Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹        The Winnowing Winds-51 سورت الذریٰت ›Ayah No-23 ایت نمبر
| فَوَرَبِّ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِنَّهٗ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَاۤ اَنَّكُمْ تَنْطِقُوْنَ |
| آسان اُردو | پھر آسمانوں اور زمین کے رب کی قسم! بے شک! وہ (آخرت ایسی ہی) واقعی سچائی ہے، جسطرح کہ تم بات چیت کرتے ہو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | لہذا آسمان اور زمین کے پروردگار کی قسم ! یہ بات یقینا ایسی ہی سچی ہے جیسے یہ بات کہ تم بولتے ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پس قسم ہے آسمان اور زمین کے مالک کی، یہ بات حق ہے، ایسی ہی یقینی جیسے تم بول رہے ہو |
| احمد رضا خان | تو آسمان اور زمین کے رب کی قسم بیشک یہ قرآن حق ہے ویسی ہی زبان میں جو تم بولتے ہو، |
| احمد علی | پس آسمان اور زمین کے مالک کی قسم ہے بے شک یہ (قرآن) برحق ہے جیسا تم باتیں کرتے ہو |
| فتح جالندھری | تو آسمانوں اور زمین کے مالک کی قسم! یہ (اسی طرح) قابل یقین ہے جس طرح تم بات کرتے ہو |
| طاہر القادری | پس آسمان اور زمین کے مالک کی قَسم! یہ (ہمارا وعدہ) اسی طرح یقینی ہے جس طرح تمہارا اپنا بولنا (تمہیں اس پر کامل یقین ہوتا ہے کہ منہ سے کیا کہہ رہے ہو)، |
| علامہ جوادی | پس آسمان اور زمین کے مالک کی قَسم! یہ (ہمارا وعدہ) اسی طرح یقینی ہے جس طرح تمہارا اپنا بولنا (تمہیں اس پر کامل یقین ہوتا ہے کہ منہ سے کیا کہہ رہے ہو)، |
| ایم جوناگڑھی | آسمان وزمین کے پروردگار کی قسم! کہ یہ بالکل برحق ہے ایسا ہی جیسے کہ تم باتیں کرتے ہو |
| حسین نجفی | پس قَسم ہے آسمان و زمین کے پروردگار کی کہ یہ بات حق ہے جیسے کہ تم بو لتے ہو۔ |
| M.Daryabadi: | By the Lord of the heaven and the earth it is sure, even as it is a fact that ye are speaking. |
| M.M.Pickthall: | And by the Lord of the heavens and the earth, it is the truth, even as (it is true) that ye speak. |
| Saheeh International: | Then by the Lord of the heaven and earth, indeed, it is truth - just as [sure as] it is that you are speaking. |
| Shakir: | And by the Lord of the heavens and the earth! it is most surely the truth, just as you do speak. |
| Yusuf Ali: | Then by the Lord of the heaven and earth, indeed, it is truth - just as [sure as] it is that you are speaking. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے