ اور اُن کو اس حسرت والے دن سے ڈرائیں جب معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا عیسی ؑ کی سچائی سے کفر کرنے والے 19:39
اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ یٰۤاَبَتِ لِمَ تَعْبُدُ جب اُس نے اپنے باپ سے کہا: اے میرے باپ! کیوں آپ اُن کی عبادت کرتے ہیں ابراہیمؑ 19:42
اِذْ رَاٰ نَارًا فَقَالَ لِاَهْلِهِ امْكُثُوْۤا جب اُس نے ایک آگ دیکھی اور اپنے گھر والوں سے کہا: انتظار کرو (ٹھہرو)! موسیؑ کے بارے 20:10
اِذْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤى اُمِّكَ مَا یُوْحٰۤىۙ جب ہم نے تیری ماں کی طرف وحی کی جو وحی دی جار ہی ہے(یعنی تمہیں بتایا جا رہا ہے) موسیؑ کے بارے 20:37
اِذْ تَمْشِیْۤ اُخْتُكَ فَتَقُوْلُ هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى مَنْ یَّكْفُلُهٗؕ جب تیری بہن (فرعون کے پاس) گئی اور بولی: کیا میں تمہیں اُس کے بارے میں بتاؤں جو اس کی پرورش کرے؟ موسیؑ کے بارے 20:40
قَالَ یٰهٰرُوْنُ مَا مَنَعَكَ اِذْ رَاَیْتَهُمْ ضَلُّوْۤاۙ اُس (موسی ؑ) نے کہا: اے ہارونؑ! جب تُو نے اُن کو گمراہ ہوتے دیکھا تو تمہیں کس نے،(اُن کومنع کرنے سے) روکے رکھا موسی ؑ اس کی قوم 20:92
اِذْ یَقُوْلُ اَمْثَلُهُمْ طَرِیْقَةً اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا یَوْمًا۠ جب ا ن میں سے ایک مثالی طریقے والا کہے گا: کہ نہیں کیا تم نے آرام ماسوائے ایک دن یوم قیامت 20:104
وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا: آدمؑ کو سجدہ کرو آدمؑ کے بارے 20:116
اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ جب اُس نے اپنے باپ اور اپنی قوم کو کہا: ابراہیمؑ کے بارے میں 21:52
وَ نُوْحًا اِذْ نَادٰى مِنْ قَبْلُ فَاسْتَجَبْنَا لَهٗ اور نوحؐ، جب اُس نے اس سے پہلے آواز دی پھر ہم نے اُس کو جواب دیا نوحؑ کے بارے 21:76
وَ دَاوٗدَ وَ سُلَیْمٰنَ اِذْ یَحْكُمٰنِ فِی الْحَرْثِ اور داودؐ اور سلیمان ؐجب اُنہوں نے کھیت (کے بارے) میں فیصلہ دیا داواد اور سلیمن ؑ 21:78
اِذْ نَفَشَتْ فِیْهِ غَنَمُ الْقَوْمِۚ جب لوگوں کی بکریاں اُس(کھیت) میں رات بھر چرتی رہیں داواد اور سلیمن ؑ 21:78
وَ اَیُّوْبَ اِذْ نَادٰى رَبَّهٗۤ اور ایوبؐ، جب اُس نے اپنے رب کو (یہ کہتے ہوئے) آواز دی، (ک ایوب ؑ کے بارے 21:83
وَ ذَا النُّوْنِ اِذْ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا اور ذوالنون ؐ، جب وہ غصے میں چل پڑے پیغمبر 21:87
وَ زَكَرِیَّاۤ اِذْ نَادٰى رَبَّهٗ رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا اور زکریاؐ جب اُس نے اپنے رب کو آواز دی: میرے رب! مجھے اکیلا(لاوارث) نہ چھوڑ زکریاؑ کے بارے 21:88
وَ اِذْ بَوَّاْنَا لِاِبْرٰهِیْمَ مَكَانَ الْبَیْتِ اَنْ لَّا تُشْرِكْ بِیْ شَیْئًا اور جب ہم نے ابراہیمؐ کے لئے گھر کی جگہ مقرر کی (کہ): تم میرے ساتھ کسی چیز کا شرک نہ کرنا، ابراہیمؑ اور بیت اللہ 22:26
لَوْ لَاۤ اِذْ سَمِعْتُمُوْهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتُ بِاَنْفُسِهِمْ خَیْرًا١ۙ جب تم نے اس (تہمت) کو سناتو مومنین مرد اور عورتوں نے کیوں نہیں اپنے دلوں سے اچھا خیا ل کیا؟ تاریخی واقعہ 24:12
اِذْ تَلَقَّوْنَهٗ بِاَلْسِنَتِكُمْ وَ تَقُوْلُوْنَ بِاَفْوَاهِكُمْ جب تم نے اس (الزام) کو اپنی زبانوں سے خوش آمدید کہا، اور اپنے منہوں سے بولا تاریخی واقعہ 24:15
وَ لَوْ لَاۤ اِذْ سَمِعْتُمُوْهُ قُلْتُمْ مَّا یَكُوْنُ لَنَاۤ اَنْ نَّتَكَلَّمَ بِهٰذَا١ۖۗ اور کیوں نہیں جب تم نے اس (الزام) کو سنا تو تم کہتے: (کہ) ہمارے لئے نہیں کہ ہم اس بارے میں بات کریں تاریخی واقعہ 24:16
لَقَدْ اَضَلَّنِیْ عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ اِذْ جَآءَنِیْ١ؕ اُس (دوست) نے تو واقعی مجھے نصیحت (قرآن) سے گمراہ کر دیا تھا اس کے بعد(کہ) جب وہ (نصیحت) میرے پاس آ چکی تھی قیامت کے دن نافرمانبردار 25:29
وَ اِذْ نَادٰى رَبُّكَ مُوْسٰۤى اَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَۙ اور جب آپﷺ کے رب نے پکارا،موسی ؑ: کہ ظالمین (نافرمانبرداروں) کی قوم کے پاس جاؤ موسیؑ کے بارے 26:8
اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا تَعْبُدُوْنَ جب اُس نے اپنے باپ اور اپنی قوم کو کہا: کس کی تم عبادت کرتے ہو؟ ابراہیم ؑ کے بارے میں 26:70
قَالَ هَلْ یَسْمَعُوْنَكُمْ اِذْ تَدْعُوْنَۙ اُس (ابراہیم ؑ) نے کہا: کیا وہ تمہیں سنتے ہیں جب تم (اُن کو) پکارتے ہو؟ ابراہیم ؑ کے بارے 26:72
اِذْ نُسَوِّیْكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ جب ہم تمہیں (یعنی جن کی اُنہوں نے اللہ کے سواعبادت کی تھی) تمام مخلوق کے رب کے برابر(خیال) کرتے تھے یوم قیامت 26:98
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ جب اُن کے بھائی نوح ؑنے اُن سے کہا: کیا تم برائیوں سے دور نہیں رہو گے؟ قوم نوحؑ 26:106
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ هُوْدٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ جب اُن کے بھائی ھودؑ نے اُن سے کہا: کیا تم برائیوں سے دور نہیں رہو گے؟ قوم عاد 26:124
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ جب اُن کے بھائی صالح ؑنے اُن سے کہا: کیا تم برائیوں سے دور نہیں رہو گے؟ ثمود قبیلے کے بارے 26:142
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ لُوْطٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ جب اُن کے بھائی لوطؑ نے اُن سے کہا: کیا تم برائیوں سے دور نہیں رہو گے؟ قوم لوطؑ 26:161
اِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَیْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ جب اُن سے شعیب ؑ نے کہا: کیا تم برائیوں سے دور نہیں رہو گے؟ قوم شعیبؑ 26:177
اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِاَهْلِهٖۤ اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا١ؕ جب موسیؑ نے اپنے گھر والوں سے کہا: بے شک میں ایک آگ دیکھ رہا ہوں؛ موسیؑ کے بارے 26:7
وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ وَ اَنْتُمْ تُبْصِرُوْنَ اور لوطؑ! جب اُس نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم بے حیائی کے پاس جاتے ہو اور تم (اس بے حیائی کو) دیکھتے بھی ہو؟ لوط ؑ اور قوم 27:53
وَ مَا كُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِیِّ اِذْ قَضَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسَى الْاَمْرَ اور آپﷺ(پہاڑ کے) مغرب کی طرف تو نہیں تھے جب ہم نے موسی ؑ کی طرف حکم دیا آپﷺ کو 28:44
وَ مَا كُنْتَ بِجَانِبِ الطُّوْرِ اِذْ نَادَیْنَا اور آپﷺ پہاڑ کے پاس نہیں تھے جب ہم نے (موسی ؑ کو) آواز دی تھی آپﷺ کو 28:46
اِذْ قَالَ لَهٗ قَوْمُهٗ لَا تَفْرَحْ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْفَرِحِیْنَ جب اُس کی قوم نے اُس سے کہا:نہ اکڑ (اترا)؛ بے شک! اللہ اکڑنے والوں کوپسند نہیں کرتا ہے؛ قارون کی عزت 28:76
وَ لَا یَصُدُّنَّكَ عَنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ بَعْدَ اِذْ اُنْزِلَتْ اِلَیْكَ اور نہ ہی وہ(کافرین) آپﷺ کو اللہ کی آیات (احکامات)سے روک دیں اس کے بعد کہ جب وہ آپﷺ کی طرف نازل ہو چکی ہیں آپﷺ کے بارے 28:87
وَ اِبْرٰهِیْمَ اِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اتَّقُوْهُ١ؕ اور ابراہیم ؑ! جب اُس نے اپنی قوم (لوگوں)سے کہا: اللہ ہی کی عبادت کرو، اور اُسی کا تقوی کرو ابراہیم ؑ کے بارے میں 29:16
وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ اور لوطؑ! جب اُس نے اپنی قوم سے کہا: بے شک! تم لوگ ایسی بے حیائی (کا کام) کرتے ہو لوطؑ کے بارے 29:28
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّبِیّٖنَ مِیْثَاقَهُمْ وَ مِنْكَ اور جب ہم نے نبیوں سے اُن کا عہد لیا،اور آپﷺ سے، احکامات 33:7
اِذْ جَآءَتْكُمْ جُنُوْدٌ فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا وَّ جُنُوْدًا لَّمْ تَرَوْهَا١ؕ ، جب تمہارے پاس(دشمن کے) لشکر آئے پھر ہم نے اُن پر ایک زبردست آندھی بھیجی اور لشکر جن کو تم دیکھ نہ سکتے تھے احکامات 33:9
اِذْ جَآءُوْكُمْ مِّنْ فَوْقِكُمْ وَ مِنْ اَسْفَلَ مِنْكُمْ جب وہ (لشکر) تمہارے پاس تمہارے اوپر سے اور تمہارے نیچے سے آئے، ا جنگ خندق 33:9
وَ اِذْ زَاغَتِ الْاَبْصَارُ وَ بَلَغَتِ الْقُلُوْبُ الْحَنَاجِرَ اور جب آنکھیں (خوف سے) پھٹ گیں، اور دل گلوں (گردنوں) تک پہنچ گئے جنگ خندق 33:10
وَ اِذْ یَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ ور جب کہنے لگے منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری تھی: (کہ) جنگ خندق 33:12
وَ اِذْ قَالَتْ طَّآئِفَةٌ مِّنْهُمْ یٰۤاَهْلَ یَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوْا١ۚ اور جب اُن میں سے ایک ٹولے نے کہا: اے یثرب والو! تمہارے لیے اب کوئی مقام نہیں ہے. پس واپس (گھروں کو) مڑ جاؤ. جنگ خندق 33:13
وَ اِذْ تَقُوْلُ لِلَّذِیْۤ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِ جب آپﷺ نے اُس سے کہا جس پر اللہ نے نعمت کی ہوئی تھی اور آپﷺ نے بھی مہربانی کی ہوئی تھی ایک اصول 33:37
اَنَحْنُ صَدَدْنٰكُمْ عَنِ الْهُدٰى بَعْدَ اِذْ جَآءَكُمْ بَلْ كُنْتُمْ مُّجْرِمِیْنَ کیا ہم نے تمہیں ہدایت سے روکا تھا اس کے بعد کہ جب یہ تمہارے پاس آ چکی تھی؟نہیں، تم مجرم تھے قرآن پر ایمان 34:32
اِذْ تَاْمُرُوْنَنَاۤ اَنْ نَّكْفُرَ بِاللّٰهِ وَ نَجْعَلَ لَهٗۤ اَنْدَادًا١ؕ جب تم ہمیں حکم دیا کرتے تھے کہ اللہ سے کفر کرو اور اُس کے ہمسر (رقیب، برابری کرنے والے) بناؤ. قرآن پر ایمان 34:33
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ فَزِعُوْا فَلَا فَوْتَ وَ اُخِذُوْا مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍۙ اور اگر تم دیکھو جب وہ خوف زدہ ہو جائیں گے پھر فرار نہ ہو گا، اور وہ بہت ہی نزدیک کے مقام سے پکڑے جائیں گے (کافرین) 34:51
وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا اَصْحٰبَ الْقَرْیَةِ١ۘ اِذْ جَآءَهَا الْمُرْسَلُوْنَۚ اُن (لوگوں)کے لیے ایک مثال دیں: بستی کے لوگ: جب اُس کے پاس بھیجے گے (یعنی رسول) آئے؛ شان باری تعالی 36:13
اِذْ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمُ اثْنَیْنِ فَكَذَّبُوْهُمَا جب ہم نے اُن کی طرف دو(رسول) بھیجے،پھر اُنہوں نے اُن دونوں کو جھٹلا دیا بستی کے لوگ 36:14
اِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ جب وہ اپنے رب کے پاس ایک فرمانبردار دل سے آیا؛ نوحؑ کے بارے 37:84
اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا ذَا تَعْبُدُوْنَۚ جب اُس نے اپنے والد اور اپنی قوم سے کہا: کیا ہے جس کی تم عبادت کرتے ہو؟ ابراہیم کے بارے 37:85
اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ جب اُس نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم تقوی نہیں کرو گے (اللہ سے نہیں ڈرو گے)؟ الیاس 37:124
اِذْ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ جب ہم نے اُس کو اور اُس کے سب گھر والوں کو بچا لیا لوطؑ 37:134
اِذْ اَبَقَ اِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ جب وہ ایک لدھے ہوئے جہاز (کشتی) کی طرف بھاگ گیا یونسؑ 37:140
وَ هَلْ اَتٰكَ نَبَؤُا الْخَصْمِ١ۘ اِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَۙ اور کیا جھگڑا کرنے والوں کی کہانی آپﷺ تک پہنچی ہے؟ جب اُنہوں نے محراب(عبادت خانے) کی دیوار پھلانگی؛ داودؑ کے بارے 38:21
اِذْ دَخَلُوْا عَلٰى دَاوٗدَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ قَالُوْا لَا تَخَفْ١ۚ جب وہ داود ؑکے سامنے داخل ہوئے، پھر وہ اُن سے گھبرایا! اُنہوں نے کہا نہ ڈرو! داودؑ کے بارے 38:22
اِذْ عُرِضَ عَلَیْهِ بِالْعَشِیِّ الصّٰفِنٰتُ الْجِیَادُۙ جب اُس کے سامنے پیش کیے گے شام کے وقت اعلی نسل کے تیز ترین گھوڑے سلیمنؑ کے بارے 38:31
اِذْ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الشَّیْطٰنُ بِنُصْبٍ وَّ عَذَابٍؕ جب اُس نے اپنے رب کو آواز دی: (کہ)بے شک! شیطان نے مجھے پریشانی اور عذاب لگا دیا ہے ایوبؑ کے بارے 38:41
مَا كَانَ لِیَ مِنْ عِلْمٍۭ بِالْمَلَاِ الْاَعْلٰۤى اِذْ یَخْتَصِمُوْنَ میرے پاس علم نہیں ہے اعلی سرداروں کا جب وہ (آپس میں) جھگڑے آپﷺ کے بارے 38:69
اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ طِیْنٍ (کہ) جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا: بے شک! میں ایک بشر (عام فانی انسان) مٹی سے پیدا کرنے والا ہوں بشر کی تخلیق 38:71
فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَبَ عَلَى اللّٰهِ وَ كَذَّبَ بِالصِّدْقِ اِذْ جَآءَهٗ١ؕ پھر اس سے بڑھا ظلم کون کرتا ہے جو اللہ پر ایک جھوٹ بولتا ہے،اور سچائی کو جھٹلاتا ہے جب یہ اُس کے پاس آ چکی اللہ پر ایک جھوٹ بولتا،اور سچائی کو جھٹلاتا 39:32
اِذْ تُدْعَوْنَ اِلَى الْاِیْمَانِ فَتَكْفُرُوْنَ جب تمہیں (دنیا میں) ایمان کی طرف بلایا جاتا تھا پس تم کفر(انکار) کر دیتے تھے کفر کرنے والے 40:10
وَ اَنْذِرْهُمْ یَوْمَ الْاٰزِفَةِ اِذِ الْقُلُوْبُ لَدَى الْحَنَاجِرِ كٰظِمِیْنَ١ؕ۬ آپﷺ ان کو جلدی سے قریب آتے ہوئے (عذاب) دن سے ڈرائیں، جب دل گردنوں کو گھونٹ رہیں ہوں گے قیامت کے دن 40:18
وَ اِذْ یَتَحَآجُّوْنَ فِی النَّارِ فَیَقُوْلُ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اور جب وہ آگ میں جھگڑیں گے، پھر کمزور کہیں گے اُن لوگوں کو جو تکبر کیا کرتے تھے: (نہ ماننے والے کافرین) 40:47
اِذْ جَآءَتْهُمُ الرُّسُلُ مِنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ وَ مِنْ خَلْفِهِمْ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ جب اُن کے رسول اُن کے پاس اُن کے آگے سے اور اُن کے پیچھے سے آئے: کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو! عاد ثمود 41:14
وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖۤ اِنَّنِیْ بَرَآءٌ مِّمَّا تَعْبُدُوْنَۙ اور جب ابراہیم ؑ نے اپنے والد اور اپنی قوم سے کہا: بے شک! میں بری الذمہ ہوں اُن سے جن کی تم عبادت کرتے ہو ابراہیمؑ کے بارے 43:26
وَ لَنْ یَّنْفَعَكُمُ الْیَوْمَ اِذْ ظَّلَمْتُمْ اَنَّكُمْ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ اور اس دن(یہ کہنا تو) تمہیں ہر گز فاہدہ نہیں دے گا،جب تم نے ظلم (نافرمانی) کی تھی، بے شک تم (دونوں)عذاب میں حصہ دار ہو گے یوم قیامت 43:39
وَ اِذْ لَمْ یَهْتَدُوْا بِهٖ فَسَیَقُوْلُوْنَ هٰذَاۤ اِفْكٌ قَدِیْمٌ اور جب کہ ان (کافرین) کو اس(قرآن) سے ہدایت نہیں ملتی پھر وہ کہیں گے: یہ (قرآن) تو ایک پرانا (قدیم) جھوٹ ہے؛ قرآن کے بارے 46:11
اِذْ اَنْذَرَ قَوْمَهٗ بِالْاَحْقَافِ جب اُس نے اپنے لوگوں کو ریت کے ٹیلوں کے نزدیک ڈرایا۔۔۔ عاد کے متعلق 46:21
اِذْ كَانُوْا یَجْحَدُوْنَ١ۙ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ جب وہ اللہ کی آیات سے انکار کرتے تھے؛ اور جس (عذاب) کا وہ مذاق کیاکرتے تھے اُس نے ہی اُن کو گھیر لیا تھا. عاد کے متعلق 46:26
وَ اِذْ صَرَفْنَاۤ اِلَیْكَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ یَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْاٰنَ١ۚ ور جب ہم نے آپﷺ کی طرف جنوں میں سے ایک جماعت (نفری) کو راغب کیاکہ وہ قرآن سننا چاہیں، قرآن اور جنات 46:29
لَقَدْ رَضِیَ اللّٰهُ عَنِ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ یُبَایِعُوْنَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ واقعی اللہ مومنین سے بہت راضی ہوا تھا جب اُنہوں درخت کے نیچے آپﷺ سے بیعت کی تھی، تاریخی آیت 48:18
اِذْ جَعَلَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْحَمِیَّةَ حَمِیَّةَ الْجَاهِلِیَّةِ جب بنا لیا اُن لوگوں نے جو کفر کرتے تھے اپنے دلوں میں جوش، جاہلیت کا جوش تاریخی آیت 48:26
اِذْ یَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّیٰنِ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ قَعِیْدٌ جب دو وصول کرنے والے (فرشتے) دائیں سے اور بائیں سے بیٹھے، (اس کے اعمال کو) وصول کرتے ہیں اللہ باری تعالی کی انسان پر نگرانی 50:17
اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ سَلٰمٌ١ۚ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَۚ جب وہ (مہمان، فرشتے) اُس کے سامنے آئے پھر اُنہوں نے کہا: سلام. اُس نے کہا: سلام! (اور سوچا کہ) انجانے لوگ ہیں تاریخی آیت 51:25
وَ فِیْ مُوْسٰۤى اِذْ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى فِرْعَوْنَ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ اور موسی ؑ میں جب ہم نے اُس کو فرعون کی طرف ایک واضح سند (ثبوت) سے روانہ کیا اللہ کی نشانی 51:38
وَ فِیْ عَادٍ اِذْ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الرِّیْحَ الْعَقِیْمَۚ اور عاد (کے قبیلے) میں بھی (ایک نشانی ہے) جب ہم نے اُن پر ایک مہلک (تباہ کرنے والی) آندھی روانہ کی اللہ کی نشانی 51:41
وَ فِیْ ثَمُوْدَ اِذْ قِیْلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوْا حَتّٰى حِیْنٍ اور ثمود میں بھی(ایک نشانی ہے) جب اُن سے کہا گیا تھا: کہ ایک عرصہ تک فاہدہ لے لو اللہ کی نشانی 51:43
اِذْ یَغْشَى السِّدْرَةَ مَا یَغْشٰىۙ جب چھا گئی سدرہ کے درخت پر جو چھا جاتی ہے سدرۃ المنتہی 53:16
١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ اِذْ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وہ تمہیں جانتا ہے (اُس وقت سے) جب اُس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا، شان باری تعالی 53:32
وَ اِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّةٌ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ ،اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹوں کے اندر بھی چھپے ہوئے تھے شان باری تعالی 53:32
كَمَثَلِ الشَّیْطٰنِ اِذْ قَالَ لِلْاِنْسَانِ اكْفُرْ جیسے کہ مثال ہے شیطان کی جب وہ انسان سے کہتا ہے کفر (انکار) کر لو، اہل کتاب میں سے کافر اور منافقین 59:16
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ لِمَ تُؤْذُوْنَنِیْ وَ قَدْ تَّعْلَمُوْنَ اَنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ١ؕ ور جب موسی ؑ نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم! مجھے کیوں تکلیف دیتے ہو، اور تم واقعی جانتے ہو کہ بے شک میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں موسی ؑ اور قوم 61:5
وَ اِذْ قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ یٰبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اور جب عیسی ابن مریم ؑ نے کہا: اے بنی اسرائیل! عیسی ابن مریم ؑ 61:6
وَ اِذْ اَسَرَّ النَّبِیُّ اِلٰى بَعْضِ اَزْوَاجِهٖ حَدِیْثًا١ۚ اور جب نبی اکرمﷺ نے اپنی بیویوں میں سے ایک کو ایک بات خفیہ طور پربتائی نبی اکرمﷺ کو حکم 66:3
اِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِیْ عِنْدَكَ بَیْتًا فِی الْجَنَّةِ جب اُس نے کہا میرے رب اپنے ہاں میرے لیے جنت میں ایک گھر بنا مثال فرعون کی بیوی کی 66:11
فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوْتِ١ۘ اِذْ نَادٰى وَ هُوَ مَكْظُوْمٌؕ پس آپﷺ اپنے رب کے حکم کے لئے صبر کریں اور نہ ہوں جیسے کہ مچھلی کا ساتھی، جب اس نے پکارا اور وہ رنج (مایوسی)میں تھا آپﷺ کو حکم 68:48
وَ الَّیْلِ اِذْ اَدْبَرَۙ اور رات کی قسم جب یہ پیٹھ پھیرتی(واپس) ہوتی ہے قسم 74:33
اِذْ نَادٰهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًىۚ جب اُس کے رب نے اُس کو طوی کی پاک وادی میں آواز دی موسی ؑ کی کہانی 79:16
اِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌۙ جب وہ ان (خندقوں، کھائیوں) پر بیٹھے ہوئے تھے خندقوں (کے کھودنے) والے 85:6
اِذِ انْۢبَعَثَ اَشْقٰهَا۪ۙ جب اُن کا سب سے بڑا بدبخت اُٹھ کھڑا ہوا ثمود 91:12