Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹                   Sad-38 سورت ص ›Ayah No-41 ایت نمبر
| وَ اذْكُرْ عَبْدَنَاۤ اَیُّوْبَ١ۘ اِذْ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الشَّیْطٰنُ بِنُصْبٍ وَّ عَذَابٍؕ |
| آسان اُردو | ہمارے بندے ایوبؑ کو یاد کریں، جب اُس نے اپنے رب کو آواز دی: کہ شیطان نے مجھے پریشانی اور عذاب سے مس کیا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہمارے بندے ایوب کو یاد کرو، جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا تھا کہ : شیطان مجھے دکھ اور آزار لگا گیا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور ہمارے بندے ایوبؑ کا ذکر کرو، جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ شیطان نے مجھے سخت تکلیف اور عذاب میں ڈال دیا ہے |
| احمد رضا خان | اور یاد کرو ہمارے بندہ ایوب کو جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے شیطان نے تکلیف اور ایذا لگادی، |
| احمد علی | اور ہمارے بندے ایوب کو یاد کر جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے شیطان نے تکلیف اور عذاب پہنچایا ہے |
| فتح جالندھری | اور ہمارے بندے ایوب کو یاد کرو جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ (بار الہٰا) شیطان نے مجھ کو ایذا اور تکلیف دے رکھی ہے |
| طاہر القادری | اور ہمارے بندے ایّوب (علیہ السلام) کا ذکر کیجئے جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے شیطان نے بڑی اذیّت اور تکلیف پہنچائی ہے، |
| علامہ جوادی | اور ہمارے بندے ایوب علیھ السّلام کو یاد کرو جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ شیطان نے مجھے بڑی تکلیف اور اذیت پہنچائی ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور ہمارے بندے ایوب (علیہ السلام) کا (بھی) ذکر کر، جبکہ اس نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے شیطان نے رنج اور دکھ پہنچایا ہے |
| حسین نجفی | اور ہمارے بندۂ (خاص) ایوب(ع) کو یاد کرو جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ شیطان نے مجھے سختی اور اذیت پہنچائی ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And remember thou Our bondman Ayyub, what time he cried Unto his Lord: verily the Satan hath touched me with affliction and suffering. |
| M.M.Pickthall: | And make mention (O Muhammad) of Our bondman Job, when he cried unto his Lord (saying): Lo! the devil doth afflict me with distress and torment. |
| Saheeh International: | And remember Our servant Job, when he called to his Lord, "Indeed, Satan has touched me with hardship and torment." |
| Shakir: | And remember Our servant Ayyub, when he called upon his Lord: The Shaitan has afflicted me with toil and torment. |
| Yusuf Ali: | Commemorate Our Servant Job. Behold he cried to his Lord: "The Evil One has afflicted me with distress and suffering!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
تاریخی ایت
منفرد ایت