Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹        The Winnowing Winds-51 سورت الذریٰت ›Ayah No-44 ایت نمبر
| فَعَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّهِمْ فَاَخَذَتْهُمُ الصّٰعِقَةُ وَ هُمْ یَنْظُرُوْنَ |
| آسان اُردو | پھر اُنہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی پھر ایک زور دار گرج نے اُن کو پکڑ لیا اور وہ دیکھ رہے تھے؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس پر بھی انہوں نے اپنے پروردگار کا حکم ماننے سے سرکشی اختیار کی تو انہیں کڑک نے آپکڑا اور وہ دیکھتے رہ گئے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | مگر اس تنبیہ پر بھی انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی آخر کار ان کے دیکھتے دیکھتے ایک اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب نے اُن کو آ لیا |
| احمد رضا خان | تو انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی تو ان کی آنکھوں کے سامنے انہیں کڑک نے آلیا |
| احمد علی | پھر انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی تو ان کو بجلی نے آ پکڑا اوروہ دیکھ رہے تھے |
| فتح جالندھری | تو انہوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی۔ سو ان کو کڑک نے آ پکڑا اور وہ دیکھ رہے تھے |
| طاہر القادری | تو انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی، پس انہیں ہولناک کڑک نے آن لیا اور وہ دیکھتے ہی رہ گئے، |
| علامہ جوادی | تو ان لوگوں نے حکم خدا کی نافرمانی کی تو انہیں بجلی نے اپنی گرفت میں لے لیا اور وہ دیکھتے ہی رہ گئے |
| ایم جوناگڑھی | لیکن انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی جس پر انہیں ان کے دیکھتے دیکھتے (تیز وتند) کڑاکے نے ہلاک کر دیا |
| حسین نجفی | تو انہوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی تو ان کو ایک کڑک نے پکڑ لیا درآنحالیکہ وہ دیکھ رہے تھے۔ |
| M.Daryabadi: | Then they disdained the command of their Lord; wherefore the bolt laid hold of them even while they looked on. |
| M.M.Pickthall: | But they rebelled against their Lord's decree, and so the thunderbolt overtook them even while they gazed; |
| Saheeh International: | But they were insolent toward the command of their Lord, so the thunderbolt seized them while they were looking on. |
| Shakir: | But they revolted against the commandment of their Lord, so the rumbling overtook them while they saw. |
| Yusuf Ali: | But they insolently defied the Command of their Lord: So the stunning noise (of an earthquake) seized them, even while they were looking on. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے