Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Light-24 سورت النور  ›Ayah No-12 ایت نمبر
| لَوْ لَاۤ اِذْ سَمِعْتُمُوْهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتُ بِاَنْفُسِهِمْ خَیْرًا١ۙ وَّ قَالُوْا هٰذَاۤ اِفْكٌ مُّبِیْنٌ |
| آسان اُردو | جب تم نے اس (تہمت) کو سناتو مومنین مرد اور عورتوں نے کیوں نہیں اپنے دلوں سے اچھا خیا ل کیا؟ اور کہتے: (کہ) یہ ایک واضح بہتان (غلط الزام) ہے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جس وقت تم لوگوں نے یہ بات سنی تھی تو ایسا کیوں نہ ہوا کہ مومن مرد بھی اور مومن عورتیں بھی اپنے بارے میں نیک گمان رکھتے اور کہہ دیتے کہ یہ کھلم کھلا جھوٹ ہے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | جس وقت تم لوگوں نے اسے سنا تھا اُسی وقت کیوں نہ مومن مردوں اور مومن عورتوں نے اپنے آپ سے نیک گمان کیا اور کیوں نہ کہہ دیا کہ یہ صریح بہتان ہے؟ |
| احمد رضا خان | کیوں نہ ہوا ہوا جب تم نے اسے سنا تھا کہ مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں نے اپنوں پر نیک گمان کیا ہوتا اور کہتے یہ کھلا بہتان ہے |
| احمد علی | جب تم نے یہ بات سنی تھی تو مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں نے اپنے لوگوں کے ساتھ نیک گمان کیوں نہ کیا او رکیو ں نہ کہا کہ یہ صریح بہتان ہے |
| فتح جالندھری | جب تم نے وہ بات سنی تھی تو مومن مردوں اور عورتوں نے کیوں اپنے دلوں میں نیک گمان نہ کیا۔ اور کیوں نہ کہا کہ یہ صریح طوفان ہے |
| طاہر القادری | ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم نے اس (بہتان) کو سنا تھا تو مومن مرد اور مومن عورتیں اپنوں کے بارے میں نیک گمان کر لیتے اور (یہ) کہہ دیتے کہ یہ کھلا (جھوٹ پر مبنی) بہتان ہے، |
| علامہ جوادی | آخر ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم لوگوں نے اس تہمت کو سناُ تھا تو مومنین و مومنات اپنے بارے میں خیر کا گمان کرتے اور کہتے کہ یہ تو کھلا ہوا بہتان ہے |
| ایم جوناگڑھی | اسے سنتے ہی مومن مردوں عورتوں نے اپنے حق میں نیک گمانی کیوں نہ کی اور کیوں نہ کہہ دیا کہ یہ تو کھلم کھلا صریح بہتان ہے |
| حسین نجفی | ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم لوگوں نے یہ (بہتان) سنا تھا تو مؤمن مرد اور مؤمن عورتیں اپنوں کے حق میں نیک گمان کرتے اور کہتے کہ یہ تو ایک کھلا ہوا بہتان ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Wherefore, when ye heard it, did not the believing men and believing women imagine best of their own people and say: this is a calumny manifest! |
| M.M.Pickthall: | Why did not the believers, men and women, when ye heard it, think good of their own folk; and say: It is a manifest untruth? |
| Saheeh International: | Why, when you heard it, did not the believing men and believing women think good of one another and say, "This is an obvious falsehood"? |
| Shakir: | Why did not the believing men and the believing women, when you heard it, think well of their own people, and say: This is an evident falsehood? |
| Yusuf Ali: | Why did not the believers - men and women - when ye heard of the affair,- put the best construction on it in their own minds and say, "This (charge) is an obvious lie"? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
سبق یہ ملتا ہے کہ مومنین مر اور عورتیں جب بھی کسی بہتان کے بارے میں سنیں تو اچھائی کا خیال کریں جب تک کہ گواہوں کے ساتھ وہ الزام ثابت نہ ہو
اس سے یہ بھی بتیجہ نکلتا ہے کہ ہر انسان بے قصور ہوتا ہے جب تک کہ اُس پر الزام ثابت نہ ہو