Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           Saba-34 سورت سبا ›Ayah No-52 ایت نمبر
| وَّ قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِهٖ١ۚ وَ اَنّٰى لَهُمُ التَّنَاوُشُ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍۚۖ |
| آسان اُردو | اور وہ کہیں گے: اب ہم اس (قرآن) پر ایمان لاتے ہیں اور کس طرح (اب)اُن کے لیے (ایمان کو) ایک بہت دور کی جگہ سے پہنچ ہو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور (اس وقت) یہ کہیں گے کہ : ہم اس پر ایمان لے آئے ہیں۔ حالانکہ اتنی دور جگہ سے ان کو کوئی چیز کیسے ہاتھ آسکتی ہے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | اُس وقت یہ کہیں گے کہ ہم اُس پر ایمان لے آئے حالانکہ اب دور نکلی ہوئی چیز کہاں ہاتھ آسکتی ہے |
| احمد رضا خان | اور کہیں گے ہم اس پر ایمان لائے اور اب وہ اسے کیونکر پائیں اتنی دور جگہ سے |
| احمد علی | اور کہیں گے ہم اس (قرآن) پرایمان لے آئے ہیں اور اتنی دور سے (ایمان کا) ان کے ہاتھ آناکہاں ممکن ہے |
| فتح جالندھری | اور کہیں گے کہ ہم اس پر ایمان لے آئے اور (اب) اتنی دور سے ان کا ہاتھ ایمان کے لینے کو کیونکر پہنچ سکتا ہے |
| طاہر القادری | اور کہیں گے: ہم اس پر ایمان لے آئے ہیں، مگر اب وہ (ایمان کو اتنی) دُور کی جگہ سے کہاں پا سکتے ہیں، |
| علامہ جوادی | اور وہ کہیں گے کہ ہم ایمان لے آئے حالانکہ اتنی دور دراز جگہ سے ایمان تک دسترس کہاں ممکن ہے |
| ایم جوناگڑھی | اس وقت کہیں گے کہ ہم اس قرآن پر ایمان ﻻئے لیکن اس قدر دور جگہ سے (مطلوبہ چیز) کیسے ہاتھ آسکتی ہے |
| حسین نجفی | اور (اب) وہ کہیں گے کہ ہم اس پر ایمان لے آئے۔ مگر اتنی دور دراز جگہ سے اب اس (ایمان) پر دسترس کہاں؟ |
| M.Daryabadi: | And then they will say: we believe therein. But whence can there be the attainment of faith from a place so afar. |
| M.M.Pickthall: | And say: We (now) believe therein. But how can they reach (faith) from afar off, |
| Saheeh International: | And they will [then] say, "We believe in it!" But how for them will be the taking [of faith] from a place far away? |
| Shakir: | And they shall say: We believe in it. And how shall the attaining (of faith) be possible to them from a distant place? |
| Yusuf Ali: | And they will say, "We do believe (now) in the (Truth)"; but how could they receive (Faith) from a position (so far off,- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
بے ھی کا ضمیر ایت نمبر43 کے تحت قران کی طرف ہے