Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹        The Winnowing Winds-51 سورت الذریٰت ›Ayah No-24 ایت نمبر
| هَلْ اَتٰكَ حَدِیْثُ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَ الْمُكْرَمِیْنَۘ |
| آسان اُردو | کیا آپﷺ کے پاس ابراہیم ؑ کے معزز مہمانوں کی بات پہنچی ہے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (اے پیغمبر) کیا ابراہیم کے معزز مہمانوں کا واقعہ تمہیں پہنچا ہے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | اے نبیؐ، ابراہیمؑ کے معزز مہمانوں کی حکایت بھی تمہیں پہنچی ہے؟ |
| احمد رضا خان | اے محبوب! کیا تمہارے پاس ابراہیم کے معزز مہمانوں کی خبر آئی |
| احمد علی | کیا آپ کو ابراھیم کے معزز مہمانوں کی بات پہنچی ہے |
| فتح جالندھری | بھلا تمہارے پاس ابراہیمؑ کے معزز مہمانوں کی خبر پہنچی ہے؟ |
| طاہر القادری | کیا آپ کے پاس ابراہیم (علیہ السلام) کے معزّز مہمانوں کی خبر پہنچی ہے، |
| علامہ جوادی | کیا تمہارے پاس ابراہیم علیھ السّلام کے محترم مہمانوں کا ذکر پہنچا ہے |
| ایم جوناگڑھی | کیا تجھے ابراہیم (علیہ السلام) کے معزز مہمانوں کی خبر بھی پہنچی ہے؟ |
| حسین نجفی | (اے حبیب(ص)!) کیا آپ تک ابراہیم (ع) کے معزز مہمانوں کی بات پہنچی ہے؟ |
| M.Daryabadi: | Hath there come Unto thee the story of Ibrahim's honoured guests? |
| M.M.Pickthall: | Hath the story of Abraham's honoured guests reached thee (O Muhammad)? |
| Saheeh International: | Has there reached you the story of the honored guests of Abraham? - |
| Shakir: | Has there come to you information about the honored guests of Ibrahim? |
| Yusuf Ali: | Has the story reached thee, of the honoured guests of Abraham? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
الگ عنوان