اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 22-پارہ نمبر              Saba-34 سورت سبا Ayah No-53 ایت نمبر

وَّ قَدْ كَفَرُوْا بِهٖ مِنْ قَبْلُ١ۚ وَ یَقْذِفُوْنَ بِالْغَیْبِ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ
آسان اُردو اور واقعی اُنہوں نے اس (قرآن) سے پہلے تو انکار کیا تھا.اور وہ ایک بہت دور کی جگہ سے(اب) غیب کو نشانہ بنا رہے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جبکہ انہوں نے پہلے اس کا انکار کیا تھا، اور دور دور سے اٹک پچوں تیر پھینکا کرتے تھے۔
ابو الاعلی مودودی اِس سے پہلے یہ کفر کر چکے تھے اور بلا تحقیق دور دور کی کوڑیاں لایا کرتے تھے
احمد رضا خان کہ پہلے تو اس سے کفر کرچکے تھے، اور بے دیکھے پھینک مارتے ہیں دور مکان سے
احمد علی حالانکہ پہلے تو اس کا انکار کرتے رہے اور بے تحقیق باتیں دور ہی دور سے ہانکا کرتے تھے
فتح جالندھری اور پہلے تو اس سے انکار کرتے رہے اور بن دیکھے دور ہی سے (ظن کے) تیر چلاتے رہے
طاہر القادری حالانکہ وہ اس سے پہلے کفر کر چکے، اور وہ بِن دیکھے دور کی جگہ سے باطل گمان کے تیر پھینکتے رہے ہیں،
علامہ جوادی اور یہ پہلے انکار کرچکے ہیں اور ازغیب باتیں بہت دور تک چلاتے رہے ہیں
ایم جوناگڑھی اس سے پہلے تو انہوں نے اس سے کفر کیا تھا، اور دور دراز سے بن دیکھے ہی پھینکتے رہے
حسین نجفی حالانکہ اس سے پہلے تو وہ اس (ایمان) کا انکار کرتے رہے اور (بلاتحقیق) بہت دور سے اَٹکَل کے تُکے چلاتے رہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Whereas they disbelieved therein afore, and conjectured about the unseen from a place so afar.
M.M.Pickthall: When they disbelieved in it of yore. They aim at the unseen from afar off.
Saheeh International: And they had already disbelieved in it before and would assault the unseen from a place far away.
Shakir: And they disbelieved in it before, and they utter conjectures with regard to the unseen from a distant place.
Yusuf Ali: Seeing that they did reject Faith (entirely) before, and that they (continually) cast (slanders) on the unseen from a position far off?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قران سے پہلے کفر کرنے والے
٭یعنی اب وہ اس مقام پر پہنچا دئیے گے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہے.