اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر           The Winnowing Winds-51 سورت الذریٰت Ayah No-42 ایت نمبر

مَا تَذَرُ مِنْ شَیْءٍ اَتَتْ عَلَیْهِ اِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِیْمِؕ
آسان اُردو جس پر وہ (آندھی) آئی اس نے کسی شئے کو نہ چھوڑاماسوائے کہ اس نے اُس (چیز) کو جیسے کہ خاک کی طرح بنا دیا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی وہ جس چیز پر بھی گزرتی، اسے ایسا کر چھوڑتی، جیسے وہ گل کر چورا چورا ہوگئی ہو۔
ابو الاعلی مودودی کہ جس چیز پر بھی وہ گزر گئی اسے بوسیدہ کر کے رکھ دیا
احمد رضا خان جس چیز پر گزرتی اسے گلی ہوئی چیز کی طرح چھوڑتی
احمد علی جو کسی چیز کو نہ چھوڑتی جس پر سے وہ گزرتی مگر اسے بوسیدہ ہڈیوں کی طرح کر دیتی
فتح جالندھری وہ جس چیز پر چلتی اس کو ریزہ ریزہ کئے بغیر نہ چھوڑتی
طاہر القادری وہ جس چیز پر بھی گزرتی تھی اسے ریزہ ریزہ کئے بغیر نہیں چھوڑتی تھی،
علامہ جوادی کہ جس چیز کے پاس سے گزر جاتی تھی اسے بوسیدہ ہڈی کی طرح ریزہ ریزہ کردیتی تھی
ایم جوناگڑھی وه جس جس چیز پر گرتی تھی اسے بوسیده ہدی کی طرح (چورا چورا) کردیتی تھی
حسین نجفی جو جس چیز سے بھی گزرتی تھی اسے ریزہ ریزہ کر دیتی تھی۔
=========================================
M.Daryabadi: It left not aught whereon it came but it made it as matter decayed.
M.M.Pickthall: It spared naught that it reached, but made it (all) as dust.
Saheeh International: It left nothing of what it came upon but that it made it like disintegrated ruins.
Shakir: It did not leave aught on which it blew, but it made it like ashes.
Yusuf Ali: It left nothing whatever that it came up against, but reduced it to ruin and rottenness.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے