اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 22-پارہ نمبر              Saba-34 سورت سبا Ayah No-51 ایت نمبر

وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ فَزِعُوْا فَلَا فَوْتَ وَ اُخِذُوْا مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍۙ
آسان اُردو اور اگر تم دیکھو جب وہ (کافرین) خوف زدہ ہو جائیں گے پھر فرار نہ ہو گا، اور وہ بہت ہی نزدیک کے مقام سے پکڑے جائیں گے.(یعنی ان کو پتہ بھی نہیں چلے گا)
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (اے پیغمبر تمہیں ان کی حالت عجیب نظر آئے گی) اگر تم وہ منظر دیکھو جب یہ گھبرائے پھرتے ہوں گے، اور بھاگ نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہوگا، اور انہیں قریب ہی سے پکڑ لیا جائے گا۔
ابو الاعلی مودودی کاش تم دیکھو اِنہیں اُس وقت جب یہ لوگ گھبرائے پھر رہے ہوں گے اور کہیں بچ کر نہ جا سکیں گے، بلکہ قریب ہی سے پکڑ لیے جائیں گے
احمد رضا خان اور کسی طرح تو دیکھے جب وہ گھبراہٹ میں ڈالے جائیں گے پھر بچ کر نہ نکل سکیں گے اور ایک قریب جگہ سے پکڑ لیے جائیں گے
احمد علی اورکاش آپ دیکھیں جب کہ وہ گھبرائےہوئے ہوں گے پس نہ بچ سکیں گے اور پا س ہی سے پکڑ لیے جائیں گے
فتح جالندھری اور کاش تم دیکھو جب یہ گھبرا جائیں گے تو (عذاب سے) بچ نہیں سکیں گے اور نزدیک ہی سے پکڑ لئے جائیں گے
طاہر القادری اور اگر آپ (ان کا حال) دیکھیں جب یہ لوگ بڑے مضطرب ہوں گے، پھر بچ نہ سکیں گے اور نزدیکی جگہ سے ہی پکڑ لئے جائیں گے،
علامہ جوادی اور کاش آپ دیکھئے کہ یہ گھبرائے ہوئے ہوں گے اور بچ نہ سکیں گے اور بہت قریب سے پکڑلئے جائیں گے
ایم جوناگڑھی اور اگر آپ (وه وقت) ملاحظہ کریں جب کہ یہ کفار گھبرائے پھریں گے پھر نکل بھاگنے کی کوئی صورت نہ ہوگی اور قریب کی جگہ سے گرفتار کر لئے جائیں گے
حسین نجفی اور کاش تم دیکھو کہ جب یہ لوگ گھبرائے ہوئے (پریشان حال) ہوں گے لیکن بچ نکلنے کا کوئی موقع نہ ہوگا اور وہ قریبی جگہ سے پکڑ لئے جائیں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: And couldst thou see the time when they shall be terrified! Then there shall be no escaping, and they shall be laid hold of from a place quite nigh.
M.M.Pickthall: Couldst thou but see when they are terrified with no escape, and are seized from near at hand,
Saheeh International: And if you could see when they are terrified but there is no escape, and they will be seized from a place nearby.
Shakir: And could you see when they shall become terrified, but (then) there shall be no escape and they shall be seized upon from a near place
Yusuf Ali: If thou couldst but see when they will quake with terror; but then there will be no escape (for them), and they will be seized from a position (quite) near.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت