اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر           The Winnowing Winds-51 سورت الذریٰت Ayah No-43 ایت نمبر

وَ فِیْ ثَمُوْدَ اِذْ قِیْلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوْا حَتّٰى حِیْنٍ
آسان اُردو اور ثمود میں بھی(ایک نشانی ہے) جب اُن سے کہا گیا تھا: کہ ایک عرصہ تک فاہدہ لے لو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور ثمود میں بھی (ایسی ہی نشانی تھی) جب ان سے کہا گیا تھا کہ : تھوڑے وقت تک مزے اڑا لو۔ (پھر سیدھے نہ ہوئے تو عذاب آئے گا)
ابو الاعلی مودودی اور (تمہارے لیے نشانی ہے) ثمود میں، جب اُن سے کہا گیا تھا کہ ایک خاص وقت تک مزے کر لو
احمد رضا خان اور ثمود میں جب ان سے فرمایا گیا ایک وقت تک برت لو
احمد علی اور قوم ثمود میں بھی (عبرت ہے) جب ہ ان سے کہا گیا ایک وقت معین تک کا فائدہ اٹھاؤ
فتح جالندھری اور (قوم) ثمود (کے حال) میں (نشانی ہے) جب ان سے کہا گیا کہ ایک وقت تک فائدہ اٹھالو
طاہر القادری اور (قومِ) ثمود (کی ہلاکت) میں بھی (عبرت کی نشانی ہے) جبکہ اُن سے کہا گیا کہ تم ایک معیّنہ وقت تک فائدہ اٹھا لو،
علامہ جوادی اور قوم ثمود میں بھی ایک نشانی ہے جب ان سے کہا گیا کہ تھوڑے دنوں مزے کرلو
ایم جوناگڑھی اور ﺛمود (کے قصے) میں بھی (عبرت) ہے جب ان سے کہا گیا کہ تم کچھ دنوں تک فائده اٹھا لو
حسین نجفی اور قبیلۂ ثمود کی سرگزشت میں بھی (ایک نشانی ہے) جبکہ ان سے کہا گیا کہ تم ایک خاص وقت تک (دنیا کی نعمتوں) سے فائدہ اٹھا لو۔
=========================================
M.Daryabadi: And in Thamud's also was a lesson, when it was said Unto them: enjoy yourselves for a season.
M.M.Pickthall: And in (the tribe of) Thamud (there is a portent) when it was told them: Take your ease awhile.
Saheeh International: And in Thamud, when it was said to them, "Enjoy yourselves for a time."
Shakir: And in Samood: When it was said to them: Enjoy yourselves for a while.
Yusuf Ali: And in the Thamud (was another Sign): Behold, they were told, "Enjoy (your brief day) for a little while!"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت