اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 26-پارہ نمبر           The Winnowing Winds-51 سورت الذریٰت Ayah No-25 ایت نمبر

اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ سَلٰمٌ١ۚ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَۚ
آسان اُردو جب وہ (مہمان، فرشتے) اُس کے سامنے آئے پھر اُنہوں نے کہا: سلام. اُس نے کہا: سلام! (اور سوچا کہ) انجانے لوگ ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جب وہ ابراہیم کے پاس آئے تو انہوں نے سلام کہا۔ ابراہیم نے بھی سلام کہا۔ (اور دل میں سوچا کہ) یہ کچھ انجان لوگ ہیں۔
ابو الاعلی مودودی جب وہ اُس کے ہاں آئے تو کہا آپ کو سلام ہے اُس نے کہا "آپ لوگوں کو بھی سلام ہے کچھ نا آشنا سے لوگ ہیں"
احمد رضا خان جب وہ اس کے پاس آکر بولے سلام کہا، سلام ناشناسا لوگ ہیں
احمد علی جب کہ وہ اس پر داخل ہوئے پھر انہوں نے سلام کیا ابراھیم نے سوال کا جواب دیا (خیال کیا) کچھ اجنبی سے لوگ ہیں
فتح جالندھری جب وہ ان کے پاس آئے تو سلام کہا۔ انہوں نے بھی (جواب میں) سلام کہا (دیکھا تو) ایسے لوگ کہ نہ جان نہ پہچان
طاہر القادری جب وہ (فرشتے) اُن کے پاس آئے تو انہوں نے سلام پیش کیا، ابراہیم (علیہ السلام) نے بھی (جواباً) سلام کہا، (ساتھ ہی دل میں سوچنے لگے کہ) یہ اجنبی لوگ ہیں،
علامہ جوادی جب وہ ان کے پاس وارد ہوئے اور سلام کیا تو ابراہیم علیھ السّلامنے جواب سلام دیتے ہوئے کہا کہ تم تو انجانی قوم معلوم ہوتے ہو
ایم جوناگڑھی وه جب ان کے ہاں آئے تو سلام کیا، ابراہیم نے جواب سلام دیا (اور کہا یہ تو) اجنبی لوگ ہیں
حسین نجفی کہ جب وہ آپ(ع) کے پاس آئے تو سلام کیا آپ(ع) نے بھی (جواب میں) سلام کیا۔ (پھر دل میں کہا) کچھ اجنبی لوگ ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: When they came in Unto him, and said:'peace!' he said: 'peace'! - people unknown.
M.M.Pickthall: When they came in unto him and said: Peace! he answered, Peace! (and thought): Folk unknown (to me).
Saheeh International: When they entered upon him and said, "[We greet you with] peace." He answered, "[And upon you] peace, [you are] a people unknown.
Shakir: When they entered upon him, they said: Peace. Peace, said he, a strange people.
Yusuf Ali: Behold, they entered his presence, and said: "Peace!" He said, "Peace!" (and thought, "These seem) unusual people."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت ابراہیم ؑ کے پاس مہمانوں کاآنا