Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           Ya Sin-36 سورت یٰس ›Ayah No-13 ایت نمبر
| وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا اَصْحٰبَ الْقَرْیَةِ١ۘ اِذْ جَآءَهَا الْمُرْسَلُوْنَۚ |
| آسان اُردو | اُن (لوگوں)کے لیے ایک مثال دیں: بستی کے لوگ: جب اُس کے پاس بھیجے گے (یعنی رسول) آئے؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور (اے پیغمبر) تم ان کے سامنے ایک بستی والوں کی مثال پیش کرو، جب ان کے پاس رسول آئے تھے |
| ابو الاعلی مودودی | اِنہیں مثال کے طور پر اُس بستی والوں کا قصہ سناؤ جبکہ اُس میں رسول آئے تھے |
| احمد رضا خان | اور ان سے نشانیاں بیان کرو اس شہر والوں کی جب ان کے پاس فرستادے (رسول) آئے، |
| احمد علی | اور ان سے بستی والوں کا حال مشال کے طور پر بیان کر جب کہ ان کے پاس رسول آئے |
| فتح جالندھری | اور ان سے گاؤں والوں کا قصہ بیان کرو جب ان کے پاس پیغمبر آئے |
| طاہر القادری | اور آپ اُن کے لئے ایک بستی (انطاکیہ) کے باشندوں کی مثال (حکایۃً) بیان کریں، جب اُن کے پاس کچھ پیغمبر آئے، |
| علامہ جوادی | اور پیغمبر آپ ان سے بطور مثال اس قریہ والوں کا تذکرہ کریں جن کے پاس ہمارے رسول آئے |
| ایم جوناگڑھی | اور آپ ان کے سامنے ایک مثال (یعنی ایک) بستی والوں کی مثال (اس وقت کا) بیان کیجیئے جب کہ اس بستی میں (کئی) رسول آئے |
| حسین نجفی | اور (ان کو سمجھانے کیلئے) بطورِ مثال ایک خاص بستی کا قصہ سنائیں جب ان کے پاس (ہمارے) پیغام رساں آئے۔ |
| M.Daryabadi: | And propound thou Unto them the similitude of the inhabitants of a town, When there came thereto the sent ones; |
| M.M.Pickthall: | Coin for them a similitude: The people of the city when those sent (from Allah) came unto them; |
| Saheeh International: | And present to them an example: the people of the city, when the messengers came to it - |
| Shakir: | And set out to them an example of the people of the town, when the apostles came to it. |
| Yusuf Ali: | Set forth to them, by way of a parable, the (story of) the Companions of the City. Behold!, there came messengers to it. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
علمی ایت