Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-106 ایت نمبر
| اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ |
| آسان اُردو | جب اُن کے بھائی نوح ؑنے اُن سے کہا: کیا تم برائیوں سے دور نہیں رہو گے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جبکہ ان کے بھائی نوح نے ان سے کہا کہ : کیا تم اللہ سے ڈرتے نہیں ہو ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | یاد کرو جبکہ ان کے بھائی نوحؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟ |
| احمد رضا خان | جبکہ ان سے ان کے ہم قوم نوح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں |
| احمد علی | جب ان کے بھائی نوح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں |
| فتح جالندھری | جب ان سے ان کے بھائی نوح نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں |
| طاہر القادری | جب ان سے ان کے (قومی) بھائی نوح (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو، |
| علامہ جوادی | جب ان کے بھائی نوح نے ان سے کہا کہ تم پرہیزگاری کیوں نہیں اختیار کرتے ہو |
| ایم جوناگڑھی | جبکہ ان کے بھائی نوح (علیہ السلام) نے کہا کہ کیا تمہیں اللہ کا خوف نہیں! |
| حسین نجفی | جب کہ ان کے بھائی نوح نے ان سے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟ ۔ |
| M.Daryabadi: | When their brother Nuh said Unto them: fear ye not? |
| M.M.Pickthall: | When their brother Noah said unto them: Will ye not ward off (evil)? |
| Saheeh International: | When their brother Noah said to them, "Will you not fear Allah? |
| Shakir: | When their brother Nuh said to them: Will you not guard (against evil)? |
| Yusuf Ali: | Behold, their brother Noah said to them: "Will ye not fear (Allah)? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت نوحؑ اور ان کی قوم کے بارے میں ہے