Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹        The Winnowing Winds-51 سورت الذریٰت ›Ayah No-41 ایت نمبر
| وَ فِیْ عَادٍ اِذْ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الرِّیْحَ الْعَقِیْمَۚ |
| آسان اُردو | اور عاد (کے قبیلے) میں بھی (ایک نشانی ہے) جب ہم نے اُن پر ایک مہلک (تباہ کرنے والی) آندھی روانہ کی |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | نیز قوم عاد میں (بھی ہم نے ایسی ہی نشانی چھوڑی تھی) جب ہم نے ان پر ایک ایسی آندھی بھیجی جو ہر بہتری سے بانجھ دی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور (تمہارے لیے نشانی ہے) عاد میں، جبکہ ہم نے ان پر ایک ایسی بے خیر ہوا بھیج دی |
| احمد رضا خان | اور عاد میں جب ہم نے ان پر خشک آندھی بھیجی |
| احمد علی | اور قوم عاد میں بھی (عبرت ہے) جب ہم نے ان پر سخت آندھی بھیجی |
| فتح جالندھری | اور عاد (کی قوم کے حال) میں بھی (نشانی ہے) جب ہم نے ان پر نامبارک ہوا چلائی |
| طاہر القادری | اور (قومِ) عاد (کی ہلاکت) میں بھی (نشانی) ہے جبکہ ہم نے اُن پر بے خیر و برکت ہوا بھیجی، |
| علامہ جوادی | اور قوم عاد میں بھی ایک نشانی ہے جب ہم نے ان کی طرف بانجھ ہوا کو چلا دیا |
| ایم جوناگڑھی | اسی طرح عادیوں میں بھی (ہماری طرف سے تنبیہ ہے) جب کہ ہم نے ان پر خیر وبرکت سے خالی آندھی بھیجی |
| حسین نجفی | اور قبیلۂ عاد (کی داستان) میں بھی (نشانی موجود ہے) جبکہ ہم نے ان پر ایک ایسی بےبرکت ہوا بھیجی۔ |
| M.Daryabadi: | And in `A-ad also was a lesson, when We sent against them the barren wind. |
| M.M.Pickthall: | And in (the tribe of) A'ad (there is a portent) when we sent the fatal wind against them. |
| Saheeh International: | And in 'Aad [was a sign], when We sent against them the barren wind. |
| Shakir: | And in Ad: When We sent upon them the destructive wind. |
| Yusuf Ali: | And in the 'Ad (people) (was another Sign): Behold, We sent against them the devastating Wind: |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت