Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-98 ایت نمبر
| اِذْ نُسَوِّیْكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ |
| آسان اُردو | جب ہم تمہیں (یعنی جن کی اُنہوں نے اللہ کے سواعبادت کی تھی) تمام مخلوق کے رب کے برابر(خیال) کرتے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جب ہم نے تمہیں رب العالمین کے برابر قرار دے رکھا تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جبکہ تم کو رب العالمین کی برابری کا درجہ دے رہے تھے |
| احمد رضا خان | جبکہ انہیں رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے، |
| احمد علی | جب ہم تمہیں رب العالمین کے برابر کیا کرتے تھے |
| فتح جالندھری | جب کہ تمہیں (خدائے) رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے |
| طاہر القادری | جب ہم تمہیں سب جہانوں کے رب کے برابر ٹھہراتے تھے، |
| علامہ جوادی | جب تم کو رب العالمین کے برابر قرار دے رہے تھے |
| ایم جوناگڑھی | جبکہ تمہیں رب العالمین کے برابر سمجھ بیٹھے تھے |
| حسین نجفی | جب تمہیں رب العالمین کے برابر قرار دیتے تھے۔ |
| M.Daryabadi: | When we equalled you with the Lord of the worlds. |
| M.M.Pickthall: | When we made you equal with the Lord of the Worlds. |
| Saheeh International: | When we equated you with the Lord of the worlds. |
| Shakir: | When we made you equal to the Lord of the worlds; |
| Yusuf Ali: | "'When we held you as equals with the Lord of the Worlds; |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
دوبارہ زندہ ہونے والے دن ان لوگوں کا انجام جو دوسروں کی عبادت کیا کرتے تھے اور ان کا اعتراف کہ وہ گمراہ تھے