Home-ویب پیج

Chapter No 8-پارہ نمبر          The Heights-7 سورت الاعراف Ayah No-67 ایت نمبر

قَالَ یٰقَوْمِ لَیْسَ بِیْ سَفَاهَةٌ وَّ لٰكِنِّیْ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ
آسان اُردو اُس ( ھود ؑ) نے کہا: اے میری قوم! مجھ میں کوئی حماقت نہیں ہے، لیکن میں تمام جہانوں (عالمین) کے رب کی طرف سے ایک رسول ہوں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ہود نے کہا : اے میری قوم ! مجھے کوئی بےوقوفی لاحق نہیں ہوئی، بلکہ میں رب العالمین کی طرف سے بھیجا ہوا پیغمبر ہوں۔
ابو الاعلی مودودی اس نے کہا "اے برادران قوم، میں بے عقلی میں مبتلا نہیں ہوں بلکہ میں رب العالمین کا رسول ہوں
احمد رضا خان کہا اے میری قوم مجھے بے وقوفی سے کیا علاقہ میں تو پروردگار عالم کا رسول ہوں،
احمد علی فرمایا اے میری قوم میں بے وقوف نہیں ہوں لیکن میں پروردگار عالم کی طرف سے بھیجا ہوا ہوں
فتح جالندھری انہوں نے کہا کہ بھائیو مجھ میں حماقت کی کوئی بات نہیں ہے بلکہ میں رب العالمین کا پیغمبر ہوں
طاہر القادری انہوں نے کہا: اے میری قوم! مجھ میں کوئی حماقت نہیں لیکن (یہ حقیقت ہے کہ) میں تمام جہانوں کے رب کی طرف سے رسول (مبعوث ہوا) ہوں،
علامہ جوادی انہوں نے جواب دیا کہ مجھ میں حماقت نہیں ہے بلکہ میں ربّ العالمین کی طرف سے فرستادہ رسول ہوں
ایم جوناگڑھی انہوں نے فرمایا کہ اے میری قوم! مجھ میں ذرا بھی کم عقلی نہیں لیکن میں پروردگار عالم کا بھیجا ہوا پیغمبر ہوں
حسین نجفی ہود نے کہا! اے میری قوم، مجھ میں کوئی حماقت نہیں ہے بلکہ میں تو سارے جہانوں کے پروردگار کا رسول ہوں۔
=========================================
M.Daryabadi: He said: O my people! not with me is folly, but I am an apostle from the Lord of the worlds.
M.M.Pickthall: He said: O my people! There is no foolishness in me, but I am a messenger from the Lord of the Worlds.
Saheeh International: [Hud] said, "O my people, there is not foolishness in me, but I am a messenger from the Lord of the worlds."
Shakir: He said: O my people! there is no folly in me, but I am an apostle of the Lord of the worlds.
Yusuf Ali: He said: "O my people! I am no imbecile, but (I am) a messenger from the Lord and Cherisher of the worlds!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت
ھود ؐ اور قوم عاد