Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           Saba-34 سورت سبا ›Ayah No-54 ایت نمبر
| وَ حِیْلَ بَیْنَهُمْ وَ بَیْنَ مَا یَشْتَهُوْنَ كَمَا فُعِلَ بِاَشْیَاعِهِمْ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا فِیْ شَكٍّ مُّرِیْبٍ |
| آسان اُردو | اور اُن کے درمیان اور اُس چیز کے درمیان جس کی (اب) وہ تمنا کرتے ہیں رکاوٹ (کھڑی کر دی گئی) ہے، جیسے کہ اس سے قبل اُنہی کی طرح کے لوگوں سے کیا گیا تھا. بے شک وہ (یعنی پہلے والے اور یہ بھی) ایک سخت شک میں تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اس وقت یہ جس (ایمان) کی آرزو کریں گے اس کے اور ان کے درمیان ایک آڑ کردی جائے گی، جیسا کہ ان جیسے جو لوگ ان سے پہلے ہوئے ہیں ان کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب ایسے شک میں پڑے ہوئے تھے جس نے انہیں دھوکے میں ڈال رکھا تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُس وقت جس چیز کی یہ تمنا کر رہے ہوں گے اس سے محروم کر دیے جائیں گے جس طرح اِن کے پیش رو ہم مشرب محروم ہو چکے ہوں گے یہ بڑے گمراہ کن شک میں پڑے ہوئے تھے |
| احمد رضا خان | اور روک کردی گئی ان میں اور اس میں جسے چاہتے ہیں جیسے ان کے پہلے گروہوں سے کیا گیا تھا بیشک وہ دھوکا ڈالنے والے شک میں تھے |
| احمد علی | اور ان میں اور ان کی خواہش میں آڑ کر دی جائے گی جیسا کہ ان کے ہم خیال لوگوں کے ساتھ اس سے پہلے کیا گیا بے شک وہ بھی حیرت انگیز شک میں پڑے ہوئے تھے |
| فتح جالندھری | اور ان میں اور ان کی خواہش کی چیزوں میں پردہ حائل کردیا گیا جیسا کہ پہلے ان کے ہم جنسوں سے کیا گیا وہ بھی الجھن میں ڈالنے والے شک میں پڑے ہوئے تھے |
| طاہر القادری | اور ان کے اور ان کی خواہشات کے درمیان رکاوٹ ڈال دی گئی جیسا کہ پہلے اُن کے مثل گروہوں کے ساتھ کیا گیا تھا۔ بیشک وہ دھوکہ میں ڈالنے والے شک میں مبتلا تھے، |
| علامہ جوادی | اور اب تو ان کے اور ان چیزوں کے درمیان جن کی یہ خواہش رکھتے ہیں پردے حائل کردیئے گئے ہیں جس طرح ان کے پہلے والوں کے ساتھ کیا گیا تھا کہ وہ لوگ بھی بڑے بے چین کرنے والے شک میں پڑے ہوئے تھے |
| ایم جوناگڑھی | ان کی چاہتوں اور ان کے درمیان پرده حائل کردیا گیا جیسے کہ اس سے پہلے بھی ان جیسوں کے ساتھ کیا گیا، وه بھی (ان ہی کی طرح) شک وتردد میں (پڑے ہوئے) تھے |
| حسین نجفی | سو اب ان کے اور ان چیزوں کے درمیان جن کے یہ خواہش مند ہیں رکاوٹ کھڑی کر دی جائے گی۔ جیساکہ اس سے پہلے ان کے ہم مشربوں کے ساتھ کیا جا چکا ہے یقیناً وہ بڑے شبہ اور شک میں مبتلا تھے۔ |
| M.Daryabadi: | And they will be shut off from that which they will eagerly desire, as shall be done with the likes of them of yore. Verily they have been in doubt perplexing. |
| M.M.Pickthall: | And a gulf is set between them and that which they desire, as was done for people of their kind of old. Lo! they were in hopeless doubt. |
| Saheeh International: | And prevention will be placed between them and what they desire, as was done with their kind before. Indeed, they were in disquieting denial. |
| Shakir: | And a barrier shall be placed between them and that which they desire, as was done with the likes of them before: surely they are in a disquieting doubt. |
| Yusuf Ali: | And between them and their desires, is placed a barrier, as was done in the past with their partisans: for they were indeed in suspicious (disquieting) doubt. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت انسان زندگی میں جیس چیز پر ایمان لانا چاہتا ہے لے آے جب وہ مقام بعید میں چلا گیا تہ پھر تمنا کرنے کی کوئی وقعت نہیں