Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹                   Sad-38 سورت ص ›Ayah No-42 ایت نمبر
| اُرْكُضْ بِرِجْلِكَ١ۚ هٰذَا مُغْتَسَلٌۢ بَارِدٌ وَّ شَرَابٌ |
| آسان اُردو | (اور یہ اُس کو کہا گیا) اپنے پاؤں سے(زمین پر) چوٹ لگاؤ. یہ رہا نہانے اور پینے کا ٹھنڈا (چشمہ) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (ہم نے ان سے کہا) اپنا پاؤں زمین پر مارو، لو ! یہ ٹھنڈا پانی ہے نہانے کے لیے بھی اور پینے کے لیے بھی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | (ہم نے اُسے حکم دیا) اپنا پاؤں زمین پر مار، یہ ہے ٹھنڈا پانی نہانے کے لیے اور پینے کے لیے |
| احمد رضا خان | ہم نے فرمایا زمین پر اپنا پاؤں مار یہ ہے ٹھنڈا چشمہ نہانے اور پینے کو |
| احمد علی | اپنا پاؤں (زمین پر مار) یہ ٹھنڈا چشمہ نہانے اور پینے کو ہے |
| فتح جالندھری | (ہم نے کہا کہ زمین پر) لات مارو (دیکھو) یہ (چشمہ نکل آیا) نہانے کو ٹھنڈا اور پینے کو (شیریں) |
| طاہر القادری | (ارشاد ہوا:) تم اپنا پاؤں زمین پر مارو، یہ (پانی کا) ٹھنڈا چشمہ ہے نہانے کے لئے اور پینے کے لئے، |
| علامہ جوادی | تو ہم نے کہا کہ زمین پر پیروں کو رگڑو دیکھو یہ نہانے اور پینے کے لئے بہترین ٹھنڈا پانی ہے |
| ایم جوناگڑھی | اپنا پاؤں مارو، یہ نہانے کا ٹھنڈا اور پینے کا پانی ہے |
| حسین نجفی | (ہم نے حکم دیا کہ) اپنا پاؤں (زمین پر) مارو۔ یہ ٹھنڈا پانی ہے نہانے کیلئے اور پینے کیلئے۔ |
| M.Daryabadi: | Stamp the ground with thy foot. yonder is water to wash in, cool, and water to drink. |
| M.M.Pickthall: | (And it was said unto him): Strike the ground with thy foot. This (spring) is a cool bath and a refreshing drink. |
| Saheeh International: | [So he was told], "Strike [the ground] with your foot; this is a [spring for] a cool bath and drink." |
| Shakir: | Urge with your foot; here is a cool washing-place and a drink. |
| Yusuf Ali: | (The command was given:) "Strike with thy foot: here is (water) wherein to wash, cool and refreshing, and (water) to drink." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
تاریخی ایت